نئی دہلی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث کا جواب دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو پوری اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور نعرے بازی شروع کر دی۔مسٹر مودی کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایوان میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے وزیر اعظم کو ہنگامہ آرائی کے درمیان اپنی تقریر کرنی پڑی۔ اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن ارکان کو روکنے کی کوشش کی لیکن جب وہ نہیں مانے تو مسٹر برلا اپوزیشن لیڈر پر ناراض ہونے لگے ۔مسٹر برلا نے مسٹر گاندھی کی سخت سرزنش کی اور کہاکہ "آپ کا طریقہ غلط ہے ۔ قائد حزب اختلاف کا وقار ایسا نہیں ہے ۔ آپ کو ہنگامہ بند کرنا چاہیے لیکن آپ غلط انداز اپنا رہے ہیں۔ آپ اس طرح کا رویہ اختیار کرکے قائد حزب اختلاف کے وقار کو کم کررہے ہیں۔












