• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

عازمین حج کی خدمت کرنے والی تنظیموں پر پابندی، این جی اوز کا احتجاج

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 28, 2023
0 0
A A
عازمین حج کی خدمت کرنے والی تنظیموں پر پابندی، این جی اوز کا احتجاج
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، 27 مئی، سماج نیوزسروس:حج 2023 کے لیے ہندوستانی عازمین کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے اور دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رواں برس تقریباً 22 ہزار جبکہ ملک بھر سے تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار عازمین حج روانہ ہوں گے۔ دریں اثنا، مرکزی حکومت کی جانب سے ان این جی اوز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو عازمین حج کی خدمات انجام دیتی تھیں۔رپورٹ کے مطابق، حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ایک سرکلر جاری کر کے کہا گیا ہے کہ کسی بھی حج این جی او کو دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رام لیلا میدان میں واقع ٹرانزٹ کیمپ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ این جی اوز نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے وہ گزشتہ 40 برسوں سے عازمین حج کی بلامعاوضہ خدمات انجام دیتی آ رہی ہیں اور حجاج کے ساتھ کیے جا رہے کھلواڑ کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔عازمین حج کی خدمت کرنے والی ایک این جی او سے وابستہ شخص نے کہا کہ ان کے نہ ہونے کی وجہ سے دہلی کے باہر سے آنے والے عازمین حج بالخصوص بزرگ، خواتین اور کم پڑھے لکھے عازمین کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ وہ ہدایات کو سمجھ نہیں پاتے ہیں۔سابق چیئرمین دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ڈاکٹر پرویز میاں نے کہا حاجیوں کے ساتھ کسی بھی کھلواڑ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عازمین حج کو تمام طرح کی پریشانیاں پیش آ رہی ہیں۔ ٹریفک کی پریشانی ہے، وہیل چیئر کی پریشانی ہے۔ سبھی کو معلوم ہے کہ ہندوستان سے حج بیت اللہ کے لیے جانے والے عازمین میں بڑی تعداد بزرگوں کی ہوتی ہے، ان پر ظلم کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا، انہوں نے 2000 روپے کا نوٹ بند کرنے کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی عازمین حج اپنے ساتھ 2000 کا نوٹ لے کر گیا ہے تو وہاں کی حکومت اسے تبدیل نہیں کر رہی۔ حکومت کے اس طرح کے فیصلوں سے عازمین پریشان ہیں اور اوپر سے این جی اوز، جن کا مقصد ہی عازمین کی خدمت کرنا ہے انہیں اس کام سے روکا جا رہا ہے۔یوں تو حکومت کی جانب سے بھی رضاکاروں کو خدمات پر مامور کیا گیا ہے لیکن این جی او سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ان رضاکاروں کی رہنمائی بھی وہی کیا کرتے تھے۔ حاجیوں کو آج حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ان کو حج کے کوئی ارکان ہی معلوم نہیں ہوتے۔ بی جے پی حکومت اپنی ذہنیت کا ثبوت دے رہی ہے۔ حکومت حاجیوں پر کوئی احسان نہیں کرتی، کیونکہ ٹکٹ کا پورا پیسہ وصول کیا جاتا ہے۔این جی اوز بلامعاوضہ خدمات کرتی تھیں لیکن اب جو پرائیویٹ لوگ خدمات پر مامور کیے گئے ہیں وہ ہر خدمت کا پیسہ وصول کریں گے۔ ایک رپورٹ میں این جی او سے وابستہ عہدیدار کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ جب بھی عازمین کے لیے کوئی غلط پالیسی وضع کی جاتی تھی تو اس کے خلاف غیر سرکاری تنظیموں کے ذمہ داران آواز بلند کیا کرتے تھے اور شائد یہی وجہ ہے کہ ان این جی اوز کے لیے اب تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist