نینی تال، 22 جون :اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں ایک مندر میں جانے والے یاتریوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے نو افراد ہلاک ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کو باگیشور کے شاما کے کچھ لوگ پتھورا گڑھ ہوکرا مندر میں پوجا کے لیے جا رہے تھے ۔ اسی دوران ان کی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔ کار میں 11 افراد سوار تھے جن میں سے نو کی موت ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ناچانی اور کوئٹی تھانے کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے ۔ وہ گاؤں والوں کے ساتھ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہوگئی۔ انڈو تبت بارڈر پولیس، نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریلیف فورس کے ساتھ ساتھ ریونیو ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پتھورا گڑھ سے دو اور شاما سے ایک ایمبولینس کو بھی زخمیوں کی مدد کے لیے موقع پر بھیجا گیا ہے ۔ پتھورا گڑھ اور باگیشور ضلع انتظامیہ اس واقعہ پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔












