• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

گجرات سرکار کو جھٹکا ،بلقیس بانو کے گناہگار پھر جائیں گے جیل

سپریم کورٹ نے مقدمہ کی سماعت کے بعد سنایا فیصلہ ، عمر قید کی سزا پانے والے 11؍مجرمین کی رہائی کو بتایا غیر قانونی ، دو ہفتے کے اندر اندر رہا کیے گئے سبھی مجرمین کو خود سپردگی کا حکم جاری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 9, 2024
0 0
A A
گجرات سرکار کو جھٹکا ،بلقیس بانو کے گناہگار پھر جائیں گے جیل
Share on FacebookShare on Twitter

اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں

ممتاز عالم رضوی
نئی دہلی :کہتے ہیں اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ۔ اسی امید کے ساتھ ظالمین کے خلاف لڑنے والی بلقیس بانو کو آخر کار ایک بار پھر انصاف مل گیا ۔ گجرات کی بی جے پی حکومت کے رحم و کرم پرغیر قانونی طور پر رہا کیے گئے 11؍زانیوں اور قاتلوں کو پھر سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا۔ سپریم کورٹ نے مقدمہ کی سماعت کرنے کے بعد اجتماعی آبروریزی اور قتل کو انجام دینے والے سبھی مجرمین کو دو ہفتے کے اندر اندر خود سپردگی کا حکم جاری کیا۔سپریم کورٹ کے اس فیصلہ نے گجرات حکومت اور فرقہ پرست طاقتوں میں منہ پر زوردار طمانچہ مارا ہے کیونکہ عدالت عظمیٰ نے گجرات حکومت کے فیصلہ کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔واضح رہے کہ گجرات قتل عام 2002؍میں پانچ ماہ کی حاملہ بلقیس بانو کی اجتماعی آبرو ریزی کی گئی تھی جبکہ ان کے اہل خانہ کے 7؍افراد کا قتل کیا گیا تھا۔بلقیس بانو کی تین سالہ بیٹی کو بھی زمین پر پٹخ کر مار دیا گیا تھا۔ مذکورہ بالا سبھی مجرمین کو 2008؍میں عمر قید کی سزا ملی تھی لیکن گجرات حکومت نے 2022؍میں انھیں یہ کہتے ہوئے رہا کر دیا تھا کہ ان سبھی کا بطور قیدی ریکارڈ اچھا ہے ۔ علاوہ ازیں جسٹس بی وی ناگرتنا اور جسٹس اجل بھویان کی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس معاملے میں سزا معافی کے معاملے پر فیصلہ لینا گجرات حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اس لیے معافی کے فیصلے کو منسوخ کیا جاتا ہے۔بنچ نے کہا کہ اس کیس کی سماعت مہاراشٹر کی عدالت میں ہوئی تھی، اس لیے معافی کا فیصلہ لینا وہاں کی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔گجرات حکومت کی 1992 کی معافی کی پالیسی کے تحت، باکا بھائی ووہانیہ، جسونت نائی، گووند نائی، شیلیش بھٹ، رادھیشیام شاہ، وپن چندر جوشی، کیشر بھائی ووہانیا، پردیپ موڈھواڈیا، راجو بھائی سونی، متیش بھٹ اور رمیش چندنا کو 15 ؍اگست 2022 ؍کو گودھرا سب جیل سے رہا کردیا گیاتھا۔ رہائی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔عدالت عظمیٰ نے بلقیس بانو کی درخواست اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد 12 ؍اکتوبر 2023 ؍کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ جرم خوفناک ہے لیکن وہ جذبات سے متاثر نہیں ہوگی اور صرف قانون کی بنیاد پر کیس کا فیصلہ کرے گی۔عدالت نے تب یہ بھی کہا تھا کہ گجرات حکومت اس معاملے میں اپنے دائرہ اختیار کا استعمال کرے گی کیونکہ وہاں جرم ہوا تھا۔بلقیس نے نومبر 2022 ؍میں عدالت سے رجوع کیاتھا۔ اپنی درخواست میں انہوں نے دلیل دی تھی کہ یہ سب سے بھیانک جرائم میں سے ایک تھا۔ ایک خاص کمیونٹی کے خلاف نفرت کی وجہ سے انتہائی غیر انسانی تشدد اور ظلم تھا۔بلقیس کے علاوہ، سی پی آئی (ایم) لیڈر سبھاشنی علی، آزاد صحافی ریوتی لول اور لکھنؤ یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر روپ ریکھا ورما اور برطرف ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے بھی مجرموں کو دی گئی رعایت کے خلاف ایک پی آئی ایل دائر کی تھی ۔درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا تھا کہ اگست 2022 ؍میں قصورواروں کو رہا کرنے کا حکم من مانی، بدنیتی اور تعصب پر مبنی تھا۔اس کے برعکس، قصورواروں نے دعوی کیا تھا کہ ایک بار جیل سے رہا ہونے کے بعد، آئین کے آرٹیکل 32 ؍کے تحت دائر درخواستوں کے پیش نظر ان کی آزادی کو متاثر نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اس میں مداخلت کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے یہ بھی دلیل دی کہ ضابطہ فوجداری کے تحت بھی متاثرین اور شکایت کنندگان کا ایک محدود کردار ہے ۔ ایک بار سزا سنائے جانے کے بعد متاثرہ کا کردار ختم ہو جاتا ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist