صادق شروانی
نئی دہلی،:دہلی پولس نے نئے سال کے موقع پر تیزی سے گاڑی چلانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی برتنے کا ایکشن پلان تیار کرلیا ہے۔ پولس کا دعوی ہے کہ وہ پوری طرح سے مستعد ہے۔ اہم اور حساس پولس چوکیوں پر گاڑی کی جانچ کی جارہی ہے بس ٹرمنل اور ریلوے اسٹیشنوں پر بھی سختی سے جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نئے سال کے جشن کو پر امن طو رسے منانے کی صلاح دی ہے۔ اس موقع پر حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں افسران کا کہنا ہے کہ دہلی میں گشت اور بڑھا دی جائے گی شراب پی کر گاڑی چلانیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ کناٹ پیلس چانکیہ پوری حوض خاص سمیت بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں پولس اہلکاروںکو بڑی تعداد میں تعینات کیا جائے گا۔ اصول وضوابط کو یقینی بنانے کیلئے اس سے متعلق اضلاع کی پولس کو ریسٹوینٹ ،ہوٹل اور پب مالکان سے بھی رابطہ کرلیاگیا ہے۔ دہلی پولس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ موبائل ،گشت گاڑیا بھی تعینات کی گئی ہیں پولس چوکیوںکو مضبوط کیاگیا ہے۔ ٹرمنل پر بسوںکی جانچ شروع کردی گئی ہے پولس کی مستعدی کو چیک کرنے کیلئے ماکڈرل بھی کیا جارہا ہے۔ خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بازاروں سمیت بھیڑ والے علاقوںمیں خواتین پولس اہلکاروںکو سادہ وردی میں تعینات کیاگیا ہے۔ خواتین کے ساتھ چھیڑچھاڑ یا انہیں پریشان کرنے والوںکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ دہشت گرد مخالف بھی انتظامات کئے گئے ہیںتاکہ یہ یقینی ہو کہ کوئی بھی اس طرح کی واردات نہ ہو جس سے قانونی نظام بگڑے۔ ہم نے اپنے ملازمین کو بس ٹرمنل پر سختی کے ساتھ جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے موبائل پولس گاڑیوںکو بھی تعینات کیاگیا ہے اور ان مقامات کی شناخت کرلی گئی ہے جہاں بڑی تعدادمیں لوگ اکٹھے ہوسکتے ہیں۔ علاوہ ازیںمحکمہ موسمیات نے جس طرح سے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوںمیں کہرا زیادہ ہوگا حالانکہ دہلی میں پہلے ہی ایلوالرٹ جاری کردیاگیا ہے۔ کیوں کہ کئی علاقے کہرے کی زد میں ہیں۔ گھنے کہرے کی وجہ سے سبھی گاڑی چلانے والوںکو حادثات اور اس سے متعلق چوٹوں سے بچنے کیلئے کچھ عمل کرنا ضروری ہوجاتا ہے ان کو اپنی منزل کی جانب جانے اور راستے کوپہلے ہی شناخت کرلیں گاڑی کو اچھی حالت میں رکھیں ۔یقینی بنائیں کہ گاڑی کے تمام بریک وغیرہ ٹھیک سے کام کررہے ہیں اپنی کھڑکیوںاورپردے کو صاف رکھیں اپنی نظر بڑھانے کیلئے اپنے ڈی فاسٹر اور وائپر کا استعمال کریں ۔ممکن ہوتو کار میں ایک ریفلیکٹر جیکٹ اور ٹارچ رکھیں تاکہ آپ کار سے باہر نکلنے کی حالت میں دیکھ سکیں۔ کم بیم والی ہیڈ لائٹس کااستعمال کرکے اپنی گاڑی کو اپنے آگے اور پیچھے دونوں طرف فاصلہ بنائے رکھیں کیوںکہ ہائی بیم کہرے میں اشارہ دیتی ہے اور سامنے نظر آنے والے فاصلے کو کم کرتی ہے ۔فاگ لائٹ چالو کریں رفتار کم رکھیں ،دھیرے چلیں اسپیڈ میٹر دیکھتے رہیں ہیڈ لائٹ کی روشنی سے آگے ڈرائیونہ کریں۔ محفوظ فاصلہ رکھیں اور اچانک رکنے یا ٹریفک بدلائو کیلئے ٹیلگیٹنگ سے بچیں ۔ گاڑی چلاتے وقت سڑک کی علامات کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھیں ۔ گائڈ کی شکل میں سڑک کے داہنی کنارے یا جوسڑک بتائی گئی ہے اس کے مطابق استعمال کریں۔ اس طرح کی بہت سی ہدایت جاری کی گئی ہیں جو سڑک حادثات کوروکنے میں معاون ہوتی ہیں۔












