رام پور31جنوری،سماج نیوز سروس:گریجویٹ قانون ساز کونسل رکن کی بریلی مرادآباد سیٹ پر پیر کو ووٹنگ ہلکی پھلی بارش کے بیچ ہوئی۔ اس کےلئے تمام تیاریاں بیتے دن ہی مکمل کر لی گئیں تھیں۔پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام تک جاری رہی۔ایم ایل سی کے عہدے کے لئے پیر کو ووٹنگ دھیمی رفتارسے ہوئی ۔پولنگ کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں زوروںپرتھیںاورتمام بوتھوںپرپولیس مستعدتھی۔ بریلی اور مرادآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے آٹھ اضلاع کے گریجویٹ ووٹر اراکین کے عہدے کےلئے اپنے ایم ایل سی کا انتخاب ہوا۔ رام پور میں 12248 گریجویٹ ووٹروںکواپنے حق رائے دہی کااستعمال کرنے کی اجازت تھی۔اس کےلئے21 بوتھ بنائے گئے تھے۔ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے انتظامیہ کی جانب سے سیکٹر اور زونل مجسٹریٹس کو تعینات کیا گیا تھا۔اس دوران اے ڈی ایم فائنانس اینڈ ریونیو ہیم سنگھ، ایس ڈی ایم صدر نرنکار سنگھ نے بوتھوںکامعائنہ کیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایاکہ چناﺅپرامن طورپر چل رہاہے۔ انتظامات سخت ہیں۔ سوار میں 1819، ٹانڈہ میں 222،سید نگرمیں 656،بلاس پورمیں 1458، شہررام پورمیں 392 شاہ آباد، 1563، ملک میں 2613اور مجموعی طورپر 12248ووٹ تھے۔ دیکھایہ گیاہے کہ شہراورضلع میںووٹروںمیںکہیںبھی جوش وخروش چناﺅکولیکرنہیںتھا۔ صرف بھاجپا کے چند ہی لوگ بوتھوںپر نظرآرہے تھے۔ یہ پہلا ایم ایل سی چناﺅہے جس میںتعلیم یافتہ لوگوںکو خود بھی یہ نہیںمعلوم ہوسکاہے کہ کون کون کس پارٹی سے امیدوارہیں۔ اہم وجہ یہ رہی کہ اقتدار کے نشہ میںدھت ہونے کی وجہ سے برسراقتدارپارٹی کے امیدوارنے بھی کسی سے رابطہ نہیںکیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ صبح12بجے تک10.42ہی فیصدرہا۔












