نئی دہلی : 29دسمبر /سماج نیوز ۔دہلی میں جمعہ کی صبح گھنے کہرے کے بعد قومی دارالحکومت میں فلائٹ اور ٹرین خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ حالانکہ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا کہ آج صبح دہلی کے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر کہرے کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جہاں ویزیبیلیٹی150 میٹر تک رہی ہے۔ اس دوران گھنے کہرے کی وجہ سے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں یا پھر منسوخ کردی گئی ہیں۔ مرئیت کم ہونے کی وجہ سے ریل خدمات بھی متاثر ہوئیں اور جمعرات کو دہلی جانے والی 22 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ٹرینوں کی تاخیر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مسافر پرشانت کمار نے کہا کہ اس بار ٹرینیں معمول سے تاخیر سے ہیں۔ بھونیشور سے دہلی آنے والی نندن کانن ایکسپریس دوپہر 3.30 بجے پہنچنے والی تھی لیکن وہ رات 12.30 بجے دہلی پہنچی۔ ادھر آئی ایم ڈی نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ دہلی-نوئیڈا کے علاقے میں اگلے دو دنوں تک کہرے کے گھنے حالات برقرار رہنے کا امکان ہے اور دہلی، ہریانہ، پنجاب، اتراکھنڈ اور اتر پردیش سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں چھا جائے گا۔












