• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مئی 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کا آغاز، پہلے مرحلہ میں ہوگی مکان شماری

مردم شماری کے کام میں سرکاری عملہ کا تعاون کریں ،ہر مکان، مسجد، مدرسہ، عبادت گاہ کو سرکاری رجسٹر میں ضرور درج کروائیں: امارت شرعیہ کی اپیل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 7, 2023
0 0
A A
بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کا آغاز، پہلے مرحلہ میں ہوگی مکان شماری
Share on FacebookShare on Twitter

پٹنہ: امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب نے اپنے ایک بیان میں لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ حکومت بہار کے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن  نے اپنے نوٹیفکیشن  نمبر 9077 ، مورخہ 2022-06-06 کے مطابق  پورے بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کا فیصلہ کیا ہے ۔ مردم شماری کا یہ کام دو مر حلے میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں پوری ریاست میں  مکان شماری کا عمل 7 جنوری 2023 سے شروع ہو چکا ہے جو 21 جنوری 2023 تک پورا کیا جائے گا۔ اس دوران مردم شماری عملہ ہر محلہ میں جا کر ہر گھر کا شمار کریں گے اور ہر گھر پر نمبر دے کر گھر کے مکھیا( ذمہ دار ) کا نام اور گھر  میں رہنے والے افراد  کی تعداد درج کریں گے۔ پہلے مرحلہ کے لیے جو فارم جاری کیا گیا ہے ، اس میں ضلع کا نام، بلاک کا نام ، پنچایت کا نام، وارڈ نمبر، مردم شماری بلاک نمبر لکھا جائے گا، پھر مکان کی تفصیل لکھی جائے گی ، مکان کی تفصیل میں نمبر شمار، بلڈنگ نمبر، مکان  نمبر(مثلاً ایک اپارٹمنٹ میں کئی فلیٹ ہوں تو اپارٹمنٹ کا ایک نمبر ہو گا اور پھر ہر فلیٹ کے لیے الگ الگ مکان نمبر ہو گا)، جس مقصد کے لیے مکان کا استعمال کیا جا رہا ہے اس کی تفصیل (مثلا رہائش، بزنس، کاروبار، عبادت، تعلیم، سماجی کام وغیرہ وغیرہ)، مکان میں رہنے والے خاندان کی تعداد، خاندان کے مکھیا(ذمہ دار کا نام)، خاندان کے تمام افراد کی تعداد، خاندان کا نمبر شمار، مردم شماری کے عملہ کے دورے کی تاریخ۔ پھر آخر میں خاندان کے مکھیا کا دستخط لیا جائے گا۔

اگر ایک گھر میں 4 بھائی یا 4 فرد الگ الگ رہتے ہیں اور جن کا چولہا الگ ہو ( وہ آپس میں بھائی یا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں ) ان کو الگ خاندان مانا جائے گا اور ان کی گھر شماری بھی الگ کی جائے گی۔ جیسے کسی گھر میں 4 بھائی یا 4 دوسرے لوگ رہتے ہیں، ان کا چولہا الگ الگ جلتا ہے اور اس کا گھر شماری نمبر 25 ہے تو گھر شماری میں 25 الف ، 25 ب 25 ج 25 د لکھ کر سارے خاندان کا الگ الگ نمبر درج کیا جائے گا۔ اسی طرح اگر کوئی خاندان کسی وجہ سے باہر ہو ی فی الحال گھر بند پڑا ہے، ایسی صورت میں بند پڑے اس گھر کا بھی شمار کیا جائے گا اور گھر کا نمبر بھی دیا جائے گا۔

مولانا  نے کہا کہ امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب  اس سلسلہ میں بہت فکر مند ہیں اور انہوں نے تمام لوگوں  کے نام اپنی خاص ہدایت جاری کی ہے کہ مردم شماری کے اس کام میں سرکاری عملہ کا تعاون کریں اور جب سرکاری ملازم آپ کے گھر پر اندراج کے لیے آئیں تو صحیح صحیح تمام تفصیلات اپنی نگرانی میں درج کرائیں ۔ اسی طرح مسجد، مدرسہ ، عبادت خانہ، کمیونٹی ہال اور دوسرے  عوامی مقامات  کا بھی اندراج اپنی نگرانی میں صحیح صحیح کرائیں ۔گھر کے مکھیا  کا نام اور گھر کے دیگر ممبران کی تعداد درج کرانے میں اس بات کا ضرور خیال کریں کہ اس میں وہی نام لکھوائیں  جو آدھار کارڈ ، الیکشن آئی ڈی کارڈ ،سرٹیفکیٹ یا کسی دوسرے  دستاویز میں درج ہو۔ نام لکھوانے میں کوئی غلطی نہیں ہونی چاہئے۔ اور کوئی بھی مکان اندراج سے چھوٹنے نہ پائے ۔

گھر شماری کے بعد دوسرے مرحلے میں مردم شماری کی جائے گی ۔ اعلان کے مطابق ذات پر مبنی مردم شماری کا عمل اپریل 2023 میں کیا جائے گا۔ اس میں مذہب ، ذات و برادری کی تفصیل درج کی جائے گی۔ یہ  بات دھیان میں رہے کہ اپریل 2023 میں جب مردم شماری کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا ، اس وقت  مکان شماری کی فہرست مردم شماری عملہ کے ساتھ ہوگی اور اسی کے لحاظ سے مردم شماری کی جائے گی۔ اس لیے  مکان شماری صحیح طریقے سے ہونی چاہئے۔یہ کام کافی اہم ہے اسے مکمل اور کامیاب کرنے میں مردم شماری عملہ کا بھر پور تعاون کریں، خاص طور سے امارت شرعیہ کے ذیلی دار القضاء کے قضاۃ ، مقامی کمیٹیوں کے ذمہ داران و ارکان ،نقباء، نائبین نقباء اور دیگر سماجی کارکنان اپنے اپنے علاقہ میں ہونے والی مردم شماری کو مکمل کرانے میں پیش پیش رہیں ، اور علاقہ کے لوگوں کو بھی اس سلسلہ میں بیدار کریں۔ اس بابت اگر کوئی دشواری ہو ، یا عملہ کی طرف سے کوئی منفی بات سامنے آئے تو اس کی اطلاع فوراً اپنے بلاک کے بی ڈی او کولازمی طور پر دیں، ضرورت ہو تو ضلع کلکٹر سے بھی شکایت کریں اور امارت شرعیہ کے مرکزی دفتر کو بھی اس کی خبر دیں تاکہ بروقت انتظامیہ اور حکومت کو اس طرف متوجہ کیا جا سکے۔یاد رکھیں مردم شماری کا تعلق مستقبل میں بننے والی ترقیاتی اسکیموں اور منصوبوں سے ہوتا ہے ، اگر اس میں سستی ہوگی تو آئندہ کئی طرح کی دشواریاں پیش آسکتی ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist