• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مئی 30, 2023
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

موجودہ حکومت کی وقف کے تئیں نیت ٹھیک نہیں ہے :رحمن خان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 21, 2023
0 0
A A
موجودہ حکومت کی وقف کے تئیں نیت ٹھیک نہیں ہے :رحمن خان
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی:سابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کے رحمن نے الزام لگایا کہ وقف املاک کے تئیں مرکزی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحمن خان نے یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو ختم کیا جارہا ہے ۔ یہ کا رپوریشن وقف املاک کو ترقی دینے کے لئے ان کے دور وزارت میں قائم کی گئی تھی۔ دہلی کی 123 وقف املاک کے بارے میں پھیلائی گئی غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے کہا کہ دہلی وقف بورڈ کو اس کے لیے پوری مستعدی سے کام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا جس میں انہوں نے کہاکہ تھا کہ کانگریس نے ان جائیدادوں کے سلسلے میں مسلمانوں سے دھوکہ کیاہے ۔رحمن خان نے کہا کہ دہلی وقف بورڈ کے سربراہ حقائق سے بے خبر ہیں انہیں تمام چیزوں کا جائزہ لینا چاہیے ۔123وقف املاک کے بارے میں انہوں نے تفصیل سے سلسلہ واقعات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت کی برٹش گورنمنٹ نے نیا دارالحکومت تعمیر کرنے کی غرض سے 1911میں بہت ساری وقف املاک کو اپنے تصرف لیا تھا ان میں سے بہت سی املاک کو دہلی وقف بورڈ کو واپس کرنے کی غرض سے وزیر اعظم اندرا گاندھی کے دور حکومت میں اس وقت کے ہوم سیکرٹری ایم ایچ برنی کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے دوسو زیادہ املاک کی نشاندھی کی تھی ۔ بعد ازاں ایچ کے ایل بھگت کمیٹی نے 123املاک دہلی وقف بورڈ کو واپس دینے کی سفارش کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ یہ جائیدادوں کو ایک روپیہ پٹہ پر دائیمی طور وقف بورڈ کو دینے کا فیصلہ ہوا تھا کہ اچانک اندر پرست وشو ہندو پریشد کے نام سے ایک تنظیم نمودار ہوئی اور اس نے اس فیصلہ کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا اور کہا کہ وہ ان جائیدادوں کے لئے زیادہ پیسہ دینے کے لیے تیار ہے ۔ معاملہ طول پکڑتاگیا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ اقلیتی امور کے وزیر بنے تو انہوں نے ترجیحی بنیاد پر اس معاملہ کو لیا اور ماہرین کی ایک کمیٹی بنائی جس نے بتایا کہ ان وقف املاک کا کوئی معاوضہ دینے کا ریکارڈ نہیں ہے اس لیے انہیں بلا تردد دہلی وقف بورڈ کو دیا جائے ۔ چنانچہ یو پی اے کی حکومت نے ان جائیدادوں کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس نوٹیفیکشن کا اجراء اس دن ہوا جب پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا گیا ۔ اور ضابط اخلاق کو بنیاد بنا کر اس کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیا ۔ انہوں نے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے اس بیان کو غلط بتایا کہ یہ املاک پٹہ پر نہیں دی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی وقف املاک کے تئیں منشا صحیح نہیں ہے ۔ وہ ان جائیدادوں کو واپس نہیں لے سکتی ۔انہوں نے کہا کہ اس کے لیے اسے پھر سے پورے ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ دہلی وقف بورڈ کو چاہیے کہ وہ اس معاملہ کی پیروی اچھے انداز سے کرے ۔وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے بارے میں کہا کہ اسے عضو معطل بناکر رکھ دیا گیا ہے ۔اسے اب بند کرنے کو شش کی جارہی ہے ۔ جبکہ پچھلے نو سال میں ایک وقف املاک کو بھی ڈیولپ نہیں کیاگیا ۔ انہوں نے اقلیتی امور کے بجٹ میں مسلسل کٹوتی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ یو پی اے کے دور حکومت میں اس کا بجٹ پانچ ہزار کروڑ تھا جو اب کم ازکم دس ہزار کروڑ روپیے ہوناچاہیے تھا۔انہوں نے کہاکہ ایک خاص سیکشن کو خوش کرنے کے لئے اقلیتی اسکیمو ں ختم یا کمزور کیا جا رہا ہے ۔

ShareTweetSend

Get real time update about this post categories directly on your device, subscribe now.

Unsubscribe
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام مساجد میں خطبہ جمعہ کا اہتمام

    جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام مساجد میں خطبہ جمعہ کا اہتمام

    جنوری 6, 2023
    مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے:از قلم:وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

    مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے:از قلم:وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

    دسمبر 21, 2022
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    1
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پولس ریسلرس کو جنتر منتر پر دھرنے کی اجازت نہیں دیگی

    پولس ریسلرس کو جنتر منتر پر دھرنے کی اجازت نہیں دیگی

    مئی 30, 2023
    کیرلا اسٹوری:آزادیٔ اظہار کی آڑ میں تقسیم کرنے والا ایجنڈا

    کیرلا اسٹوری:آزادیٔ اظہار کی آڑ میں تقسیم کرنے والا ایجنڈا

    مئی 30, 2023
    آسام :دردناک سڑک حادثہ، 7 طلبہ ہلاک، متعدد زخمی

    آسام :دردناک سڑک حادثہ، 7 طلبہ ہلاک، متعدد زخمی

    مئی 30, 2023
    دہلی میں خوفناک جرم نے قانون و انتظام کی پول کھول دی!

    دہلی میں خوفناک جرم نے قانون و انتظام کی پول کھول دی!

    مئی 30, 2023
    پولس ریسلرس کو جنتر منتر پر دھرنے کی اجازت نہیں دیگی

    پولس ریسلرس کو جنتر منتر پر دھرنے کی اجازت نہیں دیگی

    مئی 30, 2023
    کیرلا اسٹوری:آزادیٔ اظہار کی آڑ میں تقسیم کرنے والا ایجنڈا

    کیرلا اسٹوری:آزادیٔ اظہار کی آڑ میں تقسیم کرنے والا ایجنڈا

    مئی 30, 2023
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist