• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

دہلی کیپٹلس کا بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کیلئے سب سے بڑا اسکور

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 3, 2026
0 0
A A
دہلی کیپٹلس کا بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کیلئے سب سے بڑا اسکور
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
جے پور میں راجستھان رائلز کے خلاف ہوئے میچ میں دہلی کیپٹلس نے19.1 اوور میں تین وکٹ پر226 رن بناکر جیت اپنے نام کی جو اس کا انڈین پریمیر لیگ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کیلئے بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس میچ میں راجستھان رائلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 225 رن بنائے تھے۔ بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے دو سو سے زیادہ رن بناکر دہلی کیپٹلس کی یہ سب سے بڑی جیت بھی تھی۔
دہلی کیپٹلس کی جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں نو میچوں میں چوتھی اور راجستھان رائلز کے خلاف آٹھ میچوں میں تیسری جیت تھی۔ اس میدان پر دہلی کیپٹلس نے پنجاب کنگس کے خلاف ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے جیت ملی تھی۔
اس سے پہلے دہلی کا بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کیلئے بنایا گیا سب سے زیادہ اسکور17.3 اوور میں تین وکٹ پر214 رن تھا جو اس نے دہلی میں گجرات لائنس کے خلاف 4 مئی 2017 کو ہوئے میچ میں بنایا تھا۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات لائنس نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر 208 رن بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کورے اینڈر سن نے نیوزی لینڈ ہی کے تیز بالر جیمس فولکنر پر چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو جیت دلائی تھی۔
وشاکھا پٹنم میں24 مارچ2025 کو ہوئے میچ میں لکھنو سپر جائنٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 209 رن بنائے تھے۔ دہلی کیپٹلس نے19.3 اوور میں نو وکٹ پر211 رن بناکر میچ جیتا تھا۔ اس کا یہ اسکور بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کیلئے بنایا گیا تیسر ا سب سے بڑا اسکور ہے۔اس میچ میں بھی چھکے کے ساتھ جیت حاصل کی گئی تھی۔آشوتوش شرما نے بائیں ہاتھ کے اسپنر شاہبازاحمد کی بال پر یہ چھکا جڑا تھا۔
جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس نے دوسری مرتبہ دو سو سے زیادہ رن بناکر جیت اپنے نام کی ہے۔اس نے پہلی مرتبہ ایسا پنجاب کنگس کے خلاف 24 مئی2025 کو ہوئے میچ میں کیا تھا۔ اس میچ میں پنجاب کنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 206 رن بنائے تھے۔ دہلی کیپٹلس نے19.3 اوور میں چار وکٹ پر 208 رن بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔اس میچ مں بھی دہلی کیپٹلس نے چھکا لگاکر جیت اپنے نام کی تھی۔ اس مرتبہ سمیر رضوی نے مارکس اسٹونیس کی بال پر شاندارچھکا لگاکر اپنی ٹیم کو جیت دلائی تھی۔
پنجاب کنگس کے خلاف ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس نے بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے18.2 اوور میں چار وکٹ پر 198 رن بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں جیت چوکا لگاکر حاصل کی گئی تھی۔ اس میچ میں پنجاب کنگس نے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر195 رن بنائے تھے۔
نڈین پریمیر لیگ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کے لئے سب سے بڑا اسکور بنانے کا اعزاز پنجاب کنگس کے پاس ہے جس نے دہلی کیپٹلس کے خلاف دہلی میں25 اپریل2026 کو18.5 اوور میں چار وکٹ پر265 رن بناکر میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا۔ اس میچ میں دہلی کیپٹلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں دو وکٹ پر 264 رن بنائے تھے جو اس کا انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔اس سے پہلے اس کا انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ اسکور مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 257 رن تھا جو اس نے ممبئی انڈینس کے خلاف دہلی میں27 اپریل2024 کو بنایا تھا اور ممبئی انڈینس کو مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر247 رن پر روک کر میچ دس رن سے جیتا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist