• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی،میرٹھ میںسر سید ایجوکیشنل سوسائٹی کی میٹنگ منعقد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 29, 2026
0 0
A A
چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی،میرٹھ میںسر سید ایجوکیشنل سوسائٹی کی میٹنگ منعقد
Share on FacebookShare on Twitter

میرٹھ،سماج نیوز سروس: آج یہاں شعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ میںصدر شعبۂ اردو اور معروف ادیب و ناقد پروفیسر اسلم جمشید پوری کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔جس میں عنقریب ہو رہی مردم شماری کے تعلق سے چند اہم تجاویز سامنے آئیں۔ مائنارٹی ایجو کیشنل ایسوسی ایشن کے صدر آفاق احمد خاں نے کہا کہ کمیٹی کے لوگ محلے میںجاکر کارنر میٹنگ کریں اور عوام کو مردم شماری کے تعلق سے بیدار کریں،نیز اس کے فائدے اور اس کی اہمیت عوام کے سامنے رکھیں۔ ساتھ ہی ماردی زبان کے تعلق سے بھی عوام میں بیداری لائیں اور اس بات کو یقینی بنائے کہ مردم شماری فارم کے مادری زبان والے خانے میں’اردو‘ زبان کا اندراج کرائیں۔ سر سید ایجو کیشنل سوسائٹی،میرٹھ کے صدر ڈاکٹر ہاشم رضا زیدی نے کہا کہ ہمارے سبھی ممبرا ن سب سے پہلے مردم شماری کے دونوں فیز کے فارمیٹ حاصل کریں اور اس کو باریک بینی سے دیکھیں۔ پھرعوام کو اس کے تعلق سے معلومات فراہم کرائیں۔یہ طریقہ زیادہ مناسب ہے اور غلطی کے امکان بھی کم ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر ارشاد سیانوی نے کہا کہ انسان علم کے بغیر کچھ بھی نہیں۔ معاشرے میں تعلیم ہی ترقی کی ضامن ہے۔اسی وجہ سے سر سید نے بھی تعلیم کو ہی سب سے زیادہ اہمیت دی اورخاص کرجدید تعلیم کو۔آج ہم یہاںجو سر سید کے نام پر اکٹھا ہوئے ہیںہم سبھی کا فرض ہے کہ ہم ان کے مشن یعنی تعلیم کو گھر گھر تک پہنچائیں بغیر کسی تفریق یا مذہب و ملت کے۔ہم ایسے اسکول،کالجز، یونیورسٹیز، مدارس و مکاتب کے ذمہ داران سے رابطہ کریںجن کے یہاں ذہین طالب علم ہیں اور جوآگے بڑھ کر کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے ان کو آگے بڑھنے میں پریشانی ہے،ہما ری سوسائٹی ایسے تمام طلبہ و طالبات کو منتخب کرکے مدد فراہم کرے تو یقینا ہم اس مشن میں ضرور کامیاب ہو ں گے۔ساتھ ہی ایسے اساتذہ کو بھی اعزازات سے نوازا جائے جو اپنے پیشے کے تعلق سے ایماندارانہ فرائض انجام دے رہے ہوں۔ ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ یہ شعبۂ اردو کی بہترین کوشش ہے کہ اس عظیم ہستی کے مشن کو آگے بڑھا نے میں لگا ہوا ہے جس نے تاریک راہوںکو علم کی روشنی سے منور کردیا۔ سماج کے نادار، مفلس اور غریب طلبہ و طالبات کی مدد بہت اچھا قدم ہے۔دوسرے مردم شماری کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنا بھی کسی کارِ خیر سے کم نہیں۔ اردو کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔مردم شماری کا فارم بھرتے وقت ضرور اس بات کا خیال رکھیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں کہ ما دری زبان کے خانے میں اپنی مادری زبان’’ اردو‘‘ ہی بھریں۔ میٹنگ کے آخر میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر شعبۂ اردو پروفیسر اسلم جمشید پوری نے کہا کہ مفکر قوم،معروف دانشور اور ماہر تعلیم سرسید احمد خاں نے جہالت کے اندھیروں کو دور کر کے علم کی شمع کو جو روشن کیا تھا آج اس کی روشی پو رے عالم کو منور کرہی ہے۔آج کی اس میٹنگ کا مقصد یہ ہے کہ ہم اس کے دائرے کو مزید بڑھائیں اور سماج کو جب جب ہماری ضرورت پڑے ہم ان کے کام آئیں،جہاں ان کو ہماری رہنمائی کی ضرورت ہے ان کاموں میں ان کی رہنمائی کریں۔جلد ہی مردم شماری بھی ہونے والی ہے تو ہمارا فریضہ ہے کہ اس موقع پر زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچیں اور مادری زبان کے تعلق سے ان میں بیداری پیدا کریں۔پمفلیٹ بنوائے اور ہر جمعے کو مساجد میں تقسیم کرائے جائیں۔ سر سید ایجو کیشنل سوسائٹی کے فنڈ کو مزید بڑھانے کے لیے ممبر سازی بڑھائیں۔ میٹنگ میں ڈاکٹر شاداب علیم، ڈاکٹر الکا وششٹھ،ڈاکٹر ارشاد علی، سیدہ مریم الٰہی، فرحت خاتون وغیرہ موجود رہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    اپریل 29, 2026
    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    اپریل 29, 2026
    معروف تعلیمی ادارے جامعہ سراج العلوم کو کردیا گیاسیل

    معروف تعلیمی ادارے جامعہ سراج العلوم کو کردیا گیاسیل

    اپریل 29, 2026
    عالمی تیل پیدا کرنے والے گروپ کے لیے بڑا دھچکا

    عالمی تیل پیدا کرنے والے گروپ کے لیے بڑا دھچکا

    اپریل 29, 2026
    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    اپریل 29, 2026
    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    اپریل 29, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist