نیویارک ( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے انکشاف کیا کہ انہوں نے راہل دراوڑکو ہیڈ کوچ کے طور پر برقرار رکھنے کے لئے راضی کرنے کی کوشش کی تھی، اور کہا تھا کہ میں انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد رخصت ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکوں گا۔ 2021 کے بعد ٹیم کے سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ نے گزشتہ روز پیر کو واضح کیا کہ جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ہندوستان کے ہیڈ کوچ کے طور پر ان کی یہ آخری ذمہ داری ہوگی۔وہ مستقبل میں اس کے لیے دوبارہ درخواست نہیں دیں گے۔راہل دراوڑ نے نومبر 2021 میں ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی۔اس کا اختتام 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے ساتھ ہوا۔انہیں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں 2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے مکمل ہونے تک معاہدے میں توسیع دی گئی۔ دراوڑ نے کہاکہ میں نے ہندوستان کے لیے جتنے بھی میچ کوچنگ کیے ہیں وہ ان کے لیے بہت اہم رہے ہیں۔میں نے ہمیشہ ٹیم کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا۔بطور کوچ ٹی20 ورلڈ کپ آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کیخلاف اپنی مہم کی شروعات سے پہلے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روہت نے کہاکہ میرے راہل دراوڑ کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔ وہ میرے پہلے کپتان ہیں۔ میں نے ان کی کپتانی میں کھیلا ہے۔ وہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا رول ماڈل ہیں۔ جب سے میں نے ٹیم میں شمولیت اختیار کی ہے میں نے اسے کھیلتے دیکھا ہے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں بڑے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں مشکل حالات سے نکالا۔












