• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جون 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

تلنگانہ میں کانگریس کا منشور،ہر طبقہ کو خوش کرنے کی کوشش

تمام مذہبی شخصیات،ائمہ وموذنین،خادمین،پادریوں اور گرنتھیوں کو 10تا12ہزار روپے ماہا نہ وظیفہ دیاجائے گا:کھڑگے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 17, 2023
0 0
A A
تلنگانہ میں کانگریس کا منشور،ہر طبقہ کو خوش کرنے کی کوشش
Share on FacebookShare on Twitter

یدرآباد17نومبر: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کا منشور جاری کیاجس میں عوام سے 6ضمانتوں کا وعدہ کیاگیا ہے۔پارٹی نے ان 6ضمانتوں کو ’ابھئے ہستم‘کا نام دیا ہے ۔کانگریس نے ماہانہ 2500روپئے کی مالی مدد،500روپئے میں گھریلوپکوان گیس سلنڈر، مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے ۔ریاست میں پارٹی کے برسراقتدارآنے پر گروہا جیوتی اسکیم کے تحت ہر گھر کو ماہانہ 200یونٹ تک مفت بجلی سپلائی کی جائے گی۔مکان نہ رکھنے والوں کو امکنہ پٹہ جات فراہم کئے جائیں گے ۔مکان کی تعمیر کے لئے اندرماں انڈلو اسکیم کے تحت پانچ لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔یوواوکاسم اسکیم کے تحت طلبہ کو پانچ لاکھ روپئے تک کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو 250مربع گز کا پلاٹ دیاجائے گا۔معمرین کو 4000روپئے ماہانہ وظیفہ دیاجائے گا۔بیواوں،معذورین، بیڑی ورکرس، تنہا زندگی گذارنے والی خواتین، تاڑی تاسندوں، ایڈس، فلیریا کے مریضوں اور گردوں کے عوارض کے شکار افراد کو بھی 4000روپئے ماہانہ وظیفہ دیاجائے گا۔دس لاکھ روپے تک ہیلت انشورنس بھی فراہم کیاجائے گا۔اس منشور میں تمام طبقات کی بہبود پر توجہ دی گئی ہے۔کانگریس نے اپنے اس منشور میں وعدہ کیاکہ اقتدارمیں آنے پر اوقافی جائیدادوں کے ریکارڈ کوڈیجیٹلائیزڈ کیا جائے گا اور وقف کی جائیدادوں پر غیر مجازقبضوں کوبرخاست کرتے ہوئے ان املاک کو’حق ملکیت میں لینے کیلئے دوبارہ رجسٹرکروایا جائے گا۔اس منشور میں زوردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلمان’سکھ’عیسائی کے بشمول دیگر اقلیتوں کے شادی شدہ نئے جوڑوں کوایک لاکھ 60ہزارروپے کی مالی امداددی جائے گی۔سٹ ون کا احیاء کرتے ہوئے اقلیتی نوجوانوں کومختلف ہنرمیں تربیت فراہم کی جائے گی۔قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے تحت پرانا شہر میں انفراسٹرکچر کوفروغ دیاجائے گا۔کانگریس نے اپنے منشور میں وعدہ کیا کہ تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی کمیشن ایکٹ 1998 میں ترمیم کرتے ہوئے اسے مستقل ادارہ بنایا جائے گا اور اس ادارے کی سالانہ رپورٹ کوریاستی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔ کانگریس اقتدارپر اندرون 6ماہ ذات کی بنیادپر مردم شماری کروائی جائے گی اور تمام پسماندہ طبقات بشمول اقلیتوں کوتعلیم’روزگاراور فلاحی اسکیمات میں ریزرویشن کی فراہمی’اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے بجٹ میں 4000 کروڑروپیے مختص کرنے ’ اقلیتی سب پلان بنانے ’ نوجوانوں کو خودروزگار کیلئے سالانہ بجٹ میں 1000 کروڑ روپے مختص کرنے کا بھی وعدہ کیاگیا ہے ۔اقلیتی نوجوانوں جوایم فل اور پی ایچ ڈی کررہے ہیں کو عبدالکلام تحفہ تعلیم اسکیم کے تحت 5لاکھ روپے مالی مدد فراہم کرنا بھی اس منشور میں شامل ہے ۔ اس کے علاوہ پی جی کی تکمیل پر 1 لاکھ روپے ’گریجویشن کی تکمیل پر 25 ہزار روپے ’انٹرمیڈیٹ کی تکمیل پر 15 ہزار روپے اور دسویں جماعت کے کامیاب طلباء کو 10 ہزار روپے مالی مدد فراہم کی جائے گی۔پارٹی نے سکھ اقلیتی طبقہ کیلئے تلنگانہ سکھ مائناریٹی فائنانس کارپوریشن کا قیام’اقلیتی اداروں میں مخلوعہ ملازمتوں پرتقرری اور اردو میڈیم اساتذہ کی تقرری کیلئے خصوصی ڈی ایس سی کا بھی وعدہ کے ۔پارٹی نے کہا کہ تمام مذاہب کے مذہبی شخصیات’ائمہ وموذنین’خادمین’پادریوں اور گرنتھوں کو 10تا12ہزار روپے ماہانہ مشاہیرہ دیاجائے گا۔منشور میں کہاگیا کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے قبرستانوں کا تحفظ کرتے ہوئے قبرستانوں کیلئے اراضیات فراہم کی جائیں گی۔ اندراماں ہوزنگ اسکیم کے تحت تمام بے گھراقلیتی خاندانوں کوامکنہ اراضی اور مکان کی تعمیر کیلئے 5لاکھ روپے مالی مدد فراہم کی جائے گی۔صدرکانگریس ملکارجن کھرگے نے اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس اور بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ چاہے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اوروزیراعظم مودی کتنی ہی کوششیں کیوں نہ کرلیں، کانگریس برسراقتدارآئے گی کیونکہ عوام، گھپلوں کو سمجھ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کے ریٹائرمنٹ کے دن قریب آگئے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist