• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جولائی 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ایڈووکیٹ فیروز احمد نے مشاورت کے منصب صدارت کی ذمے داری سنبھالی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 4, 2023
0 0
A A
ایڈووکیٹ فیروز احمد نے مشاورت کے منصب صدارت کی ذمے داری سنبھالی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، ہندوستانی مسلمانوں کی واحد وفاقی ادارہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے منصب صدارت کی ذمہ داری سپریم کورٹ کے معروف وکیل ایڈوکیٹ فیروز احمد نے ایک سادہ پروقار تقریب میں 2 اپریل سے دستوری طور پر سنبھال لی۔ یاد رہے کہ موصوف کی چار سالہ میقات یکم اپریل کو شروع ہوئی ہے اور ان کو اس میقات کے لیے گزشتہ جنوری میں منتخب کیا گیا تھا جس میں مشاورت کے 87 فیصد ارکان نے اپنے حق رائے دہندگی کا استعمال کیا تھا۔ نو منتخب صدر فیروز احمد صاحب کو نوید حامد صاحب نے چارج دیا، نیز فیروز احمد صاحب نے چارج لے کر مشاورت کے دیگر نئے عہدیداران اور 8 مزید مجلس عاملہ کے ممبر کو بھی نامزد کیا۔ فیروز احمد صاحب نے جن8ارکان کو مرکزی مجلس عاملہ میں نامز د کیا ان میں احمد رضا صاحب، ابرار احمد صاحب، آئی آر ایس ریٹائرڈو سابق چیئر مین نیشنل انکم ٹیکس ٹریبونل، انجینئر سکندر حیا ت صاحب، سید تحسین احمد صاحب، ڈاکٹر مولانا محمد یٰسین قاسمی صاحب، زبیر جبار گوپلانی صاحب، سید ثمر حامد صاحب اور شمس الضحیٰ صاحب شامل ہیں۔ فیروز احمد صاحب نے نئی میقات کے لیے جن نئے عہدیداروں کو نامزد کیا ان میں نائب صدور میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر حضرت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی صاحب، مسلم لیگ کے رکن پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر صاحب اور معروف ماہر تعلیم محترمہ عابدہ انعامدار پیر پاشا حسینی صاحبہ شامل ہیں۔ مشاورت کے نئے سکریٹری جنرل کے طور پر سید تحسین احمد صاحب کو نامزد کیا گیا اور انڈیا اسلامک کلچر ل سینٹر کے رکن بورڈ آف ٹرسٹی احمد رضا صاحب کو جنرل سکریٹری فائنانس بھی بنانے کا اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر سابق صدر نوید حامد صاحب نے کلیدی خطبہ دیا جو جذبات و خرد کا حسین امتزاج تھا۔ انہوں فرمایا کہ مشاورت کے تحفظ اور بقا کے لئے کچھ سخت فیصلے لینے پڑے ورنہ میری کسی سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں تھی اور یہ تمام فیصلے دستوری تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے لیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ 1964 میں ہمارے اکابرین نے جس جذبہ و اخلاص اور سوجھ بوجھ کے ساتھ اس وفاقی تنظیم کی بنیاد ڈالی تھی اس کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے اس پر آشوب دور میں بھی مشاورت کی معنویت اور مقصدیت کو پروان چڑھانے کی حتی الامکان کوشش کی گئی۔ نوید حامد نے نو منتخب صدر فیروز احمد صاحب سے توقع ظاہر کرتے ہوئے اس بات کی امید کی کہ وہ اوران کی ٹیم دوسرے اکابرین کی رہنمائی میں مشاورت ملک کے اس نازک دور میں انتہائی تدبر کے ساتھ ملت کی رہنمائی میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔
جمعیت اہلحدیث ہند کے امیر حضرت مولانا اصغر امام مہدی صاجب نے پروگرام کے آغاز میں انتہائی پرمغز اور کلیدی خطبہ دیتے ہوئے مشاورت کے قیام کے اغراض و مقاصد کی تجدید کرتے ہوئے ملک و ملت کےلئے اتحاد و اتفاق پر زور دیا، انہوں نے اپنے تزکیر کے ذریعہ پیغام دیا کہ ملت کو آپس میں شیشہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہونا چا ہئے جو اپنے روحانی و اخلاقی تطہیر نیز اعلی اسلامی کردار سے ممکن ہے۔ مولانا نے سابق صدر نوید حامد صاحب کا ان کی خدمات کےلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے نو منتخب صدر فیروز احمدصاحب کو مبارکباد پیش کی۔
مشاورت کی مجلس عاملہ کے سینئر رکن، پلانگ کمیشن کے سابق رکن و مرحوم سید شہاب الدین صاحب کے رفیق جناب انوار الہدیٰ صاحب نے اپنے مختصر خطبہ میں سابق صدر نوید حامد کی کارکردگی کو نہ صرف اطمینان بخش قرار دیا بلکہ اس بات کی صراحت کی کہ ان کی بے لوث و اطمینان بخش خدمات کی وجہ سے ان جیسے بہت سے ارکان کی مشاورت میں دوبارہ دلچسپی شروع ہوئی اور امید ظاہر کی کہ نئے صدر نہایت سوجھ بوجھ کے ساتھ اس پر آشوب دور میں ملت کی رہنمائی کریں گے۔ رکن مجلس عاملہ و سابق بیوروکریٹ نثار احمد صاحب نے بھی سابق صدر نوید حامد کی ملت اور مشاورت کے تئیں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مشاورت کے تئیں سنجیدگی اور مسائل پر گرفت پر ان کو متاثر کرنے کے ساتھ مشاورت کی معنویت کی ضرورت پر ان کو ذاتی طور پر متاثر کیا اور نئے صدر صاحب کو نیک خواہشات پیش کیں۔ مشاورت کی عاملہ کے رکن و بزرگ صحافی جناب منصور آغا صاحب نے بھی سابق صدر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور صراحت کے ساتھ اس بات کی وضاحت کی کہ نوید حامد صاحب نے اپنے دور میں جو فیصلے لیے وہ جمہوری تقاضوں کے ساتھ لیے گئے ہیں۔ اس موقع پر سابق بیوروکریٹ محترم محمود اختر نے نوید حامد کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے دور میں بہت عرصہ بعد مشاورت کی معنویت کو لوگوں نے محسوس کیا کیونکہ ملت کے تقریبا ًہر مسئلہ پر فوری طور پر وہ مشاورت کے موقف پر لوگوں کو سوشل میڈیا اور اخباری بیانات سے آگاہ کرتے تھے۔ انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے صدر سراج الدین قریشی صاحب نے نئے صدر کو گلدستہ دے کر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شہر کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist