• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مئی 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

15 سال سے جیل میں مقید ملزم کی ضمانت منظور

جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی پیروی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 7, 2026
0 0
A A
15 سال سے جیل میں مقید ملزم کی ضمانت منظور
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہماراسماج:خادم اغواہ مقدمہ میں کولکاتہ ہائی کورٹ کی جانب سے عمر قید کی سزا پانے والے مزمل شیخ نامی شخص کی ضمانت عرضداشت پرآج سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت عمل میں آئی جس کے دوران دو رکنی بینچ نے ملزم کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔دو رکنی بینچ کے جسٹس اروند کماراور جسٹس پرسنا بی ورالے نے سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال کی بحث کی سماعت کے بعد حکم جاری کیا، ملزم کی ضمانت پر رہائی کی مغربی بنگال حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے سخت مخالفت کی اور کہا کہ ملزم کو اگر ضمانت پر رہا کیا گیا تو وہ بنگلہ دیش فرار ہوجائے گاکیونکہ بنگلہ دیش میں اس کے رشتہ دار رہتے ہیں۔اسی درمیان سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو بتایا کہ کرونا وباء کے دوران ملزم کو چار ماہ اور پھر ایک سال کے لیئے پیرول پر رہا کیا گیا تھا، پیرول پر رہائی کے بعد ملزم وقت مقررہ پر جیل میں واپس آگیا تھا لہذا استغاثہ کا یہ کہنا کہ ضمانت ملنے کے بعد ملزم فرارہوجائے گا جھوٹ کا پلندہ ہے۔سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے ملزم کے دفاع میں کامیاب بحث کی۔اس سے قبل کی سماعت پر دو رکنی بینچ نے مغربی بنگال حکومت اور جیل انتظامیہ کو سختی سے حکم دیا تھاکہ وہ مزمل شیخ کی سزا معافی کی درخواست پر چھ ہفتوں کے اندر فیصلہ صادر کرے۔ آج دوان سماعت مغربی بنگال حکومت کی جانب سے عدالت کو مطلع کیا گیا کہ ملزم کی سزا میں تخفیف کی درخواست کو حکومت نے مسترد کردیا ہے۔ مغربی بنگال حکومت کے فیصلے کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت عرضداشت پر سماعت کی۔ دوران سماعت سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ایک طویل عرصے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے نیز جیل میں ملزم کا رویہ قابل اطمنان ہے لہذا ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی عمر قید کی سزا معطل کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔گورو اگروال نے عدالت کو مزید بتایا کہ اس مقدمہ میں ملزم کو مفرور قرار دیا گیا تھا لیکن پھر ملزم کی گرفتاری بتاکر اس کے خلاف ٹرائل چلایا گیا جبکہ پہلے اس مقدمہ میں نچلی عدالت دوسرے ملزمین کو سزائیں سنا چکی تھی۔سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے دیگر ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔جمعیۃ علما ء قانونی امداد کمیٹی سینئر وکیل کے صلاح و مشورہ سے دیگر ملزمین کی جیل سے رہائی کے لیئے کوشش کریگی۔واضح رہے کہ عرض گذار مزمل شیخ کے مقدمہ کی پیروی جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کرر ہی ہے۔ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ چان قریشی نے ایڈوکیٹ مجاہد احمد اور ایڈوکیٹ عارف علی کے تعاون سے کولکاتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف انڈیا میں پٹیشن داخل کی ہے جس پر آج سماعت عمل میں آئی۔ ملزم مزمل شیخ پر الزام ہے کہ اس نے 23/جولائی 2001ء کو مغربی بنگال کے شہر کولکاتہ کی مشہور جوتے کی کمپنی کے مالک روئے برمن کو اغواء کرنے والے معاملے میں ملوث ملزمین کی مدد کی تھی۔ واضح رہے کہ اس مقدمہ میں پولس نے پہلے 22/ لوگوں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا تھا جس میں سے 17/ ملزمین باعزت بری ہوئے تھے اور بقیہ پانچ ملزمین کو 21/ مئی 2009ء عمر قید کی سزا ہوئی تھی لیکن مقدمہ ختم ہوجانے کے بعد پولس نے سال 2011/ میں آٹھ دیگر ملزمین کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تعزیزات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا جن کے خلاف 65/ سرکاری گواہوں نے گواہی دی جس کے بعد علی پور جیل میں قائم خصوصی عدالت نے انہیں بھی عمر قید کی سزا سنا دی تھی جس کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔ ٹرائل کور ٹ نے 8/ دسمبر 2017/ کو دوسرے مرحلے کی ٹرائل میں آٹھ ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ملزمین نے کولکاتہ ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی تھی جس پر تقریباً چھ سال تک سماعت چلی جس کے بعد گذشتہ سال ہائی کورٹ نے فیصلہ صادر کیا تھا اور ملزمین کی عمر قید کی سزاؤں کو برقرار رکھا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist