نئی دہلی،سماج نیوز سروس:عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کچی آبادیوں میں رہنے والی دہلی کی 30 فیصد آبادی کے سروں سے چھت چھیننے پر تلی ہوئی ہے۔ یہ 30 فیصد آبادی دہلی کے صرف 0.50 فیصد اراضی پر آباد ہے، لیکن بی جے پی اس کو بھی برداشت نہیں کر پا رہی ہے۔ اس لیے اس 30 فیصد آبادی کو ہر روز اپنے سروں پر سے چھت کھونے کے خطرے کا سامنا ہے۔خوف سے جینے پر مجبور ہیں ۔ اے اے پی کے سینئر لیڈر دلیپ پانڈے نے کہا کہ دہلی اسمبلی میں کچی آبادیوں کو لے کر دن بھر سنجیدہ بحث ہوئی، تاکہ بی جے پی کو کچھ ہوش حاصل ہو، لیکن ایسا نہیں ہوا۔مرکزی ایجنسیاں بی جے پی کے اشارے پر مسلسل کچی بستیوں کو مسمار کر رہی ہیں۔ کیونکہ بی جے پی لیڈرانبستیاں دہلی کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔ ہم مرکز کی بی جے پی حکومت اور ایل جی صاحب کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر کچی بستیوں کو مسمار کرنے کے لیے بلڈوزر بھیجے گئے تو عام آدمی پارٹی کے کارکنان، ایم ایل اے اور وزیر بھی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ان کے آگے لیٹنے کے لئے مجبور ہیں۔












