• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جون 22, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home فلم

اداکارقادر خان بحیثیت ایک اسلامی اسکالر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 1, 2023
0 0
A A
اداکارقادر خان بحیثیت ایک اسلامی اسکالر
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی : معروف اداکار اور مکالمہ نگارقادر خان نے فلمی دنیا کو نئے انداز کے مکالمے دیئے اور انہیں بحیثیت ایک اسلامی اسکالرکے بھی شہرت حاصل ہوئی تھی،ان کی تیسری برسی پر ان کی خدمات کو یاد کیا جارہا ہے ،تین سال قبل عین نئے سال کے موقع پر انہوں نے کینڈا میں آخری سانس لی اور وہیں انہیں سپردخاک کیاگیاتھا۔81سالہ اداکار اپنی مزاحیہ اداکاری سے روتوں کو بھی ہنسا دینے کی قدرت رکھتے تھے ۔بتایاجاتا ہے کہ اجداد افغانستان سے آئے تھے ۔اور پھر ممبئی میں مقیم ہوگئے ۔قادر خان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کابل سے ممبئی پہنچے اور جنوبی ممبئی کے کماٹی پورہ اورپھرتاڑدیو علاقہ میں قیام کیا ۔ دلیپ کمار نے فلموں میں متعارف کرایا۔ 300 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں،انجمن اسلام صابو صدیق کالج میں لیکچرار تھے اور ڈراموں کے شوق نے فلمی دنیا تک پہنچا دیااور ریلوے پلیٹ فارم نامی گرامی کافی مشہور ہوا۔لیکن قادرخان کے بارے میں اکثریت اس بات سے لاعلم ہے کہ مرحوم 25سال سے اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے اور دین کی ترویج وتبلیغ میں سرگرم رہے ۔انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیرقاضی نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں انجمن کے زیراہتمام صابوصدیق پالی ٹیکنک کا ایک ہونہار طالبعلم قراردیا۔انہوں نے کہا کہ قادرخان صابوصدیق میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہیں پر ٹیکنیکل تعلیم میں درس دینے لگے اور خالی وقت میں نوجوانوں کو ڈرامہ کراتے اور تھیٹر میں اداکاری کرتے اور مکالمے بھی لکھتے رہے ،اور 1970کی دہائی میں فلموں میں موقعہ ملا اور مکالمے اور کہانیاں لکھنے لگے ،لیکن جب اداکاری کا پورا موقعہ ملنے کے بعد انہوںنے ملازمت کو خیرباد کردیا۔ جنوبی ممبئئی بدنام ریڈ لائٹ علاقہ کماٹی پورہ میں رہتے ہوئے انہوںنے سول انجنیئرنگ کی تعلیم صابوصدیق پالی ٹیکنک کی تعلیم حاصل کی اوروہیں الجبرا ،اپلائٹ میتھس وغیرہ کی تعلیم کے دوران مدرس بن گئے اور ڈرامہ کا شوق پروان چڑھا۔اور کالج میں یہ بات مشہور تھی کہ [؟]جس نے قادرخان کا پلے نہیں دیکھا وہ کالج میں کبھی گیا ہی نہیں [؟]دلیپ کمار نے ان کے ایک ڈرامہ کو کافی پسند کیا اور انہیں فلم سگینہ اور بیراگ میں اداکاری کی پیش کش کی مگر قادر خان کو اس سے قبل ہی فلم جوانی دیوانی میں مکالمہ لکھنے کا کام مل چکا تھا ،بیراگ میں انہیں پولیس انسپکٹر کے رول میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ان کا ڈرامہ ‘لوکل ٹرین ’نے جاگرتی ڈرامہ مقابلہ میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی تھی۔قادر خان نے کئی فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کہانی اور مکالمہ بھی لکھے ،جو کہ سونے پر سہاگہ ثابت ہوا اور فلمی دنیا ان کی مالا جپنے لگی تھی۔قادر خان نے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کے والدمولوی عبدالرحمن ایک عالم ہی نہیں بلکہ عربی زبان اور اسلامی لٹریچر میں پوسٹ گریجویٹ بھی تھے ،جوکہ ہالینڈ ہجرت کرگئے ۔اور انہوںنے وہاں اپنا انسٹی ٹیوٹ کھولا تھا ،انتقال سے قبل انہوںنے قادرخان کو ہالینڈ طلب کیا اور انہیں نصحیت کی کہ وہ لوگوں میں عربی زبان ،اسلامی قوانین اور قرآن کی تعلیمات اور معلومات کے لیے بیداری پیدا کرنے کی جو مہم شروع کی ہے قادرخان بھی اس میدان میں کام کریں تو انہوںنے جواب میں کہا کہ وہ اس سلسلہ میں لاعلم ہیں تب والدنے پوچھا کیا انہیں پہلے فلموں یا تھیٹر کے بارے معلومات تھی ،حلانکہ فلمی دنیا میں قادر خان نے کامیابی حاصل کرلی ہے ،مولوی عبدالرحمن نے کہا کہ اگروہ غورکریں تو اسلامی تعلیمات کا موضوع کافی دلچسپ اور اہمیت کا حامل ہے ، جس کے بعد قادر خان نے مرحوم والد سے وعدہ کیا اوراس جانب توجہ دیتے ہوئے عثمانیہ یونیورسٹی سے 1993میں ماسٹر ان آرٹس کے تحت اسلامک اسٹڈیز کی ڈگری حاصل کرلی ، انہوںنے عربی پر عبور حاصل کیا ،صلاحیت اور ذہانت کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے فلموں میں اپنا کام جاری رکھتے ہوئے انہوںنے ایک ایسی ٹیم تیار کی جو کے جی (ابتدائی تعلیم )سے پوسٹ گریجویٹ سطح کا اسلامی نصاب تیار کرسکے ۔ بعد ازاں اپنے گھر پر اسلامک اسکالرز کی مدد سے بچوں اور بڑوں کیلئے مضامین لکھے اور عام فہم اسلامی و عربی معلومات بھی تحریر کیں۔ قادر خان نے اسلام کی تبلیغ کیلئے ویڈیوز بھی بنا کر پھیلائیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق قادر خان نے دبئی میں ایک ادارہ ‘‘کے کے انسٹیٹیوٹ آف عربک لینگویج’’ بھی قائم کیا تھا۔ قادر خان کے پرانے دوست اور فلم رائٹر جاوید نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ قادر خان نے والد کی ہدایت کو پلے سے باندھ لیا اور 1990ء کی دہائی سے فلموں کا کام کم کرتے کرتے اسلامی کتابچوں کی تیاری شروع کر دی۔ بعد ازاں اپنی فیملی کے ساتھ کینیڈا میں منتقل ہوگئے ، بتایا جاتا ہے کہ قادر خان نے ہندوستان میں اسلامیات کے کئی نصابی مضامین ترتیب دیئے اور اپنی صلاحیتوں میں سے ایک اور صلاحیت کا کامیابی سے استعمال کیا۔ قادر خان نے اردو اور عربی نصاب کے ساتھ ساتھ ہندی نصاب بھی بنایا تھا تاکہ بھارت میں بسنے والے ہندو اور مسلمان عربی زبان سیکھنے کی جانب راغب ہوسکیں اور اسلامی تعلیمات کو سمجھیں۔ قادر خان نے اپنی اسلامیات اور عربی کی جانب رغبت کی وجہ یہ بیان کی تھی کہ ان کے والد عبد الرحمان خان نے ہدایت دی کہ دین پھیلانے کا کام بھی کرو اور عربی اور اسلامیات کے آسان اور عام فہم نصابی مضامین بھی تیار کرو۔ قادر خان کے قریبی جاوید جمال الدین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ قادر خان نے 1990ء کی دہائی میں طے کیا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ غیر مسلم افراد میں اسلام کے متعلق غلط فہمیاں دور کی جائیں۔فلم ذرائع کے مطابق قادر خان کہتے تھے کہ قرآن میں جو احکامات ہیں ،ان میں ساری انسانیت کے لیے ہدایات دی گئی ہیں اور مسلمان اس پر عمل کرکے اپنی زندگی بہتر انداز میں گزار سکتا ہے ،کیونکہ قرآن کو بغور مطالعہ کیا جائے تو یہ دوسرے علوم کے ساتھ ساتھ قانون کی ایک مکمل کتاب محسوس ہوگی اور ضابطہ حیات کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے ،جس میں زندگی کو گزرانے کا طریقہ اور نصب العین پیش کیا گیا ۔قادر خان نے پہلے دوبئی اور پھر اس کا مرکز کینڈاھولا تھا اوراس کے ذریعہ اسلام کو صحیح انداز میں پیش کرنے کابیڑہ اٹھایا ۔انہوںنے عربی اورجنوبی ایشیائکے سبب اردومیں اسلامی تعلیمات کو پیش کرنے کے لیے نصاب تیار کیا تاکہ اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دورکیا جاسکے اس کا مقصد مسلمان صحیح انداز میں یہ تعلیم حاصل کریں اور دوسروںکو آسانی سے سمجھاسکے ں۔قادرخان نے دوبئی میں پہلا قادرخان (کے کے انسٹی ٹیوٹ )برائے اسلامی ریسرچ اینڈ اسٹیڈی سینٹر2003میںکھولا ،جہاں پہلے سے انکا رنگ مچ تھیٹر اکیڈمی واقع تھا جس کے وہ ڈائرکٹر تھے ۔انہوںنے تقریباً 25سال پہلے اسلام کی تبلیغ اور فروغ کا کام شروع کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے طلبائکے لئے آسانی پیدا کی جائے اور وہ اس کی بنیاد سے ماہر بن جائیں ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    جون 21, 2025
    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    جون 21, 2025

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist