• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

چلہ کلاں کے 30دن مکمل ہونے کے باوجو د ٹھٹھرتی سردی جاری، بیشتر مقامات پر درجہ حرارت میں کمی

24گھنٹوں کے دوران بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں اور برفباری کا امکان: محکمہ موسمیات

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 22, 2023
0 0
A A
چلہ کلاں کے 30دن مکمل ہونے کے باوجو د ٹھٹھرتی سردی جاری، بیشتر مقامات پر درجہ حرارت میں کمی
Share on FacebookShare on Twitter

بلال مولوی
سرینگر، 21جنوری، سماج نیوز سروس: چلہ کلان کے 30دن مکمل ہونے کے باوجو د وادی کے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے تاہم بارشوں اور برفبار ی کی پیشگوئی کے بیچ سرینگر اور قاضی گنڈ کو چھوڑ کر جموں و کشمیر کے دیگر مقامات پر شبانہ درجہ حررات میں مزید کمی درج ہوئی۔ ادھر محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنل کے آر پار خراب موسمی صورتحال جاری ہے ۔ ابر آلود موسم کے چلتے رات کے دوران بیشتر مقامات پر ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ دن بھر کہیں کہیں رجم بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ خراب موسمی صورتحال کے چلتے وادی کشمیر کے بیشتر حصوں کے ساتھ ساتھ جموں کے بانہال اور بھدرواہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ۔ تازہ برفباری کے ساتھ ہی سرینگر اور قاضی گنڈ کو چھوڑ کر جموں و کشمیر کے دیگر مقامات پر شبانہ درجہ حررات میں مزید کمی درج ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 2 سینٹی میٹر، قاضی گنڈ میں 13 سینٹی میٹر، پہلگام میں 32.9 سینٹی میٹر، کوکرناگ میں 18.5 سینٹی میٹر، گلمرگ میں 8.2 سینٹی میٹر، بانہال میں 6.5 سینٹی میٹر اور بھدرواہ میں 3.0 سینٹی میٹر برفباری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران جموں میں 4.2 ملی میٹر، بٹوٹ میں 17.4 ملی میٹر، کٹرہ میں 8.2 ملی میٹر اور کٹھوعہ میں 4.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ سرینگرمیں کم سے کم 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ رات منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ۔
محکمہ موسمیا ت کے مطابق پہلگام میں گزشتہ رات منفی 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لیے معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گزشتہ رات منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لداخ کے لیہہ اور کرگل میں بالترتیب منفی 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے 23 سے 25 جنوری تک درمیانی اور اونچے علاقوں میں بڑے پیمانے پر درمیانے سے بھاری برفباری کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں، عام طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے اور جموں و کشمیر میں ہلکی برفباری اور بارش کے امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ 23سے 25جنوری تک میدانی علاقوں میں بڑے پیمانے پر درمیانے درجے کی برفباری اور جموں کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist