• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جون 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

انگلینڈ کے تیز بالر جیمس اینڈرسن کا آخری ٹسٹ میچ لارڈز میں شروع

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 11, 2024
0 0
A A
انگلینڈ کے تیز بالر جیمس اینڈرسن کا آخری ٹسٹ میچ لارڈز میں شروع
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے انگلینڈٖکے تیز بالر جیمس اینڈرسن کا188واں اور آخری ٹسٹ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈز کے تاریخی میدان پر بدھ (10 جولائی) کو شروع ہوگیا۔انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ان سے میچ کا پہلا اوور کرایا۔ کھانے کے وقفہ تک انہوں نے نواوور میں20 رن دیکر کوئی وکٹ نہیں لیا تھا۔نو میں سے تین اوور انہوں نے میڈن کرائے تھے۔
جیمس اینڈرسن ٹسٹ کرکٹ میں سات سو وکٹ لینے والے پہلے تیز بالر اور کل ملاکر تیسرے بالر ہیں۔ انہوں نے مارچ 2024میں دھرم شالہ ٹسٹ میں ہندوستان کی پہلی اننگ میں کلدیپ یادو کو وکٹ کیپر بین فوکس کے ہاتھوں کیچ کراکے ایسا کیا۔ٹسٹ کرکٹ میں فی الحال ان کا یہ آخری وکٹ تھا۔
زمبابوے کے خلاف لارڈز میں22 مئی2003 کو اپنا پہلا ٹسٹ کھیلنے والے اس بالر نے سات سو وکٹ مکمل کرنے میں 20سال اور291 دن کا وقت لیا تھا۔ ہندوستان کے خلاف دھرم شالہ ٹسٹ کے اختتام تک انہوں نے جو 187 ٹسٹ کھیلے انکی348 اننگوں میں39877 بالوں پر 18569رن دیکر26.52 کی اوسط اور6 56.9 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پورے700 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ وہ32 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور تین مرتبہ ایک ٹسٹ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کواوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ایک اننگ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکرگی20.1 اوور میں 42 رن دیکر سات وکٹ ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈزمیں ستمبر2017 میں انجام دی تھی۔ اس ٹسٹ میں انگلینڈ نو وکٹ سے فاتح رہی تھی۔ پاکستان کے خلاف ناٹنگھم میں جولائی 2010 میں ہوئے ٹسٹ میں انہوں نے37 اوور 71 رن دیکر گیارہ وکٹ حاصل کئے تھے جو انکی ایک ٹسٹ میں سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔اس ٹسٹ میں انگلینڈ بے354 رن سے جیت حاصل کی تھی۔
متھیہ مرلی دھرن کو ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 1992 اور2010 کے درمیان جو133 ٹسٹ میچ کھیلے تھے انکی230 اننگوں میں44039 بالوں پر18180 رن دیکر22.72 کی اوسط اور4 55.0 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پورے800 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ انہوں نے67 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور22 مرتبہ ایک ٹسٹ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔زمبابوے کے خلاف کینڈی میں جنوری 2002 میں انہوں نے40 اوور میں51 رن دیکر نو وکٹ حاصل لئے تھے جو انکی ایک اننگ میں سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ اس میچ میں سری لنکا ایک ا ننگ اور94 رن سے جیتی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف اوول میں اگست 1998 میں وہ 113.5اوور میں220 رن دیکر 16 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے جو ایک میچ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔یہ ٹسٹ سری لنکا نے دس وکٹ سے جیتا تھا۔
لیگ اسپنر شین وارن آسڑیلیا کے لئے سب سے زیادہ اور کل ملاکر ٹسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بالر ہیں۔ انہوں نے 1992 اور2007 کے درمیان جو145 ٹسٹ میچ کھیلے تھے انکی273 اننگوں میں40705 بالوں پر17995 رن دیکر25.41 کی اوسط اور 57.49 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ 708 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ وہ37 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور دس مرتبہ ایک میچ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف برسبین میں نومبر 1994 میں کھیلے گئے ٹسٹ میں انہوں نے50.2اوور میں 71 رن دیکر آٹھ وکٹ حاصل کئے تھے جو انکی ایک اننگ میں سب سے اچھی کارکردگی ہے۔ اس ٹسٹ میں آسڑیلیا نے184 رن سے جیت درج کی تھی۔ ایک ٹسٹ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی69 اوور میں 128 رن دیکر بارہ وکٹ ہے جو انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی میں جنوری 1994 میں انجام دی تھی۔ انکی یہ شاندار کارکردگی آسڑیلیا کو چار رن کی شکست سے نہیں بچاسکی تھی۔
جیمس اینڈرسن نے انگلینڈ میں جو 105ٹسٹ کھیلے ان میں24.50 کی اوسط کے ساتھ434 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ انگلینڈ سے باہر82 ٹسٹ میچوں میں وہ29.83 کی اوسط کے ساتھ266 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈز میں شروع ہوا ٹسٹ اس میں شامل نہیں ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist