• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

تاریخی سنہری باغ مسجد کو بچانے کی کوشش تیز

مسلم اراکین پارلیمنٹ کی تحفظ مساجد کے لیے ہنگامی میٹنگ جلد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 28, 2023
0 0
A A
سنہری باغ مسجد کی انہدامی کارروائی کیلئے این ڈی ایم سی نے جاری کیا نوٹس
Share on FacebookShare on Twitter

تاریخی سنہری باغ مسجد کو بچانے کی کوشش تیز

مسلم اراکین پارلیمنٹ کی تحفظ مساجد کے لیے ہنگامی میٹنگ جلد

آئی ایم سی آر کے چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے سنبھالہ مورچہ ، شاہی امام سید احمد بخاری بھی اپنے طور پر مسجد کی حفاظت کے لیے سرگرم عمل ، مولانا توقیر رضا خاں نے ہمارا سماج سے بات کرتے ہوئے کہا اب کوئی مسجد شہید ہوئی تو حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجادوں گا

ممتاز عالم رضوی
نئی دہلی :سینٹرل سکریٹریٹ ادھیوگ بھون کے قریب رفیع مارگ پر واقع قدیم تاریخی سنہری باغ مسجد کی حفاظت کے لیے ملت اسلامیہ ہند کی طرف سے کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ ایک طرف جہاں جمعیۃ علمائ ہند ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جیسی تنظیمیں سرگرم عمل ہیں اور مسجد کی حفاظت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب تک روانہ کیا ہے وہیں دوسری طرف اب مسلم اراکین پارلیمنٹ بھی اس مسئلہ پر جلد سرجوڑ کر بیٹھیں گے۔ انڈین مسلم سول رائٹس (آئی ایم سی آر ) کے چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب اس سلسلہ میں مسلم اراکین پارلیمنٹ سے رابطہ کر رہے ہیں اور جلد وہ ان کے ساتھ اس مسئلہ پر میٹنگ کریں گے۔ محمد ادیب نے ہمارا سماج سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اراکین پارلیمنٹ خواہ کسی بھی پارٹی میں ہوں ،ان سب سے راطہ قائم کیا جا رہا ہے اور ان کو اس مسئلہ پر مدعو کیا جا ئے گا کیونکہ یہ مسئلہ بہت اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ میٹنگ کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں منعقد کی جائے گی اور میٹنگ جمعہ یا ہفتہ کو منعقد ہو سکتی ہے۔اس میٹنگ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی اور اے آئی یو ڈی ایف کے صدر اور رکن پارلیمنٹ مولانا بدر الدین اجمل کو بھی مدعو کیا جائے گا ۔کیا اراکین پارلیمنٹ میٹنگ کے بعد سنہری باغ مسجد کا دورہ بھی کر سکتے ہیں ؟ اس پر انھوں نے کہا کہ یقینا کر سکتے ہیں اور وہاں نماز بھی ادا کر سکتے ہیں،جو بھی میٹنگ میں طے ہوگا۔اس کے علاوہ اتحاد ملت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے بھی اپنی شدید ناراضگی کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر اب کوئی مسجد شہید ہوئی تو حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا ۔ ہمارا سماج سے فون پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں اس وقت ممبئی کے دورے پر ہوں لیکن دو ایک دن میں دہلی پہنچ رہا ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ میں مسجد کا دورہ کروں گا اور مسجد کسی بھی قیمت پر شہید نہیں ہونے دوں گا ۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اب سڑک پر اتر کر احتجاج کرنا چاہئے ۔مولانا رضا نے کہا کہ ہم جان دے دیں گے لیکن اب ایک بھی مسجد نہیں شہید ہونے دیں گے ۔ این ڈی ایم سی کے نوٹس پر کہا کہ آخر کس بات کی رائے ۔جب وہ قدیم مسجد ہے ، قومی ورثہ میں شامل ہے تو پھر اس کو منہدم کرنے کی بات کیوں کی جا رہی ہے ؟ انھوں نے کہا کہ آخر سنہری باغ مسجد کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے ، یہاں تو ان کے کسی بھگوان کی پیدائش نہیں ہے ۔ مولانا توقیر رضا نے کہا کہ اب ہم عبادت گاہوں کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ مسجد ہے اور رہے گی ۔انھوں نے کہا کہ کیا سارے مسائل مسجد اور مسلمانوں کی وجہ سے پیدا ہو رہے ہیں جو ان کو ختم کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے ۔کیا مسجد اور مسلمانوں کے ختم ہونے سے ملک کا نظام ٹھیک ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ مسجد کے پاس ہی مامو بھانجے کی مزار بھی تھی اس کو بھی مٹا دیا گیا ۔ آخر یہ سب کیا ہو رہا ہے ؟دوسری جانب شاہی امام سید احمد بخاری بھی اپنے طور پر مسجد کی حفاظت کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ذرائع کے مطابق وہ اپنے طور پرمتعلقہ شعبہ سے رابطہ قائم کر رہے ہیں ۔شاہی امام کے ساتھ معروف سماجی کارکن حافظ جاوید بھی سرگرم عمل ہیں تاکہ کسی بھی طرح اس مسجد کو بچایا جا سکے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist