نئی دہلی، عالمی یوم خواتین کے موقع پر شمال مشرقی ضلع پولس کی جانب سے یمنا وہار کے کمیونٹی سینٹر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور شرکت کرتے ہوئے ارجن ایوارڈ یافتہ باکسر سمرن جیت کور نے لڑکیوںکو ہمت اور حوصلے کے سا تھ اپنے خواب پورا کرنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہمارے اندر ہمت اور حوصلہ نہیں ہوگا جب تک ہم کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ہیں سمرن نے مزید کہا کہ میں لڑکی ہوں اور میرے اندر کسی طرح کا کوئی ڈر نہیں ہے میری کامیابی میں میری والدہ کا ہاتھ ہے حالانکہ میرے والد مرحوم بھی مجھے سپورٹ کرتے تھے جہاں تک ماحول کی بات ہے تو ہمارے گاؤں میں تقریبا تمام لوگ کسی نہ کسیکھیل سے وابسطہ ہیں اس لئے کہیں بھی دیر سے جانے آنے پر کوئی پابندی نہیں ہے میرے گاؤں میں ہم چار بھائی بہن ہیں دو بھائی اور دو بہن ہیں میری بڑی بہن بھی باکسر ہے جبکہ ہم چاروں نے باکسر کو ہی اپنا کئیریر بنایا ہے میری بڑی بہن نے مجھے بہت سپورٹ کیا اسی سے متاثر ہوکر میںنے باکسنگ میں کیرئر بنایا سمرن نے کہا کہ آپ جو بھی بننا چاہتے ہو بن سکتے ہو یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے البتہ صرف سوچ لینے یا بس ایسے ہی ارادہ کرنے سے منزل کو حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ اسکے لئے روزانہ محنتکرنا ہوگی ناممکن کوئی کام نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں تمام ماؤں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنی بیٹیوں کو وہ کام وہ لائین حاصل کرنے دیں یا انکو وہ کام کرنے دیں جو وہ کرنا چاہتی ہیں پنجاب سے میں اکیلی ہوں جس نے کامن ویلتھ گیمس میں ایوارڈ حاصل کیا ہے اور ارجن ایوارڈ ملا ہے شمال مشرقی ضلع کے ڈی سی پی جوئے ٹرکی نے کہا کہ میرےگھر میں خواتین کا اہم رول ہے جبکہ میری بہنبھی ایڈ منسٹیٹر ہے اور اسکو پڑھنے کے لئے کسی طرح کا کوئی دباؤ نہیں دیا گےا بلکہ مرضی کے مطابق چھوٹ دی گئی اس موقع پر سماج میں نمایاں کام کرنے والی خواتین کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اسکے ساتھ انکو دو ہزار روپیہ بھی دئے گئے ایدیشنل ڈی سی پی مسٹر سنگھ نے کہا کہ آپ انکو بھلے ہی سپورٹ نہ کریں لیکن انکی ترقی میں رکاوٹ نہ بنیں انکو اڑنے دیں ۔












