سرینگر، راجوری کے سندر بنی سیکٹر کے بیری پٹن علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک ڈرون کو لائن آف کنٹرول(ایل او سی( کو عبور کرنے کے بعد مار گرایا۔ادھر امرتسر کے سرحدی علاقہ میں ڈرون کے ذریعے گرائی گئی منشیات کی کھیپ برآمد کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق راجوری کے سندر بنی سرحدی سیکٹر میں ہفتہ کو فورسز نے ایک ڈرون کو گولی لگاکر گرایا جو کہ مبینہ طو رپر پاکستانی علاقے سے بھارتی حدود میں داخل ہوا تھا۔ حکام نے بتایا کہ تقریباً 2 لاکھ نقدی، AK-47 کے 131 راونڈ، 5 میگزین برآمد ہوئے۔ڈیفنس پبلک ریلیشن آفیسر، لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے رائزنگ کشمیر کو بتایا کہ 12-13 اپریل کی درمیانی رات کو فوج نے جموں و کشمیر پولس کے ساتھ مل کر پاکستان سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کرتے ہوئے سندر بنی کے علاقے بیری پٹن میں ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے والا ایک ڈرون برآمد کیا۔ راجوری ضلع میں سیکٹرAK-47 کے تقریباً 131 راوٓنڈ، 5 میگزین، 2 لاکھ روپے نقد برا?مد ہوئے ہیں۔ علاقے میں تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔”ڈرون اور گولہ بارود کی بازیابی کے بعد، سیکورٹی فورسز نے سپلائی کرنے والوں کا سراغ لگانے کے لیے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ تمام زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ہم مشتبہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے جموں و کشمیر پولس کے ساتھ بھی رابطہ کر رہے ہیں،‘‘ فوجی افسر نے کہا۔مقامی لوگوں اور پولس کے ذریعہ ڈرون کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بعد CASO نے راجوری کے دیہاتوں میں ایک بڑے پیمانے پر محاصرہ اور تلاشی آپریشن (CASO) بھی شروع کیا۔9 اپریل کو پونچھ سیکٹر کے شاہ پور علاقے میں ایک غیر ملکی درانداز اور دو دیگر افراد کو زندہ پکڑا گیا۔ ان کے قبضے سے تقریباً 17 کلو وزنی منشیات کے 14 پیکٹ، پاکستانی کرنسی، کچھ دستاویزات اور کھانے پینے کی اشیاء برآمد کی گئیں۔دریں اثناء امرتستر کے سرحدی علاقے میں پاکستانی ڈرون نے منشیات کے پیکیٹ گرائے تھے اورعلاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف اہلکاروں نے گندم کے کھیتوں سے ایک بڑا بیگ برآمد کیا جس میں نشہ آور ہیروئن کے تین پیکٹ (وزن 3.2 کلوگرام) برآمد ہوا۔ذرائع کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے امرتسر کے سرحدی گاؤں بچھونڈ کے کھیتوں میں پاکستانی ڈرون سے گرائی گئی 3 کلو 200 گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ علی الصبح 0321 بجے سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ملاکوٹ، ضلع امرتسر کے قریب کے علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی علاقے میں ایک مشکوک اڑتی چیز (ڈرون) کے داخل ہونے کی آواز سنی۔انہوں نے کہا کہ طے شدہ مشق کے مطابق فوجیوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دراندازی کرنے والے ڈرون پر فائرنگ کی۔ اہلکار نے بتایا کہ بعد میں، سرحد کے آس پاس میں تعینات فوجیوں نے گاؤں بچھونڈ، ضلع امرتسر کے گندم کے کھیتوں میں ڈرون اور گچھ گرنے کی آوازبھی سنی۔علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف اہلکاروں نے گندم کے کھیتوں سے ایک بڑا بیگ برآمد کیا جس میں نشہ آور ہیروئن کے تین پیکٹ (وزن 3.2 کلوگرام) برآمد ہوا۔ کھیپ کے ساتھ ایک لوہے کی انگوٹھی اور ایک چمکدار پٹی بھی ملی۔ علاقے کی تلاش اب بھی جاری ہے۔












