• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکہ کا ایک بار پھر روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی سے دستبرداری کا عندیہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 3, 2025
0 0
A A
امریکہ کا ایک بار پھر روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی سے دستبرداری کا عندیہ
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن (ہ س)۔امریکی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بار پھر اشارہ دیا ہے کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو امریکا ثالثی کے کردار سے دست بردار ہو سکتا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان، ٹیمی بروس نے "فوکس نیوز” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ "ہمارا موقف یوکرین میں امن مذاکرات میں ثالثی کے کردار کے حوالے سے بدستور وہی ہے … تاہم اگر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو ہم ثالثی کے کردار سے پیچھے ہٹ جائیں گے”۔ٹیمی کا مزید کہنا تھا کہ "بعض میڈیا اداروں نے اس بات کو اس طرح پیش کیا کہ جیسے (امریکا) یوکرین سے نکل رہا ہے یا امن عمل سے دست بردار ہو رہا ہے، مگر یہ درست نہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم جنگ بندی کے حصول کی خواہش ترک کر رہے ہیں، یا اس سمت میں اپنی بھرپور کوششیں ترک کر دیں گے، یا یہ کہ ہم تنازع کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش نہیں کریں گے”۔اسی ضمن میں، امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یوکرین کو ایف-16 جنگی طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ساتھ ہی یوکرینی پائلٹوں کی تربیت کے لیے ایک پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ وہ معاہدہ ہے جس کی منظوری سابق صدر جو بائیڈن نے جنگ کے آغاز کے بعد دی تھی۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کانگریس کو یوکرین کے لیے 31 کروڑ ڈالر کے اس معاہدے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس میں ایف-16 طیاروں کی مرمت و دیکھ بھال کے لیے سازوسامان اور خدمات کی فراہمی شامل ہے۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعرات کو "فوکس نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین میں جنگ "کسی بھی وقت جلد ختم نہیں ہونے والی”۔وینس کا کہنا تھا کہ "اب جب کہ فریقین ایک دوسرے کے امن کے لیے درکار شرائط جان چکے ہیں، فیصلہ اب روسیوں اور یوکرینیوں پر ہے کہ وہ اس وحشیانہ اور ہلاکت خیز تنازع کو ختم کرنے کے لیے کسی معاہدے پر پہنچیں”۔امریکی نائب صدر کے مطابق جب تک موقف میں کوئی بڑی تبدیلی نہ آئے، یہ جنگ جلد ختم نہیں ہو گی۔دوسری طرف، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو کہا کہ اگرچہ حالیہ دنوں میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، لیکن یوکرین اور روس کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے میں ابھی کافی فاصلہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بر وقت کوئی بڑی پیش رفت نہ ہوئی تو صدر ٹرمپ امریکا کے ثالثی کردار پر نظرثانی کر سکتے ہیں۔”فوکس نیوز” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں روبیو نے کہا کہ "فریقین ایک دوسرے کے قریب تو آئے ہیں، لیکن اب بھی بہت دور ہیں، اور اس عمل کو ممکن بنانے کے لیے جلد ہی کوئی حقیقی پیش رفت درکار ہو گی”۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا، تو صدر کو یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ہم اس معاملے پر مزید کتنا وقت صرف کریں۔روبیو نے کہا کہ امریکا کو دیگر عالمی نوعیت کے فوری مسائل کا بھی سامنا ہے، جن میں چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی اور ایران کے جوہری منصوبے شامل ہیں۔روبیو نے اس بات کو بھی دہرایا کہ یوکرین کی جنگ کا کوئی عسکری حل موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پوتین پورے یوکرین پر قبضہ نہیں کر سکتے، اور نہ یوکرین روسی افواج کو 2014 سے قبل کی پوزیشن پر دھکیل سکتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist