• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ولی عہدمحمد بن سلمان نے امریکی صدر کاسعودی عرب پہنچنے پرتپاک خیر مقدم کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 13, 2025
0 0
A A
ولی عہدمحمد بن سلمان نے امریکی صدر کاسعودی عرب پہنچنے پرتپاک خیر مقدم کیا
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن (ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے شاہ خالد ائرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔دوسری مرتبہ کرسی صدارت سنبھالنے کے بعد یہ ٹرمپ کا پہلا بیرونی دورہ ہے۔ امریکی صدر اس دورے کو تاریخی” قرار دے چکے ہیں۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے کو تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی حالات اور چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ریاض اور واشنگٹن کے درمیان سکیورٹی، توانائی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تزویراتی شراکت داری قائم ہے۔امریکی وفد کے ہمراہ ریاض آنے والی العربیہ” نیوز کی نامہ نگار نادیہ البلب?سی کے مطابق صدر ٹرمپ طویل عرصے سے سعودی دار الحکومت ریاض کا دورہ کرنے کو ترجیح دیتے رہے ہیں، کیوں کہ اس شہر کا عالمی امور پر اثر نمایاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ دورہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے، کیوں کہ ٹرمپ نے 2017 میں بھی ریاض کو اپنے پہلے بیرونی دورے کے لیے چْنا تھا، اور اب آٹھ سال بعد دوبارہ اسی شہر کا رخ کیا ہے۔ مزید یہ کہ سعودی عرب، امریکہ کی "پہلی اقتصادی ترجیح” کی حیثیت رکھتا ہے۔گذشتہ چند دہائیوں کے دوران متعدد امریکی صدور سعودی عرب کے تاریخی دورے کر چکے ہیں، جو دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت ہیں۔ ان دوروں کا آغاز 1974 میں صدر رچرڈ نکسن سے ہوا، اس کے بعد جمی کارٹر، جارج بش سینئر و جونئیر، بل کلنٹن، باراک اوباما اور جو بائیڈن بھی سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔ اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پہلی صدارت کے آٹھ سال بعد دوبارہ سعودی عرب آ کر اس شراکت داری کے تسلسل کی توثیق کر رہے ہیں۔یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشرق وسطیٰ کے آئندہ دورے کو ایک تاریخی دورہ” قرار دیا ہے۔ اس دورے کا آغاز انہوں نے سعودی عرب سے کر دیا ہے اور بعد ازاں متحدہ عرب امارات اور قطر بھی جائیں گے۔ روانگی سے قبل ایک پریس کانفرنس میں انھوں نے اس دورے کی اہمیت پر زور دیا۔ادھر سعودی کابینہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری دورے پر آمد کا خیر مقدم کیا ہے۔ سعودی وزراء کی کونسل نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون اور تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا اور مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے مدد گار ثابت ہوگا۔ یہ بات سعودی پریس ایجنسی نے بتائی۔مبصرین کے مطابق یہ دورہ اس بات کا اشارہ ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک اب عالمی سطح پر ایک اہم جغرافیائی و سیاسی مقام کے حامل ہیں۔ نہ صرف وہ علاقائی استحکام کے لیے ایک مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، بلکہ اپنی مضبوط معیشت اور اصلاحاتی رجحانات کی بنا پر بھی توجہ کا مرکز ہیں۔اس دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی سعودی قیادت اور خلیجی ریاستوں کے رہنماؤں سے بات چیت میں دس اہم موضوعات شامل ہوں گے، جن میں علاقائی سلامتی، توانائی، دفاع اور اقتصادی تعاون سرفہرست ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتِ حال کے تناظر میں خلیجی شراکت داروں کے ساتھ امریکہ کی تزویراتی شراکت کو مستحکم کرنا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ دورہ اس بات کی علامت ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو کس قدر اہمیت دیتا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہم آہنگی خطے سے باہر کے مسائل کے حل میں بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    اپریل 29, 2026
    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    اپریل 29, 2026
    معروف تعلیمی ادارے جامعہ سراج العلوم کو کردیا گیاسیل

    معروف تعلیمی ادارے جامعہ سراج العلوم کو کردیا گیاسیل

    اپریل 29, 2026
    عالمی تیل پیدا کرنے والے گروپ کے لیے بڑا دھچکا

    عالمی تیل پیدا کرنے والے گروپ کے لیے بڑا دھچکا

    اپریل 29, 2026
    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    اپریل 29, 2026
    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    اپریل 29, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist