• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

کسانوں اور غریب مزدوروں کی کانگریس حکومتوں کی مدد سے بی جے پی پریشان: پرینکا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 31, 2023
0 0
A A
کسانوں اور غریب مزدوروں کی کانگریس حکومتوں کی مدد سے بی جے پی پریشان: پرینکا
Share on FacebookShare on Twitter

خیرگڑھ/بلاس پور 30 اکتوبر : کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت اور بی جے پی پر ملک کے عوام سے جائیداد چھین کر اپنے صنعتکار دوستوں کو دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب کانگریس کی ریاستی حکومتیں اپنی اسکیموں کے ذریعہ کسانوں اور غریب مزدوروں کی مدد کر رہی ہیں تو انہیں تکلیف ہورہی ہے ۔ محترمہ گاندھی نے آج کھیرا گڑھ اور بلاس پور میں دو الگ الگ بڑی انتخابی میٹنگوں میں کہا کہ کانگریس کی سوچ ہے کہ جب تک دیہی ترقی مکمل نہیں ہوگی ملک کی ترقی مکمل نہیں ہوگی۔ لوگوں کو سمجھنا ہو گا کہ ایسی حکومت پانچ سال کے لیے منتخب کی جائے جو آپ کے اور آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے کام کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جب انتخابات آتے ہیں تو بی جے پی مذہب کی بات کرکے ، دلوں میں نفرت پیدا کرکے اور مذہب کی حفاظت کی بات کرکے لوگوں کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کی کوشش کرتی ہے ۔ پڑوسی ریاست مدھیہ پردیش میں 18 سال سے بی جے پی کی حکومت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف چھتیس گڑھ میں کسان خوشحال ہیں اور کھیتی باڑی کی طرف کشش بڑھی ہے تو دوسری طرف خواتین کو بھی گاؤٹھانوں سے روزگار ملا ہے ، اور وہ ہر میدان میں ترقی کر رہی ہیں ۔جبکہ خواتین کے خلاف جرائم کے معاملے میں مدھیہ پردیش ملک میں پہلے نمبر پر ہے ، کسانوں کا برا حال ہے ۔ کسان اور خواتین بی جے پی کی ترجیح نہیں ہیں، ان کی سوچ صرف سرکاری املاک کو کوڑیوں کے بھاو صنعت کاروں کے حوالے کرنا ہے ۔ جہاں سے روزگار ملتا تھا وہ تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں 45 برسوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے ۔ اولڈ ایج پنشن (او پی ایس) کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ کانگریس کی حکومت والی ریاستوں نے اسے نافذ کیا ہے لیکن جب ملک میں اسے نافذ کرنے کی بات آتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ پیسہ نہیں ہے ۔ ایک طرف اس کے لیے پیسے نہیں ہیں تو دوسری طرف عظیم الشان پارلیمنٹ ہاؤس کی جگہ 20 ہزار کروڑ روپے کی نئی عمارت، 27 ہزار کروڑ روپے کا کانفرنس ہال اور 8 ہزار کروڑ روپے کے دو طیارے خریدنے کے پیسے ہیں۔ اندرا جی کو ان کی برسی کے موقع پر یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف ان کی دادی تھیں بلکہ ایک عظیم شخصیت تھیں۔ اپنے والد راجیو جی کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب اندرا جی، نہرو جی اور راجیو جی کی اقربا پروری کہہ کر تنقید کی جاتی ہے تو دکھ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خون بہانے والے محب وطنوں سے کیا دشمنی ہے ۔ انہوں نے ایسی سیاست کرنے والوں کو مسترد کرنے کی اپیل کی۔ذات پات کی مردم شماری کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی جی اور بی جے پی لیڈر او بی سی، ایس ٹی کے بارے میں بہت باتیں کرتے ہیں لیکن جیسے ہی ذات مردم شماری کی بات کی جاتی ہے وہ خاموش ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنتی کرنے اور اس بنیاد پر ان کی ترقی کے لیے کام کرنے میں کیا حرج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بہار نے یہ کام کیا تو پتہ چلا کہ تینوں طبقوں کی آبادی 84 فیصد تھی۔ کیا اسی بنیاد پر لوگوں کو ہر میدان میں حصہ داری ملی ہے ؟خواتین ریزرویشن پر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تشہیر اور تالیاں اس طرح لی گئیں جیسے اسے فوری طور پر نافذ کیا جا رہا ہو۔ عوام سے آنے والے انتخابات میں بہت سوچ سمجھ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ کئی ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں چل رہی ہیں اور انہوں نے بڑے بڑے وعدے کئے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں 18 برسوں میں 22 ہزار اعلانات ہوئے لیکن پورے 22 بھی نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس نے پانچ سال پہلے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کر دیے ہیں اور اب جو بھی وعدے کر رہے ہیں وہ پورے کیے جائیں گے ۔ کانگریس کا ٹریک ریکارڈ دیکھ لیجئے ۔ انتخابی میدان میں کئی پارٹیوں کے داخل ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ووٹروں کو خبردار کیا کہ وہ ووٹ کاٹنے والوں سے ہوشیار رہیں۔ پچھلے پانچ برسوں سے ان کی حکومت نے کسانوں، مزدوروں اور سماج کے تمام طبقات کا خیال رکھا ہے اور مستقبل میں بھی اس پر پوری توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ بلاس پور ہوائی اڈے پر خاموشی اختیار کر رہی ہے اور بلاسپور زون میں مال ٹرینیں چلانے کے لیے بڑی تعداد میں مسافر ٹرینوں کو منسوخ کر رہی ہے ، جس سے ملک کو سب سے زیادہ آمدنی ہوتی ہے ۔ اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر چرنداس مہنت نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist