بھیونڈی ( 24؍ مئی): رضا اکیڈمی بھیونڈی و جلوس عید میلادالنبی ٹرسٹ کے زیر اہتمام گذشتہ 17؍ سال سے جلوس عید میلادالنبی ﷺ نکالا جارہا ، جو بالکل شرعی طریقے سے امن و شانتی کے ساتھ نکلتا ہے۔ یہ جلوس کوٹرگیٹ سے نکل کر نظامپور، چاند تارہ مسجد ، ونجار پٹی ناکہ سے گذرتا ہوا ماموں بھانجہ گراؤنڈ میں ختم ہوتا ہے۔ تقریباً ۲؍ سے ڈھائی لاکھ عوام شریک ہوتی ہے۔ ایک پارٹی کے چند آدمی نے یہ پرستاؤ پاس کاروایا کہ ماموں بھانجہ گراؤنڈ کو گارڈن بنایا دیا جائے ۔ جیسے ہی اس بات علم ہوا لوگوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔ 36؍ سالوں سے بند جلوس کو رضااکیڈمی بھیونڈی کے صدر شکیل رضا صاحب کی 12؍ سالہ جد وجہد کے بعد حکومت سے پرمیشن حاصل ہوا۔ جس میں راستہ بھی کوٹرگیٹ سے ماموں بھانجہ گراؤنڈ بتایا گیا ہے۔ مگر انتہائی افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ اسے گارڈن میں تبدیل کروا کر جلوس کو بند کروانا چاہتے ہیں۔
اس سلسلہ میں گذشتہ روز دوپہر میں بھیونڈی میونسپل کمشنر سے رضا اکیڈمی کے وفد اور سیاسی لیڈران نے ملاقات کی اور ایک میمورنڈ پیش کیا ۔ رضا اکیڈمی بھیونڈی کے صدر محمد شکیل رضا صاحب نے کہا کہ ۲۰۰۶ء میں جلوس کا پرمیشن حکومت مہاراشٹر نے دیا تھا ، جس میں بتایا گیا تھا جلوس کوٹرگیٹ سے شروع ہوگا اور ماموں بھانجہ گراؤنڈ پر ختم ہوگا۔ جلوس لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں ۔ اخیر میں جلوس ماموں بھانجہ گراؤنڈ پر پہنچتا ہے جہاں نماز ادا کی جاتی، قائد جلوس کی تقریر اور دعا ہوتی ہے۔ اگر گراؤنڈ کو تبدیل کرکے کچھ اور بنایا دیا جائے گا تو حکومت نے ۲۰۰۶ء میں جو آرڈ دیا تھا یہ اس کے خلاف بھی ہے اور جلوس کے نظم و ضبط کو بھی خطرہ ہے۔ ۳۶؍ سالوں سے بند جلوس کورضااکیڈمی کی ۱۲؍ سالہ جد وجہد کے بعد حکومت سے پرمیشن حاصل ہوا۔ اب کچھ لوگ اسی جلوس کو بند کرنے کی سازش کر رہے ہیں ۔۱۷ ؍ ۱۸ ؍ سالوں سے جلوس نکل رہا ہے ، کوئی بھی غیر قانونی یا ایسا کوئی کام نہیں ہوا جس سے امن و خطرہ لاحق ہو۔ ہر سال انتہائی پر امن طریقہ سے جلوس نکالا جاتا ہے ۔ ملت نگر میں پہلے سے کئی گارڈن موجود ہیں ۔ لہذا ہم میونسپل کمشنر اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ماموں بھانجہ گراؤنڈ کو بحال رکھا جائے کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔
عبدالرشید طاہر مومن ، طارق فاروقی، حمید شیخ ، جاوید بھائی اور بہت سارے افراد نے اس تبدیلی کی مخالفت کی اور کہا کہ بہت سے گارڈن ہیں جن کی حالت انتہائی خراب ہے، ملت نگر میں عارف گارڈن ہے، کوٹرگیٹ پر مولانا آزاد گارڈن ہے ، اسے سنوارنے اور بنانے کا کام کیا جائے نہ کہ پلے گراؤنڈ کو تبدیل کیا جائے۔ اور سب سے اہم بات ماموں بھانجہ گراؤنڈ کا تعلق سے جلوس عید میلاد سے ہے ، اگر اسے تبدیل کیا جائے گا تو ہم قطعی برداشت نہیں کریںگے، ہر طرح سے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور اس کام کو روکا جائے گا۔
میونسپل کمشنر نے فوری طور پر گراؤنڈ کا پلان اور نقشہ کا جائزہ لیا اور وفد کو یقین دلایا کہ آپ مطالبہ پر غور کیا جائے گا اور حکومت تک آپ کی بات ضرور پہنچائی جائے گی ۔
وفد میں رضا اکیڈمی بھیونڈی کے صدر محمد شکیل رضا، شرجیل رضا ، وقاص رضا، عبدالرشید طاہر مومن (صدر کانگریس پارٹی بھیونڈی)، طارق فاروقی (جنرل سیکریٹری مہاراشٹر پردیس کانگریس) ، عرفات شیخ ( صدر سماج وادی پارٹی گرامین)، جاوید فاروی (ممبر مہاراشٹر پردیس کانگریس)، حمید شیخ ، شجاع الدین، انس انصاری، جلیس اعظمی (چیئرمین صلاح الدین ایوبی اسکول) اور بڑی تعداد میں سابق کارپوریٹر پرویز مومن، شکیل پاپا، سفیان شیخ، ڈاکٹر زبیر وغیرہ موجود تھے۔