مظفر پور :(پریس ریلیز)کامیابی ایک دن میں حاصل نہیں ہو جاتی بلکہ اس کے لیے لگاتار اور مسلسل محنت کی ضرورت رہتی ہے جہد مسلسل اور عمل پیہم کے بعد انسان کو کامیابی ملتی ہے اس لیے ہمیشہ انتھک محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کریں ترقی آپ کے قدم چومے گی ان خیالات کا اظہار مولانا اسامہ ندوی پرنسپل مدرسہ دارالملت نے ضلع کے اورائی بلاک کے رامپور سگھری بلبھدر پورواقع مدرسہ دارالملت کے احاطے میں میٹرک اور انٹر میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیے گئے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ مدرسے کے سیکریٹری جناب امتیاز کریمی سابق چیئر مین بی پی ایس سی کی خواہش ہے کہ ایک ایک بچہ اعلی تعلیم حاصل کر کے اپنی بستی اور قوم کا نام روشن کرے اگر انہیں کسی قسم کی مالی دشواری ہوگی تو اس کے لیے میں اپنی ذاتی رقم سے پڑھانے کے لیے تیار ہوں۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے متھلا پبلک اسکول اورائی کے ڈائریکٹر جہانگیر راہی نے کہا کہ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں۔ شاہین مدرسہ پلس کے ڈائریکٹر مولانا صالح عمر ندوی نے کہا کہ کامیابی کے لیے کام کو ٹالیں نہیں بلکہ آج ہی سے کام شروع کر دیں اور تعلیم کے ساتھ تربیت پر توجہ دیں اپنی شناخت کو باقی رکھتے ہوئے تعلیم حاصل کریں علاقے کے مشہور سماجی کارکن جناب عامر رحمانی صاحب نے تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور مدرسہ کے سیکریٹری جناب امتیاز احمد کریمی کے اس سے اقدام کی ستائش کی۔
پروگرام میں میٹرک اور انٹر میں کامیاب ہونے والیر 50 طلبا و طالبات کوایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا مولانا اسامہ ندوی نے مدرسے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت 350 طلباء و طالبات مدرسہ میں زیر تعلیم ہیں جن میں 170 طلباء ہاسٹل میں مقیم ہیں جن کی مکمل کفالت ادارہ کرتا ہے یہاں چوتھی کلاس سے بچے کو کمپیوٹر کی بھی تعلیم دی جاتی ہے اور حفظ کے شعبے میں 55 طلبہ زیر تعلیم ہیں ،جبکہ 55 حفاظ طلباء مدرسے میں رہ کر بارہویں اور نیٹ کی تیاری کر رہے ہیں وہیں مظفر پور ضلع میں میٹرک امتحان میں ٹاپ کرنے والی طالبہ فاطمہ سمیع کو بھی مدرسے کی طرف سے ایوارڈ سے نوازا گیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تمام شرکاء نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور بچوں کے حوصلہ افزائی کے لیے اس پروگرام کے انعقاد پر مدرسہ انتظامیہ کمیٹی اور سیکرٹری جناب امتیاز احمد کریمی اور پرنسپل مولانا اسامہ ندوی کی مشترکہ کوششوں کو سراہا گیا پروگرام میں جناب عامر رحمانی کو سماجی خدمات پر اور ماسٹر ثاقب ندیم کو تعلیمی خدمات پر شال پوشی کر کے اعزاز بخشا گیا پروگرام کا آغاز حافظ محمد کیف کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نظامت کی ذمہ داری مولانا الطاف ندوی نے انجام دی بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کے سرپرست گارجین اور علاقے کے با شعور حضرات موجود تھے جن میں مدرسے کے صدر حیدر حسین بخشی ممبر جناب حاجی اشتیاق احمد وجاہت حسین آرزو حسن کریمی شبیر حسن کھیتل پور ڈاکٹر تنویر شمیم صدیقی کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔












