• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

بزم تحقیق شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی جانب سے ’’مشیر الحق قومی سیمینار‘‘کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 7, 2024
0 0
A A
بزم تحقیق شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی جانب سے ’’مشیر الحق قومی سیمینار‘‘کا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ، پریس ریلیز،ہمارا سماج:’’پروفیسر مشیر الحق بیسویں صدی کی ان چند نہایت بیدار مغز اور طباع علمی شخصیتوں میں سے ہیں،جنہوں نے اسلام کے بنیادی وژن کو اپنے فکر وشعور کا حصہ بنایا اور عصری علمی محاورے میں اس کی شرح و تعبیر کا سلسلہ شروع کیا۔‘‘ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی،پروفیسر اقبال حسین،شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی نے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی بزم تحقیق کی جانب سے منعقد’’تیسرے مشیر الحق قومی سیمیناربرائے ریسرچ اسکالرس‘‘ میں کیا۔انہوں نے مزید فرمایا کہ پروفیسر موصوف نے اپنی تحریروں میںقدیم اسلامی اور عصری علوم کے درمیان مطابقت پیدا کر کے عصرحاضر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کی کام یاب کوشش کی۔مہمان اعزازی،پروفیسر فرقان قمر،سابق شیخ الجامعہ شملہ و راجستھان مرکزی یونی ورسٹی نے فرمایا کہ پروفیسر مشیر الحق اجتہادی ذہن کے مالک تھے، انہوں نے بانیان جامعہ اورروشن دماغ اہل علم ودانش بالخصوص پروفیسر محمد مجیب،مولانا عبدالسلام قدوائی کے سلسلہ فکر سے وابستہ ہوکر اسلام کی علمی روایت کی تعبیر نو کو مزید جلا بخشی۔پروفیسر اقتدار محمد خان،صدر،بزم تحقیق اورڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز نے اپنے افتتاحی کلمات میں فرمایاکہ پروفیسر مشیر الحق اسلام کو عصری مذہب اور مسلمانوں کو سرگرم عمل اور زمانہ شناس قوم کی شکل میں دیکھنے کے خواہش مند تھے،اسی لیے انہوںنے مسلمانوں کے موجودہ معاشرتی اورمذہبی رویوں اور غور وفکر کا گہرائی سے تجزیہ کیا اور قدیم اسلامی بصیرتوں کی روشنی میں ان کی متعدد خامیوں کی نشان دہی کی اور انہیں دور کرنے کا عزم کیا۔ مہمان اعزازی ،پروفیسر فہیم اختر،سابق صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز،مولانا آزادنیشنل اردو یونیوورسٹی،حیدرآباد نے سیمینار کے مرکزی موضوع ’’نبوی معاشرہ اور اس کی عصری معنویت ‘‘کی اہمیت وافادیت اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ریسرچ اسکالرس اور طلبہ اس وقت سیرت طیبہ کے پیغام کو عصر حاضر سے مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ بزم تحقیق کے مشیرڈاکٹر محمد خالد خان نے استقبالیہ کلمات میں معززمہمانوں کا تعارف کرایا اور سیمینار کے اغراض ومقاصدکی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کا بنیادی مقصد طلبہ کو تحقیق کی طرف مائل کرنا اورانہیں اس کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist