• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 17, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ڈوڈہ میں دلدوز سڑک حادثہ، کم سے کم 37مسافر جاں بحق،14زخمی، مزید چھ کی حالت نازک

ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہوئے 14میں سے چھ کی حالت بھی نازک ہنوز ہے اور انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ اور جموں منتقل کیا گیا ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 16, 2023
0 0
A A
ڈوڈہ میں دلدوز سڑک حادثہ، کم سے کم 37مسافر جاں بحق،14زخمی، مزید چھ کی حالت نازک
Share on FacebookShare on Twitter

جموں،15نومبر(: جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے عسر علاقے میں بدھ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں کم سے کم 37 مسافروں کی موت جبکہ14 دیگر زخمی ہوگئے ۔وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے مزید چھ کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ کے عسر علاقے میں بدھ کی صبح ایک مسافر بر دار گاڑی جس میں کم سے کم 55 مسافر سوار تھے ، چارسو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 55مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگ اور پولیس کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے 37مسافروں کو مردہ قرار دیا ۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہوئے 14میں سے چھ کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے اور انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ اور جموں منتقل کیا گیا۔پولیس کے ایک سینئر آفیسرنے خبر رساں ایجنسی کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی صبح عسر ڈوڈہ کے مقام پر مسافر وں سے کچھا کھچ بھری ہوئی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک گاڑی زیر نمبر JK02CB-6555جوں ہی عسر کے مقام پر پہنچی تو موڑ کاٹنے کے دوران گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر چار سو فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے 37مسافروں کو مردہ قرار دیا جبکہ 14شدید طورپر زخمی ہوئے جن میں سے چھ کی بھی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے ۔
ان کے مطابق حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ مسافر بردار گاڑی میں سوار سبھی مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے اور اکثر مسافر برسر موقع ہی اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ زخمیوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر مہلوکین کی کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے ۔موصوف آفیسر نے بتایا کہ حادثہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی بڑے پیمانے پر جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔دریں اثنا وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ عسر ڈوڈہ میں بدھ کی صبح پیش آئے حادثے میں 36مسافر جاں بحق اور 19دیگر زخمی ہوئے ۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہوئے چھ مسافروں کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔مرکزی وزیر نے کہاکہ ضلعی ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ ریسکیو آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔مرکزی وزیر نے مزید کہاکہ زخمیوں کی ہر طرح سے مدد فراہم کی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں جموں وکشمیر کی سبھی سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے ڈوڈہ میں پیش آئے سانحہ پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، نائب صدر عمر عبداللہ ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ، ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چیرمین غلام نبی آزاد، کانگریس صدر وقار رسول وانی، سجاد غنی لون، الطاف بخاری نے ڈوڈہ بٹوت شاہراہ پر عسر کے نزدیک دلدوز اور دلخراش سڑک حادثہ میں37افراد کے لقمہ اجل بن جانے پر زبردست رنج و الم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے حادثے میں لقمہ اجل بنے افراد کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے لقمہ اجل بنے کے لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کیلئے اللہ سے دعا مانگی۔لیڈران نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ زخمی ہوئے افراد کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ یقینی بنائے اور لقمہ اجل بنے افراد کے پسمادگان کے حق میں ایکش گریشیا ریلیف فراہم کی جائے ۔ مذہبی تنظیموں سے وابستہ علمائنے بھی اس دلدوز سڑک حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist