نئی دہلی ، سماج نیوز سروس:پروین کھنڈیلوال کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے خصوصی اختیار کے تحت دہلی حج کمیٹی کا ممبر بنایا ہے۔چاندنی چوک سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال کو دہلی حج کمیٹی کے رکن بنائے جانے پر دہلی کے عوام میں جوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واضح ہو کہ پروین کھنڈیلوال سے پہلے بی جے پی سے گوتم گمبھیر ممبر پارلیمنٹ مشرقی دہلی سے دہلی حج کمیٹی کے ممبر تھے جو ایم پی کوٹے سے تھے، اور اب ایم پی نہیں ہیں۔پروین کھنڈیلوال کے حج کمیٹی میں شامل ہونے سے عوام کو بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ ان کی اپنی اخلاقی دلچسپیاں عوام میں بہت عام ہیں۔ کھنڈیلوال اپنی اخلاقی خوبیوں کی وجہ سے عوام میں بہت مشہور ہیں۔ وہ عام طور پر لوگوں سے ملنا جلنا بہت پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں۔ عوام بھی ان کے خیالات سے بہت متاثر ہوتے ہیں ۔ اگر کہا جائے کہ حج کمیٹی کو ایک مستعد اور فعال ممبر مل گیا ہے تو غلط نہ ہوگا۔اس موقع پر تمام عوام نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا۔












