• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 9, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

بنگال اردو اکیڈمی یا سیاسی اکھاڑا؟ — ممتا بنرجی، جاوید اختر اور مسلمانوں کے زخم

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 25, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

اردو ادب کی تاریخ میں یہ پہلا سیاہ باب لکھا جا رہا ہے کہ مغربی بنگال اردو اکیڈمی جیسے ادارے نے ایک فلم کی سالگرہ کو اتنے تاک و احتشام سے منایا کہ گویا اردو کے بقا و فروغ کا یہی سب سے بڑا کارنامہ ہے۔ لیکن یہ محض ایک فلم کی سالگرہ نہ تھی، بلکہ اردو کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا ایک نیا موقع فراہم کیا گیا۔ اور یہ اعزاز کسی اور کے حصے میں نہیں بلکہ جاوید اختر جیسے شاعر اور فلمی اسکرپٹ رائٹر کے حصے میں آیا، جنہوں نے اپنی تقریر میں اسلام اور اس کے ماننے والوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ثابت کر دیا کہ اردو کے نام پر دراصل مذہب بیزاری اور مسلمانوں کی تذلیل کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔
سوال یہ ہے کہ مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے وجود کا مقصد کیا ہے؟ کیا یہ ادارہ اردو زبان و ادب کے تحفظ اور فروغ کے لئے بنایا گیا تھا یا پھر یہ ایک سرکاری “ڈیکوریشن پیس” ہے جس کا اصل کام سیاسی حکمرانوں کو خوش رکھنا اور ان کے اشاروں پر ناچنا ہے؟ جو ادارہ اردو شاعری، تحقیق، تنقید اور نوجوان نسل میں زبان کی ترویج کے لئے کوئی خاطر خواہ کام نہ کرے، مگر فلمی تقریبات میں جھوم جھوم کر "سالگرہ” منائے اور ایسے متنازع افراد کو مدعو کرے جو اردو بولنے والےمسلمانوں کی ہی توہین کریں، اس ادارے کے وجود پر سوالیہ نشان لگانا ہی پڑے گا۔
اردو اکیڈمی کے اس شرمناک قدم نے صاف کر دیا کہ یہ ادارہ اب "اردو کا محافظ” نہیں بلکہ "حکومت کا پروپیگنڈہ ایجنسی ” بن چکا ہے۔ اور یہ سب کچھ کسی فردِ واحد کی مرضی سے نہیں بلکہ ریاستی حکومت اور اس کی سربراہ ممتا بنرجی کی چھتری تلے ہورہا ہے۔
ممتا بنرجی نے بارہا خود کو مسلمانوں کی “محافظ” اور “دوست” ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن جب انہی کے زیرِ سایہ ایک ادارہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو کچلتا ہے اور اسلام کے خلاف زبان درازی کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، تو ان کی خاموشی مجرمانہ غفلت کے بجائے براہِ راست شراکت داری کہلائے گی۔ خاموشی کبھی کبھی سب سے بڑی گواہی ہوتی ہے۔ اور ممتا بنرجی کی یہ خاموشی اس بات کی تصدیق ہے کہ اردو اکیڈمی کا یہ قدم ان کی مرضی اور آشیر واد کے بغیر ممکن ہی نہ تھا۔
یہاں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ممتا بنرجی نے اردو زبان اور مسلمانوں کے اعتماد دونوں کے ساتھ سیاسی سودا کر لیا ہے۔ وہ جانتی ہیں کہ اردو کے نام پر مسلمانوں کو بہلانا آسان ہے، لیکن وہ بھول گئی ہیں کہ اس بار مسلمانوں کے زخم اتنے گہرے ہیں کہ یہ محض بہلانے کا کھیل نہیں۔
جاوید اختر ایک بڑے شاعر مانے جاتے ہیں، لیکن ان کی زبان اکثر زہر اگلتی ہے۔ وہ اسلام پر وار کریں، مسلمانوں کی تذلیل کریں اور پھر بھی اردو کے پلیٹ فارم پر مسندِ اعزاز پر بٹھائے جائیں؟ یہ اردو کے ساتھ سب سے بڑی بے ادبی ہے۔ اردو کی تاریخ ولی دکنی، میر، غالب، اقبال اور فراق کے خونِ جگر سے بنی ہے۔ وہ اردو جس نے محبت، رواداری اور سچائی کے چراغ جلائے، آج اسے ان ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے جو اردو کا نام لے کر اسلام پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ کیا یہ اردو کا قتل نہیں؟
بنگال کے عام مسلمانوں میں اس وقت شدید غصہ ہے۔ ان کے نزدیک یہ صرف ایک تقریر نہیں بلکہ ان کی مذہبی شناخت اور جذبات پر کھلا وار ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اردو اکیڈمی کو صرف چند نعرے بازی یا اخباری بیانات سے ہوش آئے گا؟ یا پھر مسلمانوں کو ایک منظم تحریک کے ذریعے یہ باور کرانا پڑے گا کہ اردو کے نام پر اسلام دشمنی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اردو اکیڈمی اور ممتا حکومت کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ یہ معاملہ محض “ادبی تنازع” نہیں بلکہ “مذہبی اور تہذیبی اعلانِ جنگ” ہے۔ اگر آج مسلمان خاموش رہے تو کل یہ سلسلہ اور آگے بڑھے گا اور اردو کے پلیٹ فارم پر وہی آوازیں گونجیں گی جو مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتی ہیں۔
آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ مغربی بنگال اردو اکیڈمی کا یہ عمل اردو کے خلاف بدترین خیانت اور مسلمانوں کے خلاف کھلی دشمنی ہے۔ اس کی ذمہ داری براہِ راست ممتا بنرجی اور ان کی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلمان محض تماشائی بن کر نہ بیٹھیں بلکہ اردو کو اردو دشمنی کے شکنجے سے آزاد کرائیں۔ کیونکہ اگر اردو مسلمانوں کے جذبات کو کچلنے کا اوزار بن جائے، تو یہ صرف اردو کا نہیں بلکہ ہماری پوری تہذیبی شناخت کا جنازہ ہوگا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم اسٹارمر نے مینڈیلسن کی تقرری پر عوامی طور پر معذرت کی

    وزیر اعظم اسٹارمر نے مینڈیلسن کی تقرری پر عوامی طور پر معذرت کی

    فروری 7, 2026
    امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے قبل باہمی احترام ضروری: عراقچی

    امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے قبل باہمی احترام ضروری: عراقچی

    فروری 7, 2026
    ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ 2026کے پہلے دن تین میچ ہونگے

    ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ 2026کے پہلے دن تین میچ ہونگے

    فروری 7, 2026
    ویسٹ انڈیز نے ہندوستان میں2016 میں دوسری مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتا تھا

    ویسٹ انڈیز نے ہندوستان میں2016 میں دوسری مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتا تھا

    فروری 7, 2026
    وزیر اعظم اسٹارمر نے مینڈیلسن کی تقرری پر عوامی طور پر معذرت کی

    وزیر اعظم اسٹارمر نے مینڈیلسن کی تقرری پر عوامی طور پر معذرت کی

    فروری 7, 2026
    امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے قبل باہمی احترام ضروری: عراقچی

    امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے قبل باہمی احترام ضروری: عراقچی

    فروری 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist