• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جولائی 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

’’لہو پکارے گا آستیں کا‘‘

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 18, 2023
0 0
A A
’’لہو پکارے گا آستیں کا‘‘
Share on FacebookShare on Twitter

ایک بار پھر عین اس وقت جب عام انتخاب 2024 کی تیاریاں چل رہی ہیں 24فروری 2019 کے پلوامہ حملے کا جن باہر نکل آیا ہے اورر مرکزی سرکار کی پوری کوشش ہے کہ اس جن کو عوامی یادداشت کا حصہ نہ بننے دیا جائے۔ اب سرکار اس میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہے یہ تو دیکھنے سے پتہ چلے گا لیکن ابھی تک ستیہ پال ملک سابق گورنر جموں اینڈکشمیر کا یہ دھماکہ خیز بیان قومی میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبڈول نہیں کرا سکا ہے۔ جبکہ کانگریس نے اس انٹرویو کے فورا بعد ایک پریس کانفرنس بلا کر سرکار سے سوالات بھی پوچھے ہیں کہ (۱)سی ار پی ایف کے جوانوں کو ہوائی سفر کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ (۲)جیش کی دھمکیوں کو نظر انداز کیوں کیا گیا۔( ۳)2جنوری 2019سے13فروری 2019تک کے انٹیلی جنس ان پٹ کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔ جس میں دہشت گردانہ حملے کی وارننگ دی گئی تھی۔ (۴) عسکریت پسندوں نے آر ڈی ایکس کا اتنا بڑا ذخیرہ کہاں سے حاصل کیا۔ (۵) چارسال کے بعد پلوامہ حملے کی انکوائری کہاں تک پہنچی۔
سوائے چند ایک انگریزی کے اخبارات کے اس پریس کانفرنس کو بھی نظر انداز کر دیا گیا۔
‏بات چار برس پہلے کی ہے جب جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑیوں کے ایک قافلے پر سابقہ ​​ریاست جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لیتھا پورہ میں ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے حملہ کیا۔ اس حملے میں انڈین سینٹرل ریزرو پولس فورس (CRPF) کے 40 جوانوں کے ساتھ ساتھ ایک خود کش بمبار عادل احمد ڈار بھی مار ا گیا جو پلوامہ ضلع کا ایک مقامی کشمیری نوجوان تھا۔اس حملے کی ذمہ داری پاکستان میں مقیم اسلامی دہشت گرد گروپ جیش محمد نے قبول کی تھی۔ ہندوستان نے بھی اس حملے کا الزام پاکستان پرہی عائد کیا، لیکن پاکستان نے اس حملے کی مذمت کی اور اس سے کسی قسم کے تعلق سے صاف انکار کر دیا۔ اس حملے نے پاک و ہند تعلقات کو شدید دھچکا پہنچایا اور جس کے نتیجے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ۔یوں تو اس کے بعد سیکریٹی ایجنسیوں نے خوب بھاگ ودوڑ کی اور بہت سارے کشمیری دہشت گردوں کو پکڑا بھی اور کئی کو مارا بھی لیکن کسی تحقیقاتی رپورٹ کی خبر آج تک نہیں آئی۔ لیکن آج یہ خبر لکھنے کی ضرورت اس لئے پڑ رہی ہے کہ گذشتہ جمعہ کو وائر کے معروف ایڈیٹر کرن تھاپر کو ستیہ پال ملک نے ایک تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک ایسا سنگین الزام لگایا ہے جو ملک کی نیشنل سکیوریٹی سے جڑا ہے۔یہ بتاتا چلوں کہ ستیہ پال ملک کسی معمولی بی جے پی کے لیڈر کا نام نہیں ۔وہ ایک طویل سیاسی کیرئر کے مالک ہیں اور جب پلوامہ میں فوجی قافلے پر حملہ ہوا تھا اس وقت وہ جموں کشمیر کے گورنر تھے اور وزیر اعظم کے اتنے بھروسہ مند تھے کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370ہٹانے سے پہلے انہیں جموں کشمیر کا گورنر بنایا گیا تھا ۔کرن تھاپر کو انٹر ویو دیتے وقت اسی ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ جب یہ حملہ ہوا تو میں نے فورا وزیر اعظم سے بات کرنے کے لئے فون کیا لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوا کیونکہ وہ کاربیٹ پارک میں کسی غیر ملکی چینل کے لئے شوٹنگ کر رہے تھے اور جہاں وہ تھےوہاں ان سے رابطہ نہیں ہو سکتا تھا لیکن پھر تھوڑی دیر کے بعد خود وزیر اعظم کا میرے پاس فون آیا اور انہوں نے جب اس دھماکے کی تفصیل پوچھی تو میں نے انہیں ساری باتیں بتانے کے بعد کہا کہ بادی النظر میں اس دھماکے میں ہماری سیکوریٹی فیلیور نظرآرہی ہیں ۔آخر بی ایس ایف کے مطالبے کے باوجود اسے ہوم منسٹری نے جہاز کیوں نہیں دیئے؟۔ اس پر وزیر اعظم نے مجھے کہا کہ آپ خاموش رہیں یہ کچھ اور معاملہ ہے۔جبکہ اس کے پہلے میں چند نیوز چینلوں سے سکیوریٹی فیلیور کی بات کرچکا تھا۔اور جب یہ بات میں نے انہیں بتائی تو انہوں نے مجھے کہا کہ اب خاموش رہو۔تھوڑی دیر بعد مجھے نیشنل سیکیریٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال کا بھی فون آیا اور انہوں نے بھی مجھے خاموش رہنے کی ہدایت دی۔
اب ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ملک کے اس بیان کے بعد میڈیا کی دنیا میں ایک طوفان مچ جاتا کیونکہ وزیر اعظم پر ستیہ پال ملک کا یہ سیدھا حملہ تھا اور عام طور پر یہ مانا بھی جاتا ہے کہ 2019کے اس حملے کو نریندر مودی کی پارٹی نے انتخابی مدعا بنا کر ہی کامیابی حاصل کی اور ان 40شہید جوانوں کی خوب مارکیٹنگ کی گئی ۔متعدد ایسے انتخابی جلسے تھے جہاں ان شہید جوانوں کی تصایر آویزاں کی گئیں اور پورے ملک کو قومی وقار کے نام پر بی جے پی کو ووٹ دینے کی گذارش بھی کی گئی اور پھر بی جے پی کی 2019میں سرکار بھی بن گئی۔ لیکن بقول ستیہ پال ملک میں آج تک یہ جاننے سے قاصر ہوں کہ آخر اتنی بڑی فوجی پلٹن کو سڑک کے راستے مارچ کرنے کو کیوں مجبور کیا گیا اور اس راستے کی نگرانی کیوں نہ کی گئی جبکہ بی ایس ایف کے آفیشیئل نے مجھے بتایا کہ فوجیوں کی حفاظت کے مد نظر ہی ہم نے سرکار سے پانچ ائیر کرافٹ مانگے تھے لیکن وہاں سے انکار ہوگیا ۔ستیہ پال ملک کہتے ہیں کہ اگر یہ بات میرے علم میں ہوتی تو میں ان کے لئے ائیر کرافٹ کا انتظام کردیتا کیونکہ یہ نہایت معمولی بات تھی۔
اتفاق یہ ہوا کہ عین اسی وقت جب ستیہ پال ملک یہ انٹرویو دے رہےتھے جھانسی میں عتیق احمد کے بیٹے اسد اور اسکے ایک ساتھی کا انکاؤنٹر ہو جاتا ہے اور تمام نیشنل چینل اس خبر کو مختلف زاویہ سے دکھانے میں لگ جاتے ہیں اور پھر اس کے دوسرے ہی دن خود عتیق اور اس کے بھائی کو پولس کی کسٹڈی میں سر عام گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے اور اس ٹھائیں ٹھائیں کے درمیان ستیہ پال ملک کا یہ انٹرویو اور وزیر اعظم پر لگائے جانے والے سنگین الزامات کو قومی میڈیا پوری طرح بلیک آؤٹ کر دیتی ہے جس کاتعلق سیدھے سیدھے قومی سکیوریٹی اور وزیر اعظم کی قومیت کے نعرے سے ہے ۔کیا یہ امید کی جا سکتی ہے کہ آنے والے چند دنوں کے اندر وزیر اعظم ستیہ پال ملک کے اس بیان پر اپنے تاثرات ملک کے سامنے رکھیں گے؟ اگر ستیہ پال ملک کا یہ بیان ملک کے وزیر اعظم پر بہتان ہے تب تو ملک کا ہر شہری یہ چاہیگا کہ ان پر سخت کارروائی ہو ۔اور اگر ایسا کچھ نہیں ہوتا تو پھر یہ سمجھا جانا چاہئے کہ بی جے پی کی اس سرکار کے رہتے ہماری قومی سلامتی ہمیشہ خطرے میں ہے ۔سوال یہ بھی ہے کہ کیا ہمارے ملک کی میڈیا پوری طرح سرکار کے اشارے کی غلام ہو چکی ہے کہ اب اسے قومی سلامتی سے جڑی خبریں دکھانے یا شائع کرنے سے بھی پرہیز ہے ؟ایک جمہوری ملک کیلئے یہ سنگین صورتحال ہے اور اس کا تدارک کئے بغیر ہماری جمہوریت کبھی زندہ نہیں رہ سکتی۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist