گجرات اور ہماچل میں بی جے پی کو سبقت
ایم سی ڈی انتخاب میں عام آدمی پارٹی آگے
نئی دہلی، 5دسمبر (ایجنسیاں) گجرات میں کس کی سرکار بنے گی؟ کیا بی جے پی کو پھر سے عوام کی حمایت حاصل ہوگی یا کانگریس پچھلے الیکشن کے مقابلہ اس مرتبہ کچھ زیادہ بہتر کرتی نظر آئے گی ؟ دوسری جانب اے اے پی پہلی مرتبہ ریاست میں انتخابی میدان میں اتری ہے، اس کا کیا حشر ہوگا؟ اس سب کا حتمی فیصلہ تو 8دسمبر کو سامنے آئے گا، لیکن اس سے پہلے ایگزٹ پولز سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں۔ ایگزٹ پول نے گجرات اور ہماچل پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقتدار میں واپسی اور دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں عام آدمی پارٹی کو زیادہ سیٹ ملنے کا اشارہ دیا ہے ۔نوبھارت ای ٹی جی کے ایگزٹ پول میں ہماچل پردیش اسمبلی کی 68 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 34 سے 42، کانگریس کو 24 سے 32، دیگر کو 01 سے 03 اور عام آدمی پارٹی کا کھاتہ نہ کھولنے اندازہ ظاہر کیا گیاہے ۔ جی نیوز بارک سروے کے مطابق ہماچل میں بی جے پی کو 35 سے 40، کانگریس کو 20 سے 25، عام آدمی پارٹی کو 0 سے 03 اور دیگر کو 1 سے 05 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ دی نیوز نیشن سی جی ایس ایگزٹ پول نے ہماچل پردیش میں بی جے پی کو 62، کانگریس کو 5، عام آدمی پارٹی کو ایک، ایک آزاد اور دیگر کو کوئی سیٹ نہ ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ٹی وی 9 بھارت ورش کے مطابق گجرات قانون ساز اسمبلی کی 182 نشستوں میں سے بی جے پی کو 125 سے 130، کانگریس کو 40 سے 50، عام آدمی پارٹی کو 3 سے 5 اور دیگر کو 3 سے 7 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ ریپبلک بھارت پی مارک ایگزٹ پول نے گجرات میں بی جے پی کو 128 سے 148 سیٹیں، کانگریس کو 30 سے 42، عام آدمی پارٹی کو 2 سے 10 اور دیگر کے لیے 0 سے 3 سیٹوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ دی نیوز نیشن سروے میں گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 167، کانگریس کو 04 اور عام آدمی پارٹی کو 11 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ٹائمز ناؤ کے ایگزٹ پول میں بی جے پی واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بناتی نظر آرہی ہے۔ اگر ایگزٹ پولز پر یقین کیا جائے تو بی جے پی کو 131 سیٹیں، کانگریس کو 41 سیٹیں، اے اے پی کو 6 سیٹیں، جبکہ دیگر کو 4 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔اے بی پی اور سی ووٹر کے ایگزٹ پولز نے بی جے پی کے لیے واضح اکثریت کی پیشین گوئی کی ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی کو 128 سے 140 سیٹیں، کانگریس کو 31 سے 43 سیٹیں، اے اے پی کو 3 سے 11 سیٹیں، جبکہ دیگر کو 0 سے 6 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔نیوز ایکس اور جن کی بات کے ایگزٹ پول نے ریاست میں بی جے پی کو واضح اکثریت کی پیشین گوئی کی ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی کو 117 سے 140 سیٹیں، کانگریس کو 34-51 سیٹیں، اے اے پی کو 6 سے 13 سیٹیں، جبکہ دیگر کو 1 سے 2 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ نیوز نیشن نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بی جے پی کو 99، کانگریس کو 6، عام آدمی پارٹی کو 140 اور آزاد امیدواروں اور دیگر کو پانچ نشستیں ملنے کا اندازہ لگایا ہے ۔ انڈیا ٹوڈے گروپ ایکسیس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت ملنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ ایگزٹ پول کے مطابق دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کل 250 وارڈوں میں سے عام آدمی پارٹی کو 149 سے 171 سیٹیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کو 69 سے 91، کانگریس کو 3 سے 7 اور دیگر کو 5 سے 9 سیٹیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے ۔












