نئی دہلی، کرنا ٹک میں کانگریس کو ملی بڑی کامیابی پر بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے چوہان بانگر میں جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا گیا اور ’ٹی پارٹی‘کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے سابق ارکان اسمبلی ،کونسلر و سابق کونسلر ،ڈیلی گیٹ کے علاوہ عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی اور اپنے محبوب رہنما و سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد کی سرپرستی میں خوب لطف اندوز ہوئے۔ اس تقریب کا اہتمام ضلع بابر پور کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے کیا تھا۔چودھری متین احمد نے کہا کہ راہل گاندھی نے نفرت کے بازار میں محبت کی جو دکان کھولنے کا عزم کیا تھا اس کا اثر کرناٹک میں دیکھنے کو ملا ۔انہوں نے کہا کہ نفرت کا کاروبار زیادہ دن تک نہیں چلتا کیوں کہ اس سے پوری انسانیت پریشان ہوجاتی ہے ۔مودی حکومت نے جو نفرت کا بازار قائم کیا تھا وہاں اب محبت کی دکانیں کھل رہی ہیں اور آنے والے وقتوں میں جو انہوں نے قلعہ قائم کیا ہے وہ قمع ہوتا ہوا نظر آئے گااس لئے کہ لوگ بھکمری کے شکار ہوگئے ہیں اب انہیں دھرم اور مذہب کے نام پر نفرت نہیں بلکہ محبت اور کاروبار چاہئے۔چودھری زبیر احمد نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی تاریخی اہمیت کی حامل ہے اور یہی کامیابی مستقبل کے عزائم کو مزید مستحکم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے عوام نے مرکزی حکومت کو ےہ پیغام تو دے ہی دیا ہے کہ اب پیارے ملک ہندوستان میں نفرتی سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ۴۲۰۲میں پورے ملک سے اس سیاست کا خاتمہ ہوگا۔ہم ان تمام لوگوںکا شکرےہ ادا کرتے ہیں جو آج ایک ادنی سی آواز پرآئے اور کامیابی کی ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔ پروگرام میں سابق رکن اسمبلی بھیشم شرما،ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید،حاجی مقصود جمال،کونسلر حاجی ظریف،خالد خان،شاہ ویز ،مبین صدیقی،شاکر کولر والے،ضرار احمد ،ریاض الدین شیخ،بشری انصاری،ڈاکٹر ایم اے خان ،ریاض احمدکے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔