سید پرویز قیصر
مومن الحق ٹسٹ کرکٹ میں پانچ سو چوکے لگانے والے بنگلہ دیش کے چوتھے اور کل ملاکر123 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے ہندوستان کے خلاف کانپور کے گرین پارک میںجاری دوسرے ٹسٹ میں بنگلہ دیش کی پہلی اننگ میں اپنی آوٹ ہوئے بغیر 107 رن کی اننگ کے دوران ایسا کیا۔انہوں نے اس اننگ میں298 منٹ میں194 بالوں کا سامنا کرتے ہوئے 17 چوکے اور ایک چھکا مارا تھا۔ بنگلہ دیش اننگ کے اختتام تک انہوں نے2013 سے اب تک جو65 ٹسٹ میچ کھیلے انکی120 اننگوں میں38.75 کی اوسط اور54.28 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ13 سنچریوں اور19 نصف سنچریوں کی مدد سے4263 رن بنائے تھے جس میں503 چوکے اور14 چوکے شامل تھے۔ وہ14 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور181 رن ہے جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف چٹاگانگ میں اکتوبر2013 میں377 منٹ میں274 بالوں27 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ یہ ایک اننگ میں انکے سب سے زیادہ چوکے بھی ہیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کا ریکارٖڈ مشفق الرحیم کے پاس ہے۔انہوں نے کانپور میں جاری ٹسٹ میں بنگلہ دیش کی پہلی اننگ میں گیارہ رن کی اننگ کے دو چوکے لگاکر ٹسٹ کرکٹ میں اپنے چوکوں کی تعداد701 کرلی تھی اور وہ بنگلہ دیش کی جانب سے سات سو چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بنے تھے۔ بنگلہ دیش کی اننگ کے اختتام تک انہوں نے2005 سے اب تک جو92 ٹسٹ کھیلے ہیں انکی169 اننگوں میں38.46 کی اوسط اور48.29 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ گیارہ سنچریوں اور27 نصف سنچریوں کی مدد سے5924 رن بنائے تھے جس میں701 چوکے اور36 چھکے شامل تھے۔ وہ بارہ مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر219 رن تھا جو انہوں نے زمبابوے کے خلاف میر پور، ڈھاکہ میں نومبر2018 میں589 منٹ میں421 بالوں پر18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔ ایک اننگ میں سب سے زیادہ چوکے انہوں نے میر پور، ڈھاکہ میں فروری 2020 میں زمبابوے کے خلاف اپنی آوٹ ہوئے بغیر203 رن کی اننگ کے دوران مارے تھے۔ اس اننگ میں انہوں نے318 بالیں کھیلی تھیں اور28 چوے جڑے تھے۔
تمیم اقبال بنگلہ دیش کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے2008 اور2023 کے درمیان جو70 ٹسٹ میچ کھیلے انکی134 اننگوں میں38.89 کی اوسط اور57.99 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دس سنچریوں اور31 نصف سنچریوں کی مدد سے5134 رن بنائے تھے جس میں655 چوکے اور41 چھکے شامل تھے۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور206 رن تھا جو انہوں نے کھلنا میں اپریل2015 میں448 منٹ میں278 بالوں پر17 چوکوں اور سات چھکوں کی مد د سے بنایاتھا۔ ایک اننگ میں انہوں نے سب سے زیادہ چوکے ہملٹن میں فروری2019 میں ہوئے ٹسٹ میچ میں مارے تھے۔ اس اننگ میں انہوں نے187 منٹ میں128 بالوں پر21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے126 رن بنائے تھے۔ثاقب الحسن بنگلہ دیش کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے2007 سے اب تک جو71 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں انکی129 اننگوں میں38.09 کی اوسط اور61.69 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پانچ سنچریوں اور31 نصف سنچریوں کی مدد سے4609 رن بنائے ہیں جس میں556 چوکے اور28 چھکے شامل ہیں۔ وہ پانچ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور217 رن ہے جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں جنوری 2017 میں418 منٹ میں 276 بالوں پر 31 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ انکے 31 چوکے ایک اننگ میں سب سے زیادہ ہیں۔