صادق شیروانی
نئی دہلی،سماج نیوز سروس:دہلی میں ائندہ ہونے والے کارپوریشن انتخابات 2027 کے مد نظر ریاستی کانگرس کمیٹی میں معمولی رد و بدل کیا گیا ہے جہاں ایک طرف دہلی کانگرس کی باگ ڈور دیویندر یادو کے ہاتھوں میں رہے گی تو وہیں گزشتہ دہلی کانگرس انچارج قاضی نظام الدین ہی رہیں گے باوثوق ذرائع کے مطابق یہاں پر دہلی میں آئندہ ہونے والے کارپوریشن انتخابات ریاستی کانگرس کے موجودہ صدر دیویندر یادو کی قیادت میں ہی پارٹی آگے بڑھے گی 31 سینیر لیڈران کو بطور پولیٹیکل افیئرز کمیٹی میں جگہ دی گئی ہے جبکہ 12 نائب صدور نامزد کیے گئے ہیں اس کے ساتھ ہی ریاستی کانگرس میں کام کرنے والے 26 لیڈر ان کو پردیس میں بطور جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے پولیٹیکل افیئرز کمیٹی میں قاضی نظام الدین، دیویندر یادو اجے ماکن، جے پرکاش اگروال، سبھاش چوپڑا، انل چودھری، دانش ابرار، سندیپ دکشت، منیش چترتھ، الکا لامبا، رمیش کمار، ادت راج، راجیندر پال گوتم، راجیش للوٹھیا ،پرویز ہاشمی، ہارون یوسف، ڈاکٹر نریندر ناتھ، رماکانت گوسوامی ، کرشنا تیرتھ یوگا نند شاستری، منگت رام سنگل، فرہاد سوری، نوین شرما، منوج یادو، ابھیشیک دت، جتندر بگھیل، روہت چودھری، سوشانت مشرا، رن وجے سنگھ، جتندر کوچر، نازیہ دانش کے علاوہ 12 نائب صدور بھی نامزد کیے گئے ہیں جن میں سریندر کمار، ہری شنکر گپتا، بھیشم شرما، سی پی متل، کمل کانت شرما ، جگ جیون شرما ،آستھا چودھری، تصویر سولنکی، مدت اگروال، لکشمن راوت، علی مہدی اور عبدالحنان سمیت 26 جنرل سیکرٹری کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ جس میں انل بھاردواج، گوری شنکر شرما، پی کے مشرا، محترمہ پریما سنگھ، نیتو ورما، جے پرکاش رانا، وقاص شوقین، دھرمپال چندیلا، میر سنگھ، محمد جاوید مرز،ہری نام سنگھ، راجیندر تور، بال کشن بالی، پرمود جینت ،دیپک بھاردواج، سکندر شرما، حاجی ظریف، سدارتھ کنڈو ا،کانشاہ اولی، شانتی سروپ، لوک اندر چودھری، ونیت یادو، اشوک بسویہ، اریبہ خان، بھوپیش یادو، جے پرکاش وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ جہاں ایک طرف پولیٹیکل افیئرز کمیٹی میں 31 لوگوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں سے چھ مسلم لیڈران کو بھی جگہ ملی ہے تو 12 نائب صدور نامزد کیے گئے ہیں تو ان میں سے دو مسلم لیڈران نے بھی نمائندگی درج کرائی ہے جبکہ 26 جنرل سیکرٹری میں محض تین مسلم لیڈران کو جگہ دی گئی ہے-












