• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

موجودہ انتخابات میں نفرتوں کی دکانیں چلانے والوں کو مسترد کرنا ضروری: ڈاکٹر فاروق

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 19, 2024
0 0
A A
موجودہ انتخابات میں نفرتوں کی دکانیں چلانے والوں کو مسترد کرنا ضروری: ڈاکٹر فاروق
Share on FacebookShare on Twitter

پرویز وانی
سرینگر ،سماج نیوز سروس: جموں وکشمیر کے عوام کو گذشتہ 5برسوں سے سخت ترین مشکلات کا سامنا ہے اور آنے والے نیشنل کانفرنس کی حکومت لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے، لیکن اس کیلئے ہمیں ایک مضبوط منڈیٹ کی ضرورت ہے، جو عوام کے تعاون اور اشتراک کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا ہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج خطہ جموں میں انتخابی مہم کے دوران ادھمپور ، کٹھوعہ، سانبہ اور وجے پور میں چنائوی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماعات میں پارٹی کے صوبائی صدر جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، اجیت کمار، سنیل ورما، کے کے بخشی، شام نارائن مہتا، سوداگر گپتا بھی موجو دتھے۔ ڈاکٹر فارو ق عبداللہ نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں نفرتوں کی دکانیں چلانے والوں کو مسترد کرنا ہے اور اپنے آنے والے نسلوں کیلئے ایک بہترین مستقبل کی داغ بیل ڈالنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ماضی بھی یہاں کے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے میں کلیدی رول نبھایا ہے اور یہی جماعت مستقبل میں بھی لوگوں ایک بہتر کل فراہم کرسکتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ یہاں کے بیشتر غریب لوگ شام کو سوئے اور دوسرے روز بڑی بڑی زمینوں کے مالک ہوگئے تھے ۔ یہ صرف جموں وکشمیر میں ممکن ہوپایا اور یہ تاریخی انقلابی اقدام کرنے والی جماعت نیشنل کانفرنس تھی ۔ شیر کشمیر نے نہ صرف یہاں کے عوام کو زمینیں فراہم کیں بلکہ مفت تعلیم عام کرکے خواندگی کو گھرگھر پہنچایا ، جسکی بدولت آج جموں وکشمیر تعلیم کے میدان میں کسی بھی ریاست سے کم نہیںہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کہا کہ بی جے پی نے جموںوکشمیر کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، یہاںکے عوام سے تمام بنیادی جمہوری اور آئینی حقوق چھین لئے گئے، تعمیر و ترقی کی تمام راہیں بند کی گئیں، گذشتہ 10برس سے جموں وکشمیر کے عوام کو خوف و ہراس، دھونس و دبائو اور تنگ طلبی کے زیر عتاب رکھا گیا ہے۔ ہمارے وسائل باہری لوگوں کو دیکر ان کی لوٹ جاری ہے۔ بی جے پی کے تمام تعمیر و ترقی اور امن کے دعوے فریب اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ غیر مقامی افسران کی بھرمار سے یہاں کی انتظامیہ مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، لوگوںکا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ مہنگائی عروج پر ہے، اقتصادی بدحالی نے ہر ایک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، بے روزگاری کے تمام ریکارڈ مات ہوگئے ہیں اور درپردہ طو رپر یہاں کی نوکریاں باہر کے اُمیدواروں کو دی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو بھر پور حمایت دیکر اپنی اس آبائی جماعت کو اپنی خدمت کرنے کا موقع فراہم کریں ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist