نئی دہلی،18ست،سماج نیوز سروس:اروند کیجریوال کے بعد آتشی اب دہلی کے وزیر اعلی بننے جا رہے ہیں۔ ان کی حلف برداری کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے منگل کو ایل جی سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ بننے کا دعویٰ پیش کیا۔ ساتھ ہی اروند کیجریوال نے بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ ایل جی کو سونپ دیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے اروند کیجریوال کا استعفی صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ ساتھ ہی صدر کو بھیجے گئے خط میں نامزد وزیر اعلیٰ آتشی کی حلف برداری کی تاریخ بھی 21 ستمبر تجویز کی گئی ہے۔












