سرینگر ،پریس ریلیز،ہماراسماج: آج سری نگر کے ایک مقامی ہوٹل میں انجمن علمائے احناف جموں و کشمیر کے اہتمام سے ایک روزہ نزول قران کانفرنس کا انعقاد ہوا -جس میں مقتدر علماء و فضلا ءکے علاوہ کشمیر کی مختلف درگاہ ہوں، خانقاہوں اور آستانوں کے خدام صاحبان، مشائخ، پیر صاحبان اور عقیدت مندوں کی خاصی تعاد نے شرکت کی- انجمن علمائے احناف کی طرف کے سربراہ پیر زادہ مولانا اخضر حسین کی کاوشوں سے منعقدہ اس کانفرنس کی صدارت سید افتخار احمد کاملی نے کی – کانفرنس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر سید شمس الرحمان نے انجام دئے – کانفرنس کا آغاز قاری بلال کے تلاوت قرآن سے ہوا- جس کے بعد وادی کشمیر کے معروف نعت گو شاعر و نعت خوان غلام حسن غمگین نے منفرد آواز میں نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا- اس روح پرور تقریب میں جن عالموں اور روحانی بزرگوں نے نزول قرآن سے متعلق تقاریر کیں ان میں محمد اشرف عنایتی، پروفیسر سید طیب کاملی، مولانا خورشید احمد قانون گو، مولانا شوکت حسین کینگ اور سید افتخار احمد کاملی شامل۔ہیں – اس کے علاوہ میر واعظ کشمیر کا تحریری بیان بھی سنایا گیا- فتح پوری چاندنی چوک دلی کی شاہی مسجد کے امام و خطیب ڈاکٹر مفتی محمد مکرم نے ٹیلی فون پر لائیو دعائیہ کلمات کہے – جب کہ مولانا پیر زادہ اخضر حسین نے خطبہ استقبالیہ پڑھ کر تمام شرکاء کانفرنس کا شکرانہ ادا کیا- کانفرنس کے آخر پر صوفی میڈیا سروسز کے ڈائریکٹر خادم فقراء پیرزادہ منظور ظہور شاہ چشتی سمیت کئی شخصیات کی دستار بندی کی گئی۔












