• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 22, 2023
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کیا یہ مخلص ہیں؟

ممتاز میر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 18, 2023
0 0
A A
کیا یہ مخلص ہیں؟
Share on FacebookShare on Twitter

آئندہ سال الیکشن ہے مگر اپوزیشن پارٹیوں میں گھبراہٹ کا دور دورہ ہے۔حالانکہ الیکشن کو ابھی ایک سال باقی ہے مگر اپوزیشن پارٹیوں کی ہلچل سے لگتا ہے کہ جیسے الیکشن کل ہو۔حزب مخالف نے وطن عزیز میں کئی بار دوسرا اور تیسرا محاذ بنایا ہے۔اس محاذ کو عوام نے تو ہر بار کامیاب کیا مگر اس محاذ میں اس اتحاد میں شامل لیڈران نے کبھی اس اتحاد کو کامیاب نہ ہونے دیا۔جلد یا بدیر سر پھٹول ہوتی رہی ہے۔اور لیڈران قطبین پر جا کھڑے ہوتے ہیں۔بلکہ یہ تک کرتے ہیں کہ جس کے خلاف الیکشن لڑا تھا اسی کی گود میںجا بیٹھتے ہیںاور اپنے ہی انتخابی ساتھی کے خلاف حکمراں جماعت کے ہاتھ مضبوط کرتے ہیں۔اور ایسا اسلئے ہوتا ہے کہ وطن عزیز کی سیاست میں نہ اخلاق کا گزر ہے نہ کسی اصول کا۔یہاں کے تمام سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کا اصول یہ ہے کہ اپنے مفادات کے حصول کے لئے ہر اصول کو طاق پر رکھ دو۔اس لئے ہمارا سوال یہ ہے کہ یہ عوام کو اس حکومت سے پہنچنے والی تکالیف کی بنا پر اس حکومت کے خلاف سرگرم ہوئے ہیں یا خود پر ED & CBI کے چھاپوں سے تنگ آئے ہوئے ہیں۔
تقسیم وطن کے بعد یہاں پر کانگریس نے 6دہائی حکومت کی ہے۔1984 میں تو بی جے پی صرف دو سیٹ ہی جیت سکی تھی۔یہاں تک کہ بی جے پی کے سب سے بڑے مہارتھی اٹل بہاری باجپئی بھی اپنی سیٹ بچا نا پائے تھے۔پھر شاید وطنی مقتدرہ کے حکم پر راجیو گاندھی نے اٹل جی کے پارلیمنٹ میں پہنچنے کا انتظام کیا تھا۔پھر اس کے بعد بی جے پی نے رفتار پکڑی۔1989 میں 85 نشستیں۔اس کے بعد1991 میں120۔پھر 1996 میں161۔اب پہلی بار بی جے پی نہ صرف پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستوں والی پارٹی بن کر ابھری بلکہ13 دنوں کے لئے حکومت کا مزہ بھی چکھا۔13دنوں کے بعد دوسری اتحادی حکومت وجود میں آئی مگر وہ بھی ڈیڑھ دو سال میں چلتی بنی۔ پھر1998 میں بی جے پی پہلے سے بھی زیادہ یعنی 182سیٹیں لے کر جیتی مگر یہ اتحادی حکومت بھی31 ماہ بعد گر گئی۔اور دوسری اتحادی حکومت وجود میں آئی۔ یہ اتحادی حکومت 2014 تک چلتی رہی۔اتنے لمبے عرصے تک کانگریس اور اتحادیوں کا راج رہا مگر مجال ہے جو حکومت نے کبھی ہندتو کے چمپئنوںکے کرپشن کے کسی معاملے کو اچھالا ہو۔ای ڈی اور سی بی آئی کو کبھی تکلیف دی ہو۔بلڈوزر کو کبھی حرکت دی ہو۔ہندتو والوں کو کبھی قومی سطح پر بدنام کیا ہو یا حاصل شدہ موقع کو کبھی بھنایا ہو۔ایسا اسلئے نا ہوسکا کہ سنگھی مقتدرہ بی جے پی کو نمبرون پارٹی بنانا چاہتی تھی۔اب سنگھ کانگریس سے پیچھا چھڑانا چاہتی تھی یا ہے۔کیونکہ کانگریس ہی وہ اڈہ تھی جہاں مسلم طفیلی پل رہے تھے۔ اب مسلم سیاست کا خاتمہ سنگھ کا ٹارگٹ تھا اور وہ بڑی آسانی سے حاصل کر لیا گیا۔آج خود مسلمانوں کو اس کا احساس نہیں کہ قومی سیاست سے ان کا خاتمہ ہو چکا ہے اور سب سے زیادہ بے شعور کانگریس کے طفیلی مسلمان ہیں۔وہ آج بھی یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کانگریس کے دم پر دوبارہ قومی سیاست میں نمایاں ہوسکیں گے۔جبکہ کانگریس کے کرتا دھرتاؤ ں کا حال یہ ہے کہ وہ صرف اپنے مفاد کی حد تک تو مسلمانوں کا نام لیتے ہیں مگر مسلمانوں کے مفاد میں یا ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف منہ کھولنے کے لئے تیار نہیں۔دہلی فسادات کی مثال لے لیں۔رامپور کی جوہر یونیورسٹی دیکھ لیں۔اتنے بڑے مظالم پر بھی کسی کا منہ نہیں کھلا۔کیونکہ انھیں ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں ان کا وہ ہندو ووٹر ان سے ناراض نا ہو جائے جو آزادی وطن سے لے کر آج تک کبھی ان کا تھا ہی نہیں۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بنیادی طور پر کانگریس بھی ایک فرقہ پرست پارٹی ہے۔ مگر،ایسی کہ مسلمانوں کو کیا سمجھ میں آتی ان کے ہندو ووٹروں کے بھی سمجھ میں نہ آئی۔مسلم دشمنی میں اس نے ایک خاص کردار نبھایا ہے۔اب اس کردار کے خاتمے کا وقت آچکا ہے اور سنگھ اس کا خاتمہ کرکے اس کی جگہ عام آدمی پارٹی کو دینا چاہتا ہے۔یہ سب ہوگا مگر وقت لگے گا۔پھر میوزیکل چیئر کا کھیل شروع ہوگا۔
اب ایک بار پھر بی جے پی کے خلاف اتحاد کی کوششیں تیز ہیں۔ہمارا سوال یہ ہے کہ اگر یہ اتحاد کامیاب ہوجائے تو یہ حکمراں گٹھ جوڑ کے خلاف وہی کچھ کر سکے گا جو بی جے پی آج حزب اختلاف کے خلاف کر رہی ہے۔کیا ای ڈی ،سی بی آئی اور بلڈوزر کا ویسا ہی استعمال یہ حکمراں اتحاد کر سکے گا جیسے آج بی جے پی حزب اختلاف کے سیاستدانوں کو توڑنے کےلئے کر رہی ہے۔ہمیں اس میں شک ہے۔پچھلی نو دہائیوں میں کانگریس کی مدد سے سنگھ نے بیوروکریسی کا صفایا کردیا ہے۔اب تو فوج اور عدالتیں بھی اس کی آستھا کے زیر سایہ آچکی ہیں۔یہ اپوزیشن کی نااہلی ہے کہ اس کے پاس اپنا کوئی میڈیا نہیں۔وطن عزیز میں میڈیا جوبھی ہے جتنا کچھ بھی ہے حکومت کی مٹھی میں ہے۔اسلئے میڈیا آجکل حکومت سے سوال کرنے کے بجائے اپوزیشن سے سوال کرتا ہے۔میڈیا نے حکومت کو نہیں اپوزیشن کو چور بنا رکھا ہے۔وہ حکومت کی نا اہلی پر نہیں اس بات پر سوال اٹھاتا ہے کہ حزب مخالف حکومت کی نا اہلی کو کیوں اجاگر کرتا ہے۔حکومت ملک کو اپوزیشن فری بنا نا چاہتی ہے اور میڈیا حکومت کا بھرپور طریقے سے ساتھ دے رہا ہے۔مسئلہ صرف اتنا نہیں کہ میڈیا اپوزیشن کے خلاف جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کر رہا ہے بلکہ بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اپوزیشن بھی حکومت کے خلاف اپنی پوری طاقت کا استعمال نہیں کر رہا ہے ورنہ عدالت کو کرناٹک کے اس ممبر اسمبلی کو ضمانت دینے کی جرآ ت نہ ہوتی جس کے بیٹے کو کسی ٹھکے دار سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔کتنی حیرت کی بات ہے کہ لالو پرساد یادو جو سخت بیمار ہیں اور جن کاایک گردہ بھی بدلا گیا ہے مگر ان بنیادوں پر بھی عدالتیں انھیں کسی قسم کی رعایت دینے کو تیار نہیں۔یہاںتک کہ انھیں حاضری سے بھی استثنیٰ حاصل نہیں۔ایسا کیوں ہے ؟ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بابری مسجد کا ”شراپ“ ہے۔سیاستداں خود سوچیں کہ جب نظام انصاف کو بچانے کی ضرورت تھی تو وہ کیا کر رہے تھے؟پھر یہ تو ہوگا ہی کہ جو بی جے پی کی چھتر چھایا میں آجائے گا وہ دودھ سے دھل جائے گا۔اسے ہر طرح کی بدعنوانی کے باوجود کلین چٹ مل جائے گی۔ اسی بنیاد پر بی جے پی کئی اپوزیشن ریاستوں کی حکومتوں کا تختہ الٹ کر اپنی حکومت بنا چکی ہے۔ اس لئے وہ اپنے اس ترپ کے پتے سے کسی حال ہاتھ دھونا نا چاہے گی۔
یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وطن عزیز میں ایسا اکثر ہوتارہتا ہے۔اس سے مسلمانوں کو نہ کوئی فائدہ ہے نا نقصان۔اسلئے اس پر مسلمان صحافیوں کا نوحہ ہماری سمجھ میں نہیں آتا۔ کیا انھوں نے سیمی کی مظلومیت کا بھی اسی طرح رونا رویا ہے؟کیا اپوزیشن پارٹیوں میں سے کسی نے بھی سیمی کی مظلومیت پر ایک آنسو بھی بہایا ہے؟سیمی کو تو خود کانگریس حکومت کے ٹریبیونل نے کلین چٹ دی تھی اور خود اپنے قائم کردہ ٹریبیونل کے فیصلے کے خلاف کانگریس حکومت ہی اسٹے لائی تھی ،کیا کانگریس نے کسی ہندو تنظیم کے خلاف بھی کبھی ایسا رویہ اپنایا ہے۔اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ کانگریس ہو یا بی جے پی دونوں ہندتو وادی ہیں بس طریقۂ کار کا فرق ہے۔خیر آج تک کوئی حکومت سیمی کے خلاف کچھ ثابت نہ کر سکی۔ہمارے معصوم صحافی جن سیاستدانوں کی مظلومیت کا نوحہ کر رہے ہیںبہت ممکن ہے ان کے جرائم تو عدالت میں ثابت ہو جائیںمگر سیمی تو گزشتہ23 سالوں سے اپنے آپ کو معصوم ثابت کر رہی ہے اور جس کی گواہی ٹریبیونل بھی دے چکی ہے مگر اس کے لئے ہمارے اپنے رونے کو تیار نہیں۔
ہونا یہ چاہئے کہ ہمارے صحافی قوم کی رہنمائی کریں۔آسمان سے گر کر کھجور میں نہ اٹکیں۔قوم کو تیار کریں کہ وہ منتشر ووٹنگ نہ کرے۔اپوزیشن پارٹیوں سے اپنی شرائط منوائیں اور تب ہی ان کی حمایت کریںورنہ جو ہو رہا ہے وہ نہیں بلکہ مزید برا ہوگا۔

 

ShareTweetSend

Get real time update about this post categories directly on your device, subscribe now.

Unsubscribe
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام مساجد میں خطبہ جمعہ کا اہتمام

    جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام مساجد میں خطبہ جمعہ کا اہتمام

    جنوری 6, 2023
    مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے:از قلم:وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

    مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے:از قلم:وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

    دسمبر 21, 2022
    بھارت کا آئین جمہوریت کا محافظ، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری

    بھارت کا آئین جمہوریت کا محافظ، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری

    جنوری 24, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    1
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    موجودہ حکومت کی وقف کے تئیں نیت ٹھیک نہیں ہے :رحمن خان

    موجودہ حکومت کی وقف کے تئیں نیت ٹھیک نہیں ہے :رحمن خان

    مارچ 21, 2023
    کوئیں والی مسجد جعفرآباد کی جانب سے جلسہ ختم بخاری شریف کا انعقاد

    کوئیں والی مسجد جعفرآباد کی جانب سے جلسہ ختم بخاری شریف کا انعقاد

    مارچ 21, 2023
    دہلی کا بجٹ روک کر وزیر اعظم پوری دنیا میں بھارت کی جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں: سوربھ بھاردواج

    دہلی کا بجٹ روک کر وزیر اعظم پوری دنیا میں بھارت کی جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں: سوربھ بھاردواج

    مارچ 21, 2023
    روزہ اور اس کی حکمتیں

    روزہ اور اس کی حکمتیں

    مارچ 21, 2023
    موجودہ حکومت کی وقف کے تئیں نیت ٹھیک نہیں ہے :رحمن خان

    موجودہ حکومت کی وقف کے تئیں نیت ٹھیک نہیں ہے :رحمن خان

    مارچ 21, 2023
    کوئیں والی مسجد جعفرآباد کی جانب سے جلسہ ختم بخاری شریف کا انعقاد

    کوئیں والی مسجد جعفرآباد کی جانب سے جلسہ ختم بخاری شریف کا انعقاد

    مارچ 21, 2023
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist