• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

شام میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں ایک ہفتے میں تقریبا 600 افراد ہلاک

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 19, 2025
0 0
A A
شام میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں ایک ہفتے میں تقریبا 600 افراد ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

دمشق(ہ س)۔شامی صدارت کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب میں بدو اور دروز جنگجوؤں کے درمیان مہلک فرقہ وارانہ جھڑپوں کو روکنے کے لیے ایک نئی فورس تعینات کی جائے گی۔شام کے عبوری صدر احمد الشراع کے دفتر نے جمعے کو السویدا شہر کے قریب نئی جھڑپوں کی اطلاعات کے درمیان ’تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے‘ کی اپیل کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اتوار سے شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک تقریباً 600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ علاقے میں تعینات حکومتی فوجیوں پر مقامی باشندوں نے دروز شہریوں کو قتل کرنے اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کا الزام لگایا ہے۔اسی دوران اسرائیل نے شام میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے تاکہ فوجی السویدا صوبے سے پیچھے ہٹ جائیں۔ جمعے کو ترکی میں امریکی سفیر نے کہا کہ اسرائیل اور شام نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں امریکی سفیر ٹام بیرک نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو اور الشراع نے ایک ایسی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جسے شام کے ہمسایہ ممالک ترکی اور اردن کی حمایت حاصل ہے۔مسٹر ٹام بیرک نے کہا کہ ’ہم دروز، بدو، اور سنی برادریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں اور دیگر اقلیتوں اور ہمسایوں کے ساتھ مل کر امن اور خوشحالی کے ساتھ ایک نئی اور متحد شامی شناخت تعمیر کریں۔اسرائیل اور شام نے اس مبینہ جنگ بندی معاہدے پر تاحال کوئی عوامی تبصرہ نہیں کیا۔الشارع کے دفتر کی جانب سے جنوب میں فوجی تعیناتی کے منصوبے کے اعلان سے کچھ دیر قبل، ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ اسرائیل نے شامی داخلی سکیورٹی فورسز کو 48 گھنٹوں کے لیے السویدا میں محدود داخلے کی اجازت دی ہے تاکہ ’موجودہ غیر مستحکم صورتحال‘ کے پیش نظر دروز شہریوں کی حفاظت کی جا سکے۔السویدا کی اکثریتی دروز آبادی ایک خفیہ اور منفرد عقیدے کی پیروکار ہے جو شیعہ اسلام سے اخذ کیا گیا ہے، اور وہ دمشق میں موجود موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں رکھتی ہے۔شام کے دارالحکومت میں بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اب دروز برادری کے خلاف فرقہ وارانہ نفرت پورے ملک میں پھیل رہی ہے۔دروز فرقے والے شام میں اقلیت میں ہیں۔ وہ پڑوسی ممالک لبنان اور اسرائیل میں بھی اقلیتی برادری ہیں۔اس ہفتے کے اوائل میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ فولکر ترک نے کہا کہ ان کے دفتر کو قابلِ اعتماد اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور زیادتیوں، بشمول فوری سزاؤں اور من مانی قتل و غارت، کی نشاندہی کرتی ہیں۔فولکر ترک کے مطابق ان خلاف ورزیوں میں مبینہ طور پر سکیورٹی فورسز کے ارکان، عبوری حکومت سے منسلک افراد، اور مقامی دروز و بدو جنگجو شامل ہیں۔انھوں نے خبردار کیا: ’یہ خونریزی اور تشدد بند ہونا چاہیے۔‘ اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’جو لوگ اس کے ذمہ دار ہیں انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔‘بی بی سی نے ماورائے عدالت ہلاکتوں اور دیگر خلاف ورزیوں کے الزامات پر شامی حکومت اور سکیورٹی فورسز سے رابطہ کیا ہے۔جمعرات کی صبح ایک نشریاتی خطاب میں صدر الشراع نے وعدہ کیا کہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور دروز برادری کا تحفظ ’ترجیحات‘ میں شامل ہوگا۔انھوں نے کہا: ’ہم ان لوگوں کا احتساب کرنے کے لیے پْرعزم ہیں جنھوں نے ہمارے دروز بھائیوں کے ساتھ زیادتی کی، کیونکہ وہ ریاست کی حفاظت اور ذمہ داری میں ہیں۔‘انھوں نے الزام عائد کیا کہ ان جھڑپوں کے پیچھے ’باغی گروہ‘ ہیں، اور کہا کہ ان کے رہنماؤں نے ’کئی مہینوں سے بات چیت کو مسترد کیا ہوا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    اپریل 25, 2026
    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    اپریل 25, 2026
    دہلی کو ’بہتر دہلی‘ بنانے کے لیے کانگریس نے جاری کیا منصوبہ

    دہلی کو ’بہتر دہلی‘ بنانے کے لیے کانگریس نے جاری کیا منصوبہ

    اپریل 25, 2026
    ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا مستقبل؟

    ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا مستقبل؟

    اپریل 25, 2026
    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    اپریل 25, 2026
    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    اپریل 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist