علامہ اقبال کا مضمون نصاب سے نکال دیاگیا
نئی دہلی، 27 مئی، سماج نیوزسروس: دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے معروف شاعر علامہ محمد اقبال سے متعلق نصاب میں شامل مضمون کو حذف کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے جس کے تحت علامہ اقبال کے بارے میں مضمون ‘اقبال: کمیونٹی’ کو نصاب سے نکال دیا گیا ہے۔یہ مضمون نصاب سے نکالنے کی قرارداد جمعہ کے روز منظور کی گئی، علامہ اقبال سے متعلق مضمون بی اے کے چھٹے سمسٹر کی کتاب کا حصہ تھا جسے اب حذف کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے اکیڈمک کونسل کے ایک ممبر نے کہا کہ ‘پولیٹیکل سائنس کے نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے تحریک التواء پیش کی گئی، تحریک کے مطابق اقبال پر ایک باب تھا جسے نصاب سے نکال دیا گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نصاب کو جدید بنانے کی مہم کے سلسلے میں اقبال کے مضمون کو حذف کیا گیا۔واضح رہے کہ علامہ اقبال نے سارے جہاں سے ہندوستاں ہمارا لکھی تھی جسے آنجہانی لتا منگیشکر سمیت متعدد گلوکاروں نے اپنی آواز میں گایا۔