• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مئی 21, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

قادیانیوں کے سلسلے میں آندھرا پردیش وقف بورڈ کا موقف بالکل درست: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

پوری امت مسلمہ کے دلوں کی ترجمانی کرنے اور واضح و دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر مولانا محمود مدنی قابل مبارکباد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 25, 2023
0 0
A A
قادیانیوں کے سلسلے میں آندھرا پردیش وقف بورڈ کا موقف بالکل درست: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور  ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۳ء
مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے صدر اور جمعیۃ علماء کے ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے آندھرا پردیش وقف بورڈ کے ذریعہ قادیانیوں کے سلسلے میں قائم کردہ موقف کو درست ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو مسلمان ہونے کیلئے جن بنیادی عقائد کو تسلیم کرنا لازمی ہے ان میں عقیدہ ختم نبوت کلیدی حیثیت رکھتا ہے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا، یہ روز اول سے پوری امت مسلمہ کا متفقہ موقف ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر سمرتی ایرانی صاحبہ کا بیان کم علمی پر مبنی اور لائق تردید ہے۔ مولانا عبداللہ قاسمی نے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود مدنی کو اس سلسلے میں واضح موقف اختیار کرنے اور پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ مولانا نے جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر کے حوالہ سے کہا کہ وقف بورڈ مسلمانوں کی اوقاف اور ان کے مفاد کی حفاظت کے لیے قائم کیا گیا ہے، جیسا کہ وقف ایکٹ  میں لکھا ہوا ہے۔ اس لیے وہ کمیونٹی جو مسلمان نہیں ہے، اس کی پراپرٹی اور عبادت گاہیں وقف بورڈ کے دائرے میں نہیں آتے، اسی کے مدنظر 2009ء میں آندھر ا پردیش وقف بورڈ نے جمعیۃ علماء آندھراپردیش کی نمائندگی پر یہ موقف قائم کیا تھا، وقف بورڈ نے فروری 23ء کے اپنے بیانیہ میں اسی موقف کا اعادہ کیا ہے ۔
مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے بتلایا کہ اس مسئلہ پر جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے نہایت واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کیا گیا ہے، جمعیۃ نے کہا ہے کہ دین اسلام کی بنیاد دو اہم عقیدوں پر ہے۔ (1) توحید، یعنی اللہ تبارک و تعالیٰ کو اپنی ذات وصفات میں ایک ماننا، اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ قرار دینا (2) رسالت، یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم خدا کے رسول اور آخری نبی ہیں، آپ پروحی و نبوت کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے اور آپ کی شریعت آخری اور مکمل شریعت ہے۔ یہ دونوں عقیدے اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں بھی شامل ہیں۔
ان اسلامی عقیدوں کے برعکس مرزا غلام احمد قادیانی نے ایسا موقف اختیار کیا جو عقیدہ ختم نبوت کے سراسر خلاف ہے۔ اس اصولی اور واقعی اختلاف کی موجودگی میں قادیانیت کو اسلامی فرقوں میں شمار کرنے کی کوئی بنیاد موجود نہیں ہے اور امت اسلامیہ کے تمام ہی مکاتب فکر اس فرقہ کے غیر مسلم ہونے پر متفق ہیں۔ اس سلسلے میں معروف اسلامی تنظیم ’رابطہ عالم اسلامی‘نے اپنے اجلاس 6؍ تا 10؍ اپریل 1974ء  میں ایک سو دس ملکوں سے آئے ہوئے مسلم تنظیموں کے نمائندوں کے اتفاق رائے سے قادیانیت کے متعلق تجویز منظور کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ یہ گروہ اسلام سے خارج اور مسلم دشمن ہے۔
اس کے علاوہ ماضی میں مختلف عدالتوں نے قادیانی کے سلسلے میں حکم جاری کیاہے۔ 1935ء میں بہاولپورعدالت کا فیصلہ، 1912ء میں مونگیر کے سب جج کی طرف سے مسلمانوں کی مسجدوں میں مرزائیوں کے داخلہ پر پابندی، 1974ء میں متحدہ عرب امارات کی عدالت عالیہ کی طرف سے قایانیوں کو ملک بدر کر دینے کی ہدایت، اسی طرح 1937ء میں ماریشس کے چیف جسٹس کے ذریعہ مرزائیوں کے غیرمسلم ہونے کا فیصلہ صادر کیا گیا۔
مولانا عبداللہ قاسمی نے بتلایا کہ جس وقت تمام ہندوستانی ایک پیج پر کھڑے ہوکر انگریزوں کے خلاف آزادی کی جنگ لڑ رہے تھے، اس موقع پر مرزا غلام احمد قادیانی نے اِن مجاہدین آزادی کے خلاف انگریزوں کی حمایت اور ظالم و قابض گورنمنٹ سے وفاداری کا اعلان کیا تھا۔ ایسے لوگوں کیلئے مرکزی وزیر کا حالیہ بیان صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو مجروح کرنے والا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی پابندی ہٹنے کے بعد امداد غزہ میں داخل

    اسرائیلی پابندی ہٹنے کے بعد امداد غزہ میں داخل

    مئی 20, 2025
    غزہ میں 20 لاکھ فلسطینی بھوکوں مرنے کے قریب ہیں:عالمی ادارہ صحت

    غزہ میں 20 لاکھ فلسطینی بھوکوں مرنے کے قریب ہیں:عالمی ادارہ صحت

    مئی 20, 2025
    بہت ہوچکا اب غزہ جنگ بند کرو، ٹرمپ کا نیتن یاھو کو سخت پیغام

    بہت ہوچکا اب غزہ جنگ بند کرو، ٹرمپ کا نیتن یاھو کو سخت پیغام

    مئی 20, 2025
    اسرائیل غزہ جنگ روکے اور ناکہ بندی ختم کرے: برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کا مشترکہ انتباہ

    اسرائیل غزہ جنگ روکے اور ناکہ بندی ختم کرے: برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کا مشترکہ انتباہ

    مئی 20, 2025
    اسرائیلی پابندی ہٹنے کے بعد امداد غزہ میں داخل

    اسرائیلی پابندی ہٹنے کے بعد امداد غزہ میں داخل

    مئی 20, 2025
    غزہ میں 20 لاکھ فلسطینی بھوکوں مرنے کے قریب ہیں:عالمی ادارہ صحت

    غزہ میں 20 لاکھ فلسطینی بھوکوں مرنے کے قریب ہیں:عالمی ادارہ صحت

    مئی 20, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist