نئی دہلی، (یو این آئی) پروفیسر دنکر بلونت دیودھر جنہیں’دی گرینڈ اولڈ مین آف انڈین کرکٹ’کے نام سے جانا جاتا ہے، ان بہترین کرکٹرز میں سے ایک تھے جنہوں نے کبھی ہندوستانی ٹیم کے لیےکرکٹ نہیں کھیلا۔ انہوں نے 37 برس تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی ، لیکن ہندستان کے لیے کھیلنے کی جب ان کی باری آئی تو انہیں بوڑھا قرار دے دیا گیا۔دیودھر 100 سال تک زندہ رہنے والے ہندوستان کے پہلے فرسٹ کلاس کرکٹرکے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔آج انہیں کے نام پر ہندستان کا اتنا باوقار ٹورنامنٹ دیودھر ٹرافی کھیلا جاتا ہے۔ دیودھر 14 جنوری 1892 کو پونے میں پیدا ہوئے اور یہی ان کی پرورش بھی ہوئی۔ ڈی بی دیودھرکا پورا نام داداجی دیودھر ہے۔ڈی بی دیودھر کو ہندستانی کرکٹ کی بنیاد مضبوط کرنے والی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ڈی بی دیودھرایک معروف ہندستانی کرکٹ کھلاڑی اور منتظم تھے۔ڈی بی دیودھر نے ہندستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے ابتدائی دور میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔وہ اپنی شاندار بیٹنگ تکنیک اور مستقل مزاجی کے لیے جانے جاتے تھے۔انہوں نے مختلف علاقائی ٹیموں کی نمائندگی کی اور کئی یادگار اننگز کھیلیں۔ڈی بی دیودھرہندستانی کرکٹ کی تاریخ کی ایک نہایت اہم اور باوقار شخصیت تھے۔ وہ نہ صرف ایک عظیم بلے باز بلکہ ایک کامیاب کرکٹ منتظم اور سلیکٹر بھی رہے۔ انہوں نے رنجی ٹرافی کے ابتدائی سیزنز میں اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔اپنی مستقل مزاج بیٹنگ اور مضبوط دفاع کے باعث انہیں اپنے دور کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ سال1937-38 رانجی ٹرافی فائنل میں انہوں نے رنز کے لحاظ سے دو شاندار سنچریاں اسکور کیں جوایک تاریخی کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔وہ رنجی فائنل میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی تھے۔اسی کارکردگی نے انہیں ہمیشہ کے لیے ہندستانی کرکٹ تاریخ میں امر کر دیا۔انہوں نے ہندستانی کرکٹ میں نظم و ضبط، میرٹ اور نوجوان ٹیلنٹ کے فروغ پر زور دیا۔ کئی نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کی، جن میں بعد کے عظیم کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ان کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے ہندستانی کرکٹ کی مضبوط بنیاد رکھی۔شاندار تکنیک،صبر و تحمل سے بیٹنگ،کرکٹ کے لیے غیر معمولی لگن نیز کھلاڑیوں اور منتظم دونوں حیثیتوں میں مثالی کردارادا کرنے والے ڈی بی دیودھر کو ہندستانی کرکٹ کا معمار بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے ایسے وقت میں کرکٹ کی خدمت کی جب ہندستان میں یہ کھیل ابتدائی مراحل میں تھا۔ ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنیں۔ دیودھر نے فرگوسن کالج، پنے سے سنسکرت میں گریجویشن کیا۔ جسے بال گنگادھر تلک نے قائم کیا تھا۔ اس کے بعد وہ ایس پی کالج میں سنسکرت ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے ۔ان کے بارے میں ایک بات یہ بھی مشہور ہوئی کہ جب وہ کرکٹ نہیں کھیل رہے ہوتے تھے، تو اپنا وقت مطالعہ میں گذارتے تھے۔ انہیں ہندوستان میں ٹیسٹ کرکٹرز کی پہلی نسل نے باپ کی حیثیت سے بھی دیکھا جاتا ہے۔دیودھر نے سال 1911 میں بمبئی ٹرائنگولر سیریز کے ساتھ اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔فرسٹ کلاس کرکٹر کے طور پر دیودھر کا کیریئر 35 سال سے زیادہ چلا۔جب ہندوستان نے 1932 میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تو وہ ملک کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک تھے لیکن انہیں اس لیےٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ انہیں وقت کے لحاظ اور دیگر ٹیم ممبران کے سامنے 40 برس کا بوڑھا سمجھا جانے لگا ۔ سال 1910 سے وہ کرکٹ سے وابستہ تھے اور ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جو ہندوستانی کرکٹ کی پہچان تھے۔ ان کی وجہ سے ہی مہاراشٹر کی ٹیم 1930 کی دہائی میں اپنے عروج پر آئی اور 1939-40 اور 1940-41 میں رنجی ٹرافی جیتی۔ دیودھر نے 1911 سے 1948 تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔ وہ ایک جارحانہ دائیں ہاتھ کے بلے باز کے طور پر پہچانے جاتے تھے جو ایک لیگ اسپنر بھی تھے۔ اپنے 37 سالہ فرسٹ کلاس کیریئر میں انہوں نے 81 میچ کھیلے جس میں انہوں نے 39.32 کی اوسط سے 4,522 رنز بنائے اور 246 رنز ان کا بہترین سکور تھا۔ اس دوران دیودھر نے 9 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں بنائیں اور 11 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ 1939 سے 1941 تک، انہوں نے رنجی ٹرافی میں مہاراشٹرا کی کپتانی کی اور اس دوران انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں مہاراشٹر کی ٹیم قائم کی۔ان کے زمانے تک ایک روزہ میچ شروع نہیں ہوئے تھے۔ اس لیے حقیقت میں ان کا ون ڈے کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ ان کا نام ہندوستان کے ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں بھی نہیں ہے – اس کے باوجود بورڈ نے نہ صرف قومی چیمپئن شپ بلکہ ایک روزہ کرکٹ کی ٹرافی ان کے نام سے منسوب کی۔دیودھر، جسے ہندوستانی کرکٹ کے عظیم اولڈ مین کے طور پر جانا جاتا ہے، ایک جارحانہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور لیگ بریک گیند باز تھے۔ انہوں نے 1939 سے 1941 تک رنجی ٹرافی میچوں میں مہاراشٹر کی کپتانی کی۔بل ایش ڈاون کی طرح، دیودھر بھی ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے پہلی جنگ عظیم سے پہلے اور دوسری جنگ عظیم کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے، 1911 میں بمبئی ٹرائنگولر اور 1946 میں رنجی ٹرافی کھیلی تھی۔ 1944 کے رنجی ٹرافی کے ایک کھیل میں نوانا نگر کے خلاف، انہوں نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔قابل ذکر ہے کہ اس وقت ان کی عمر 53 سال تھی۔دیودھربے شک اپنی عمر کے لحاظ سے اس وقت دوسرے کرکٹر ز سے زیادہ تھے لیکن ان میں بھر پور صلاحیت موجود تھی۔ دن کے اختتام پر بھی وہ صبح کی طرح تازہ دم رہتے تھے۔ دیودھر ،فٹنس کے معاملے میں نوجوان کھلاڑیوں کو بعض اوقات شرمندہ کر دیاکرتے تھے۔ان کی بلے بازی قدامت پر مبنی تھی اور وہ آف سائیڈ پر خاصے مضبوط تھے۔ ان کی کلائیاںمضبوط تھیں، اسی وجہ سے کریز پر ان کی پرفیکٹ ٹائمنگ رہا کرتی تھی۔ ان کے اسٹروک بھی جاندار ہوا کرتے تھے۔ دیودھر ایک ہنر مند کپتان ثابت ہوئے ، ان میں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو پہچاننے کی خوبی تھی۔ دیوھر نےکرکٹ کے بعد، کرکٹ رپورٹنگ بھی کی۔ انہیں، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے نائب صدر، مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور قومی ٹیم کے سلیکٹر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ دیودھر ٹرافی، 1973 سے ہندوستان میں کھیلا جانے والا ایک محدود اوورز کا بین علاقائی کرکٹ ٹورنامنٹ، ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔سال 1996 میں دیودھر کے اعزاز میں انڈین پوسٹ نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ پونے میں ‘کرکٹر ڈی بی دیودھر مارگ’ ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔ 1973-74 میں، بورڈ نے ان کے اعزاز میں ایک روزہ میچوں کی ٹرافی کا نام دیودھر ٹرافی رکھا۔ سال 2012 میں، پنے کے سہارا کرکٹ اسٹیڈیم میں دیودھر کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔ انہیں 1965 میں پدم شری ایوارڈ اور 1991 میں حکومت ہند کی طرف سے پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ ڈی بی دیودھر 24 اگست 1993 کو 101 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔وہ 100 سال کی عمر تک زندہ رہنے والے پہلے ہندوستانی فرسٹ کلاس کرکٹر تھے۔












