• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 31, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اتم نگر (دہلی) میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور مسلم اقلیت کو نشانہ بنانے پر جمعیۃ علماء اترپردیش کا سخت اظہارِ تشویش

کسی بھی ذاتی تنازعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر اقلیتوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانا اور نسل کشی کی دھمکیاں دینا ملک کے لیے انتہائی خطرناک: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 12, 2026
0 0
A A
اتم نگر (دہلی) میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور مسلم اقلیت کو نشانہ بنانے پر جمعیۃ علماء اترپردیش کا سخت اظہارِ تشویش
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور،سماج نیوز سروس : دہلی کے اتم نگر (جے جے کالونی) علاقے میں ایک نوجوان کی موت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال اور ایک مخصوص طبقے کو نشانہ بنا کر کی جانے والی غنڈہ گردی، توڑ پھوڑ اور اشتعال انگیزی پر جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس نازک موقع پر صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا محمود اسعد مدنی مدظلہ کی ہدایت پر ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں جمعیۃ کے اعلیٰ سطحی وفد کی جوائنٹ پولیس کمشنر جتن نروال سے ملاقات اور مرکزی وزیر داخلہ سمیت دہلی کے اعلیٰ حکام کو بھیجے گئے مکتوب کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے حالات پر قابو پانے کے لیے ایک انتہائی ضروری اور بروقت قدم قرار دیا۔ اپنے اخباری بیان میں مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کہا کہ ۲۶ سالہ ترون کمار کی موت کا واقعہ بلاشبہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، لیکن اس واقعے کی آڑ میں جس طرح بعض شرپسند عناصر نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دے کر مسلم اقلیت کے گھروں میں توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور آگ زنی کی ہے، وہ ملک کی راجدھانی کے امن و امان پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ سوشل میڈیا پر کھلے عام نسل کشی کی دھمکیاں دینا اور قانون کا کوئی خوف نہ ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ فرقہ پرست طاقتیں ملک کے دارالحکومت کو بھی فساد کی آگ میں جھونکنا چاہتی ہیں۔ ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء یوپی نے ایم سی ڈی (MCD) کی جانب سے کی گئی یکطرفہ اور غیر قانونی بلڈوزر کارروائی کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ واضح طور پر فیصلہ دے چکی ہے کہ کسی بھی شہری کے خلاف کارروائی صرف قانون کے طے شدہ طریقہ کار (Due Process of Law) کے تحت ہی کی جا سکتی ہے۔ بغیر کسی قانونی جواز کے اقلیتوں کی املاک کو مسمار کرنا سراسر ظلم اور آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر فوری روک لگنی چاہیے۔ مولانا قاسمی نے مرکزی جمعیۃ علماء ہند کے پیش کردہ پانچ مطالبات کی مکمل تائید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پورے واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ جن لوگوں نے نفرت انگیز نعرے لگائے، اشتعال انگیزی کی اور املاک کو نقصان پہنچایا، ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی آمد آمد ہے، اس لیے مسلمانوں کو مساجد، عیدگاہ اور بازاروں میں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی عبادات اور روزمرہ کے کام سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے جوائنٹ کمشنر پولیس کی جانب سے وفد کو دی گئی یقین دہانی، شرپسندوں اور بیرونی افراد کے داخلے پر پابندی اور دکانیں معمول کے مطابق کھلوانے کی فوری ہدایات کو خوش آئند قرار دیا۔ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے واضح کیا کہ جمعیۃ علماء اترپردیش اس پوری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور مرکزی قیادت کی رہنمائی میں ہر اس قانونی اور جمہوری اقدام میں شانہ بشانہ کھڑی رہے گی جو مظلوموں کے تحفظ، ملک میں امن و امان کے قیام اور آئین کی بالادستی کے لیے اٹھایا جائے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist