نئی دہلی ، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے راہل گاندھی معاملے میں مرکز پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ڈرنے والی نہیں ہے۔ چاہے وہ اڈانی کو بچانے کی کتنی ہی کوشش کریں، ہم ان سے پوچھ گچھ کرتے رہیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ اڈانی معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے وہ (بی جے پی) پولیس بھیج کر یہ سارے سوالات پوچھ رہے ہیں۔ راہل گاندھی اور کانگریس ڈرنے والے نہیں ہیں۔ چاہے وہ اڈانی کو بچانے کی کتنی ہی کوشش کریں، ہم ان سے پوچھ گچھ کرتے رہیں گے۔ملکارجن کھڑگے نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ”مودی جی کے سب سے اچھے دوست کو بچانے کی کوشش میں مودی سرکار پوری طرح بوکھلا گئی ہے! “45 دن بعد دہلی پولیس کو بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے راہل گاندھی کے گھر بھیجنا آمرانہ حکومت کی ایک اور بزدلانہ حرکت ہے! پارلیمنٹ چلاؤ ، جے پی سی بٹھاؤ ، سچائی سامنے لاؤ!