نئی دہلی ،: حکومت دلّی،محکمہ سروسز کے سرکولر نمبر 106مورخہ 24مارچ2023ئ کے ذریعہ دلّی سرکار نے دلّی اسٹیٹ حج کمیٹی میں ایگزیکیٹو آفیسر کے طور پر اشفاق احمد عارفی کی تقرری کاحکم نامہ جاری کردیاہے۔واضح ہو کہ اشفاق عارفی کی تقرری بحیثیت ایگزیکیٹو آفیسر دوسری بارکی گئی ہے اس سے پہلے وہ دلّی ودھان سبھا کے ڈپٹی سکریٹری کے عہدہ سے ڈیپو ٹیشن پر دلّی اسٹیٹ حج کمیٹی میںاگست 2014سے ستمبر2020تک خدمات انجام دے چکے ہیں اور فی الحال دفتر رجسٹرارکو آپریٹو سوسائٹیز میں اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدہ پر فائز تھے اور اس سے پہلے وہ تقریباً دس سال سے زائد عرصہ تک حکومت دہلی کے اردو آفیسر رہ چکے ہیں اور اپنی علمی و ادبی سرگرمیوں کی بنا¿ پر دلی کے ثقافتی منظر نامہ میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔اشفاق عارفی کو موجودہ ایگزیکیٹو آفیسر جاوید عالم خاں کی جگہ پر مقرر کیا گیا ہے۔












