• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دہلی میں قدم قدم پر ہائی الرٹ، دہشت گردوں کی تلاش شروع

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران دیسی ساختہ توپوں سے قومی پرچم کو سلامی دی جائے گی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 22, 2026
0 0
A A
دہلی میں قدم قدم پر ہائی الرٹ، دہشت گردوں کی تلاش شروع
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی؍ایجنسیاں) یوم جمہوریہ سے قبل ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خالصتانی دہشت گرد تنظیموں اور بنگلہ دیش میں مقیم دہشت گرد گروپوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ سکیورٹی الرٹ کے مطابق دہلی اور ملک کے متعدد دوسرے بڑے شہر ممکنہ ہدف ہو سکتے ہیں۔ اس اطلاعات کے بعد سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور حساس علاقوں میں نگرانی سخت کردی گئی ہے۔ انٹلیجنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں کچھ گینگسٹر مبینہ طور پر خالصتانی اور دیگر بنیاد پرست غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر زمینی سپاہی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ گینگسٹر ہریانہ، دہلی-این سی آر، اتر پردیش اور راجستھان میں سرگرم ہیں اور خالصتانی دہشت گرد عناصر کے ساتھ ان کے تعلقات بتدریج مضبوط ہو رہے ہیں، جس سے سکیورٹی ایجنسیوں کی تشویش بڑھ رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گروپوں کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ، فنڈ کی فراہمی اور لاجسٹک سپورٹ جیسی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے پیش نظر دہلی اور دیگر میٹروپولیٹن شہروں میں سکیورٹی سخت کی جارہی ہے۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے تمام مقامات پر اضافی فورس تعینات کرنے، سخت چیکنگ کرنے اور تکنیکی نگرانی بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولس یا متعلقہ حکام کو دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام معلومات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ایجنسیاں کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ فوج کی 1721 فیلڈ بیٹری یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران قومی پرچم کو روایتی 21 توپوں کی سلامی پیش کرے گی۔ آرٹلری کی یہ فیلڈ بیٹری سلامی تقریب کے دوران اپنی دیسی ساختہ 105 ملی میٹر لائٹ فیلڈ گن کو داغے گی۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران قومی پرچم کو 21 توپوں کی سلامی اہم اور تاریخی روایت ہے۔ یہ کرتویہ پتھ کے لان سے قومی پرچم کو دیا جانے والا سب سے بڑا فوجی اعزازہے۔ توپوں کی سلامی سے بیک وقت تین کارروائیوں انجام پاتی ہيں: پروٹوکول افسر کے ذریعہ قومی پرچم لہرانا، آرمی بینڈ کے ذریعہ قومی ترانہ بجانا، اور صدر جمہوریہ کے باڈی گارڈ کی طرف سے سلامی پیش کرنا۔ یہ رسمی بیٹری دہلی میں لگائی جاتی ہے اور قومی اہمیت کے مختلف مواقع پر سلامی کی روایتی فائرنگ کے لیے ذمہ دار ہے۔ ان میں ڈیوٹی کی یہ بیٹری 172 فیلڈ ریجمنٹ کا حصہ ہے، جو ہیڈ کوارٹر، 36 آرٹلری بریگیڈ کے تحت آتی ہے۔ فیلڈ بیٹری 21 توپوں کی سلامی دینے کے لیے 105 ملی میٹر لائٹ فیلڈ گن، دیسی ساختہ آرٹلری سسٹم کا استعمال کرے گی۔ اس سے پہلے یہ سلامی برطانوی دور کی 25 پاؤنڈ توپ سے دی جاتی تھی۔ 1721 فیلڈ بیٹری (تقریبات) فوج کی خصوصی یونٹ ہے جو یوم جمہوریہ اور یوم آزادی جیسے قومی تقریبات پر روایتی 21 توپوں کی سلامی دیتی ہے۔ دریں اثنا یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام سڑکوں، ریلوے اور میٹرو کے ساتھ ساتھ نجی گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے۔ میٹرو اور ریلوے اسٹیشنوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔ دریں اثنا، یوم جمہوریہ کی تقریبات کی آخری ریہرسل جمعہ کو دہلی میں ہوگی۔ جمعرات کی شام سے بڑی تجارتی گاڑیوں کے دہلی میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ یہ 23 جنوری کو دوپہر کے بعد اٹھا لیا جائے گا۔اسی طرح 25 جنوری کی شام کو گاڑیوں کو روکا جائے گا اور یہ سلسلہ 26 جنوری کو تقریبات کے اختتام تک جاری رہے گا۔ جھجر پولیس بہادر گڑھ اور بدلی علاقوں سے دہلی سرحد کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بھی بند کر رہی ہے۔ سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ دہلی کی سرحدوں پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے۔ ایک ناکہ دہلی پولیس نے اور دوسرا بہادر گڑھ پولیس نے لگایا ہے۔ یہاں گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ پولیس مشکوک گاڑیوں اور لوگوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوامی مقامات جیسے بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنوں، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس ٹیموں نے ہوٹلوں، ڈھابوں، دھرم شالوں اور گیسٹ ہاؤسز کی چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران پولیس کی مختلف ٹیموں نے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی۔ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس کی مختلف ٹیموں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی یا کالی فلم والی متعدد گاڑیوں کو ضبط کیا۔ سٹی پولیس نے ٹکری اور جھروڈا سرحدوں پر چیکنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ 22 جنوری کی شام سے 23 جنوری کو ریہرسل ختم ہونے تک گاڑیوں کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ اور فل ڈریس ریہرسل کے پیش نظر، دہلی کی سرحد کے اندر سامان اور بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ پابندی رات 10 بجے سے نافذ ہوگی۔ 22 جنوری کو دوپہر سے 23 جنوری کو، اور رات 10 بجے تک 25 جنوری سے 26 جنوری کو دوپہر تک۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (DMRC) نے یوم جمہوریہ کے لیے میٹرو کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ کرتاویہ پاتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ دیکھنے والے لوگوں کی سہولت کے لیے تمام میٹرو لائنیں صبح 3 بجے سے چلیں گی۔ پچھلی بار، یہ صبح 4 بجے شروع ہوا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist