• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

بدلے گا بہار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 11, 2023
0 0
A A
بدلے گا بہار
Share on FacebookShare on Twitter
 بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ اگر خصوصی ریاست کا درجہ مل گیا تو دو سال میں بہار کی غربت دور ہوجائے گی،ورنہ اپنے وسائل اور بل بوتے  پرغربت ختم کرنے میں پانچ سال لگیں گے، گویا خصوصی ریاست کا درجہ ایک جادوئی چھڑی ہے، جس کے ملنے سے ریاست کی کایا پلٹ ہوجائے گی، اس کے قبل پانچویں مالیاتی کمیشن کی سفارش پر 1969میں آسام ، ناگالینڈ اور جموں کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا گیا تھا، بعد میں اس فہرست میں اروناچل، منی پور، میگھالیہ، میزورم، سکم، تریپورہ، ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ کو شامل کیا گیا، لیکن سب جانتے ہیں کہ اس کے باوجود اقتصادی اعتبار سے پہاڑیوں ، آدی باسی اور قبائلیوں کی زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی اور غربت اپنی جگہ بر قرار ہے۔اس کا مطلب ہے کہ خصوصی ریاست کا درجہ کوئی علاؤ الدین کا چراغ اور جادوئی چھڑی نہیں ہے کہ دوسال میں کایا پلٹ ہوجائے گی، سیاسی قائدین کے دوسرے جملوں اور وعدوں کی طرح یہ بھی ایک سبز باغ ہے، جو سننے میں بھلے معلوم ہوتے ہیں، لیکن اس کی تعبیر کو آنکھوں دیکھی اور مشاہدہ بنانا آسان نہیں ہے، ہاں یہ ضرور ہوگا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ملنے والی نوے فی صد گرانٹ عطیہ کی شکل میں دستیاب ہوگی اور دس فی صد گرانٹ بھی سودی نہیں ہوگا، جبکہ خصوصی ریاست کی فہرست میں جن کا نام نہیں ہے، انہیں مرکزی گرانٹ صرف تیس فی صد ملتا ہے، اور ستر فی صد بطور قرض ہوتا ہے، خصوصی ریاست قرار دینے پر ایکسائز ، کسٹم ، کار پوریٹ اور انکم ٹیکس میں بھی کچھ رعایتیں ملتی ہیں۔
مالیاتی اعتبار سے خصوصی ریاست کا درجہ ملنے سے بہار یقینا اقتصادی اعتبار سے مضبوط ہوگا، جھارکھنڈ بننے کے بعد معاشی وسائل کے اعتبار سے بہار انتہائی کمزور  ہوگیا ہے، انہیں وجوہات سے وزیر اعلیٰ حکومت بہار چاہتے ہیں کہ طویل عرصہ سے ملتوی معاملہ کو حل کرلیا جائے، 2024کا انتخاب سامنے ہے، اس دباؤ سے کام نکالا جا سکتا ہے، انہوں نے اس عنوان سے تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا ہے،
بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ ضرور ملنا چاہیے، اس کام میں تمام باشندے ان کے ساتھ ہیں، وہ تحریک چلائیں گے تو عوام ان کے ساتھ ہوگی، ان کی حلیف جماعت راجد سے بھی انہیں اچھی خاصی کمک ملے گی،  لیکن اقتصادی ماہرین کی رائے یہ ہے کہ ریاست کی تقدیر بدلنے میں جو وسائل فراہم ہیں، اس کا صحیح استعمال زیادہ مؤثر ہوتا ہے، سڑکوں کی تعمیر اور رکھ رکھاؤ کے لیے مرکزی فنڈ ان کی حلیف جماعت راجد کے دور حکومت میں بھی ملتا تھا، لیکن سڑکوں کا حال یہ تھا کہ گڈھے میں سڑک ہے یا سڑک میں گڈھا تمیز کرنا مشکل ہوتا تھااور کئی کئی گھنٹے راستے طے کرنے میں زائد لگتے تھے اور بدن کی چولیں ہل جاتی تھیں ،  آدمی اس قدر تھک تھکا جاتا تھا کہ کسی کام کا نہیں رہتا تھا، نتیش حکومت نے دستیاب وسائل کا استعمال کرکے سڑکوں کی حالت زار کو بدل کر رکھ دیا، آج کہیں بھی چلے جائیے، سڑکوں کی نا ہمواری کا سامنا کم ہی کرنا پڑتا ہے، دستیاب وسائل ہی سے بجلی اور پانی کی دستیابی کو نتیش حکومت نے یقینی بنا دیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ وسائل کا صحیح استعمال فرد ، ملت اور قوموں کی ترقیات میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اور نتیش جی کو وسائل کے صحیح استعمال کا سلیقہ ہے، نتیش حکومت نے بہت سوچ سمجھ کر اس وقت خصوصی ریاست کے مطالبہ کو تحریک کی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے، اگر مرکزی حکومت نے مان لیا تو بہار کی اقتصادی مشکلات دو رہوں گی، اور اگر نہیں مانا تو ۲۰۲۴ء میں رائے دہندگان کی رائے بھاجپا سے منحرف ہوجائے گی اور پھر جب ۲۰۲۵ء میں ریاستی انتخاب ہوگا تو عظیم اتحاد کا سب سے بڑا ایجنڈہ بہار کی پس ماندگی، اقتصادی بدحالی اور بے روزگاری دور کرکے بہار کو ترقی یافتہ ریاست کی فہرست میں شامل کرنا ہوگا، اس کے لیے عظیم اتحاد کی حکوت کو مزید پانچ سال چاہیے، کیوں کہ اپنے وسائل اور بل بوتے پر غربت دور کرنے کی یہی مدت بہار کے وزیر اعلیٰ نے بیان کیا ہے۔
مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھاڑکھنڈ
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist