افسر علی نعیمی ندوی
بیدر، سماج نیوز سروس: بیدر کے اسسٹنٹ کمشنر محمد شکیل نے کہا کہ طلباء کو آج کی تعلیم کے ساتھ خدمت کرتے ہوئے اپنی شخصیت کو نکھارنا چاہیے۔وہ آج شہر کے سرکاری پولی ٹیکنک کالج میں منعقدہ این این ایس سالانہ خصوصی کیمپ 2024-25 کے افتتاح کے موقع پر بات کر رہے تھے۔مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ NSS کی بنیاد 1969 میں مہاتما گاندھی جی کی تحریک سے طلباء میں اخلاقیات، خدمت کا رویہ اور اچھی شخصیت کو فروغ دینے کے نیک ارادے سے رکھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے 500 سے زیادہ کالجوں میں 46 لاکھ سے زیادہ طلباء این ایس ایس کارکنان کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے سرکاری پالی ٹیکنک کلبرگی کے لیکچرر ایس۔ مچھیندرنے کہا کہ ہر کسی کو محب وطن ہونا چاہئے، ہمیں آزادی پسند سبھاش چندر بوس سے تحریک حاصل کرنی چاہئے، ہمیں اس ملک کے لئے اپنا حصہ ڈالنا چاہئے اور اس ملک نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے اس کا منفی احساس پیدا نہیں کرنا چاہئے، ہم سب کو اس طرح کے کیمپوں کے ذریعے اپنی اندرونی خوبصورتی کو بڑھانا چاہئے۔.سرکاری پولی ٹیکنک کالج کے پرنسپل وجے کمار ایس جادھو نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔ جادھو نے کہا کہ سماجی خدمت کے ذریعے ہی خدا کو پایا جاسکتا ہے۔ اگر ہم دوسروں کی مدد کرتے ہیں تو اس سے ہمیں ذہنی سکون ملتا ہے۔ ہر شخص کو ذاتی اور سماجی صفائی کا خیال رکھنا چاہیے۔ طلباء نے کہا کہ وہ اپنے اعتماد بڑھانا اور شخصیت کو نکھارنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نئے ڈائرکٹر کے طور پر منتخب ہونے والے ڈاکٹر سنتوش کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اسٹیج پر برقی محکمہ کے سربراہ ذاکر حسین، ناورناٹکا سوابھیمانی ویدیکے کے چیئرمین راجکمار کندگوڑے، پولی ٹیکنک کے چانسلر شیخ سراج الدین وغیرہ موجود تھے۔ سی پی کی طالبہ محترمہ پلوی نے استقبالیہ گیت گایا۔ لیکچرر شیوکمار کٹے نے خیرمقدم کیا، این ایس ایس کوآرڈینیٹر ارون موکاشی نے نظامت کی۔ جیروبے سچن نے اظہارتشکر کیا۔لیکچر:۔بعد میں، کنڑ ساہتیہ پریشد کے یوتھ یونٹ کے صدر، گروناتھ راجگیرا نے’’ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کاحصہ‘‘ عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان اقتصادی طور پر ترقی کرنا چاہتا ہے، تو نوجوانوں کو صرف ہندوستانی مصنوعات کا استعمال کرنا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ ہمارے ملک کوساڑھے چھ لاکھ مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی بدولت آزادی ملی ۔